محفل اپگریڈ نامہ

خوشی

محفلین
شمشاد جی پلیززززززززززززززززززززززز آپ چیک کریں جس دھاگے میں آپ لکھتے ھیں وھی مقفل ہو جاتا ھے پلیززززززززززززززززز جا کے چیک کریں، اب میں آپ کو کہاں لکھوں ،
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس میں شمشاد بھائی کا قصور نہیں ہے۔ میں نے فوری جواب کے لیے ایڈوانسڈ ایڈیٹر موڈ انسٹال کیا تھا جس میں یہ ڈیفالٹ سیٹنگ شامل ہو گئی تھی۔ میں نے اسے ٹھیک کر دیا ہے۔
 

خوشی

محفلین
بہت شکریہ بتانے کا ، ورنہ میں سمجھ رہی تھی میرا اس وقت آنا نہیں بھایا فورم کووووووووووووووووووووو:(
 

محمد وارث

لائبریرین
ماشاءاللہ رنگ روپ نکھرتا جا رہا ہے فورم کا اپ گریڈ کے بعد، اللہ ان پر بھی سدا بہار رکھے جو بیچارے کئی دنوں سے دن رات اس کو نکھارنے میں لگے ہوئے ہیں :)

شکریہ برادرم نبیل اور برادرم سعود!
 

S. H. Naqvi

محفلین
میری طرف سے بھی مبارکباد قبول فرمائیے:congrats:۔ یہ اپگریڈ پیارا لگ رہا ہے۔ کافی سے زیادہ فیچر بہت متاثر کن ہیں۔ :khoobsurat:
 

مدرس

محفلین
لیکن صاحب میں تو پرانی جمیل نوری نستعلیق تھیم کا دیوانہ تھا اور وہی میری آنکھوں کو جچتی تھی
اس میں مجھے مزہ نہیں آرہا
 

arifkarim

معطل
بھائی فکر نہ کریں۔ جلد ہی باقی مسائل حل کرنے کے بعد مزید تھیمز بھی شامل کر دی جائیں گی!
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ پرانی تھیمز کو بھول جائیں۔ وہ واپس نہیں آیئں گی۔ بعد میں ہم کسٹم تھیمز ضرور شامل کریں گے لیکن مختلف تھیمز ہوں گی۔
 
پرانی تھیمز حرف غلط کی طرح مٹا دی گئی ہیں۔ :) اس بار کمپونینٹ ہی اتنے مختلف ہیں کہ پچھلی تھیمز میں پیوندکاری کام نہیں آ سکتی تھی۔ ویسے میں وعدہ تو نہیں کر رہا لیکن ایک عدد تھیم خود بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ :)
 

عندلیب

محفلین
پرانی تھیمز حرف غلط کی طرح مٹا دی گئی ہیں۔ :) اس بار کمپونینٹ ہی اتنے مختلف ہیں کہ پچھلی تھیمز میں پیوندکاری کام نہیں آ سکتی تھی۔ ویسے میں وعدہ تو نہیں کر رہا لیکن ایک عدد تھیم خود بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ :)
شکریہ سعود بھائی انتظار رہے گا ۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میری طرف سے بھی مبارک ہو جی
شروع شروع میں تو مجھے کچھ سمجھ ہی نہیں لگی ایسا لگا کہیں کھو گیا ہوں اب آہستہ آہستہ سمجھ آ گئی ہے شکریہ جناب آپ حضرات کا
 
Top