محفل ایوارڈ 2010: آپ کا ووٹ قیمتی ہے

اردو محفل ایوارڈ 2010 کی رائے شماری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جن احباب نے ایوارڈ نامزدگی میں تعاون کیا ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ آپ سے امید کی جاتی ہے کہ اپنی غیر جانبدارانہ ووٹ سے مستحقین کو ضرور نوازیں گے۔ واضح رہے کہ بعض ایوارڈ عمومی رائے شماری کے بجائے خصوصی پینل کے ذریعہ طے پائیں گے لہٰذا ان کا اندراج رائے شماری کے فارم میں نہیں ہے۔ اس رائے شماری کی آخری تاریخ 25 جولائی 2010 ہے۔

اپنا ووٹ یہاں درج کریں۔
 
جیہ

لائبریرین
بسم اللہ کرتی ہوں ووٹ ڈالنے کی۔۔۔۔ جنہوں نے پیسے دئے ہیں ، انہیں ہی ووٹ ڈالوں گی ;)
 
عثمان

محفلین
لیجئے۔۔۔۔مجھے اگر معلوم ہوتا کہ انتخابات آ رہے ہیں تو میں کچھ مزید مستعدی سے مہم چلا لیتا۔ :grin: یہ اچانک آن پڑی۔
ویسے سچی بات ہے۔ میں تو بہت سے لوگوں کو جانتا ہی نہیں تھا۔ پھر بھی حتیٰ المقدور کوشش کی ہے۔:battingeyelashes:
ایک بات سمجھ نہیں آئی۔ خوشی صاحبہ تو بہت پرانی رکن ہیں۔ تو ان کا نام نئی فیمل کیٹیگری میں کیوں ہے؟
چلیے خیر۔۔۔خوشی تو جہاں بھی ہو۔۔۔بری نہیں۔ :)
 
sharfi

محفلین
بسم اللہ کرتی ہوں ووٹ ڈالنے کی۔۔۔۔ جنہوں نے پیسے دئے ہیں ، انہیں ہی ووٹ ڈالوں گی ;)

یہ اردو محفل ہے جو محبت کرتے اردو سے۔ پیسہ تو آنے جانے والی چیز ہیں۔

بھائی عارف کریم صاحب نے بہت صحیح جواب تحریر کیا ہے اس میں میں کچھ اور اضافہ کردوں کہ یہاں کم از کم کوئی بھی جعلی ڈگری والا والی نہیں سب اپنے کام کے ماہر ہیں، چاہے وہ کچن کارنر ہی کیوں نہ ہو۔
 
طالوت

محفلین
لیجئے۔۔۔۔مجھے اگر معلوم ہوتا کہ انتخابات آ رہے ہیں تو میں کچھ مزید مستعدی سے مہم چلا لیتا۔ :grin: یہ اچانک آن پڑی۔
ویسے سچی بات ہے۔ میں تو بہت سے لوگوں کو جانتا ہی نہیں تھا۔ پھر بھی حتیٰ المقدور کوشش کی ہے۔:battingeyelashes:
ایک بات سمجھ نہیں آئی۔ خوشی صاحبہ تو بہت پرانی رکن ہیں۔ تو ان کا نام نئی فیمل کیٹیگری میں کیوں ہے؟
چلیے خیر۔۔۔خوشی تو جہاں بھی ہو۔۔۔بری نہیں۔ :)
یہ دراصل فعال اسی سال میں ہوئی ہیں اورکافی سبک رفتار ہیں ۔ غالبا یہ محفل کی اکلوتی رکن ہیں جنھوں نے ایک ہی دن میں ہزار مراسلے پھڑکا دئیے تھے ۔ اور ایک اور بھی تھیں فاطمہ جن کی رفتار کو بھی دیکھ کر لگتا تھا کہ وہ صرف دو ہی کام کرتی ہیں چائے پینا اور مراسلے بھیجنا۔
وسلام
 
اشتیاق علی

لائبریرین
تمام اہلیان اردو محفل کو میرا پیار بھرا سلام
لو جی آج آتے ہی ووٹنگ کا مراسلہ دیکھا تو ووٹ ڈالے بغیر رہا نہیں گیا ۔ ہم بھی ووٹ ڈال آئے ہیں۔
 
Top