محفل سے محبت کی کوئی خاص وجہ؟!

arifkarim

معطل
میں تقریبا تمام اردو فارمز پر رجسٹرڈ ہوں اور انکو کبھی کبھار وزٹ بھی کرتا ہوں۔ لیکن محفل میں ناجانے کیسی کشش ہے کہ ایک دن بھی اسکے بنا ء نیند نہیں آتی۔:)
اس تھریڈ میں ہم ان محبوبان محفل سے انکی محبت کے بارے میں‌پوچھیں گے جو اس فارم کو اپنے دین ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں:grin: میری ناقص رائے میں محفل کی کشش یہاں پر آنے والے قابل اور باشعور لوگ ہیں، جو مجھے کسی دوسرے فارم پر نظر نہیں آتے۔۔۔۔۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
 

ماوراء

محفلین
محفل اراکین سے ہے۔ اور محفل پر اتنا لمبا عرصہ گزارنے کی وجہ بھی اس کے اراکین اور منتظمین کا سنجیدگی سے اس فورم کو چلانا ہے۔
جہاں سے آپ کو اتنا کچھ سیکھنے کو ملتا ہو۔۔۔اس جگہ سے محبت ہو ہی جاتی ہے۔
 

مکی

معطل
یہ حقیقت ہے کہ یہاں اب تک کے اردو کے قابل ترین لوگ موجود ہیں، اس کی وجہ یہ ہےکہ یہ اردو کا پہلا فورم تھا اور چونکہ اس وقت محبانِ اردو کے لیے کوئی دوسرا پلیٹ فارم نہیں تھا اس لیے سارے آہستہ آہستہ یہاں جمع ہوتے گئے کہ جاتے بھی تو کہاں جاتے، دوسری وجہ انتظامیہ کی سلیس اور سنجیدہ قسم کی پالیسی بھی ہے جو اعلان شدہ تو نہیں ہے لیکن اس کا زیادہ تر انحصار ان کے اپنے مزاج پر ہے جو عموماً صائب ہوتا ہے.

میں عموماً یہاں زیاہ پوسٹ نہیں کرتا یہی وجہ ہے کہ پرانا رکن ہونے کے باوجود میری یہاں اتنی پوسٹس نہیں ہیں، میں صرف اردو کے حوالے سے کسی پیش رفت پر نظر رکھنے کے لیے وارد رہتا ہوں اور یہ کام صرف یہیں پر ہوتا ہے.. اگرچہ زیادہ تر اہم پراجیکٹس پر اب گرڈ کی تیسری تہ چڑھنے والی ہے..
 

طالوت

محفلین
ایک وقت میں ایک ہی جگہ رہنا پسند کرتا ہوں کہ اتنا وقت نہیں کہ سب کے ساتھ انصاف کیا جا سکے ۔۔ اوردو محفل بلاشبہ قابل ترین لوگوں کی بیٹھک ہے ۔۔۔
وسلام
 
ابتدا میں گوگل کرتے ہوئے مجھے اپنے نام ایک پیغام ملا اس محفل کے ایک دھاگے میں تب میرا یہاں وجود بھی نہیں تھا۔ اسی پیغام کے چلتے مین اس محفل میں داخل ہوا اور یہیں کا ہو کر رہ گیا۔ میں کسی اور فورم کی طرف رخ ہی نہیں کرتا اس لئے کوئی تقابل کرنے کی حالت میں نہیں ہوں۔ بس مجھے لگتا ہے کہ اردو اور اردو کمپیوٹنگ کے تئیں میرے کئی خواب یہاں رہ کر پورے ہو سکتے ہیں۔

ٌلینکس یوزر ہوں اور ڈیویلپر بھی اس لئے اردو کوڈر میرے لئے زیادہ مناسب جگہ لگتی ہے پر عرصہ ہوا وہاں لاگن بھی نہیں ہو سکا۔ شاید مجھے لگتا ہے کہ خالص ڈیولپر کچھ نہیں کر سکتے اس لئے اسی سہ رنگی بھیڑ میں سے ڈیولپر کی کھیپ تیار کرنی ہوگی۔ اور میری حالیہ مہم میں یہ چیز بھی شامل ہے۔
 

دوست

محفلین
اردو محفل میرے لیے ایک مشن ہے۔ مجھے اپنی زندگی میں‌ جن چیزوں‌ پر فخر محسوس ہوتا ہے اردو محفل ان میں‌سے ایک ہے۔
 
محفل میں نجانے کیسا سحر ہے۔ :) محفل سے دور رہنے کی کوشش کروں بھی تو دور رہ نہیں پاتا۔ ایسا کسی دوسرے فورم یا سائٹ کے حوالے سے محسوس نہیں ہوتا۔
یہاں نہ صرف قابل لوگ اور محبانِ اردو موجود ہیں بلکہ سبھی لوگ اچھے اور خوش اخلاق ہیں جن کی وجہ سے محفل میں بہت اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔ اراکین سے محفل کی جان ہے اور محفل، اراکین کی جان ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
عارف کریم صاحب یہ دھاگہ شروع کرنے پر شکریہ۔

اس محفل میں سب سے پہلے تو صرف اردو لکھنے کی وجہ سے رکن بنا تھا کہ باقی فورمز پر رومن اردو اور اردو نما کھچڑی بہت ہوتی ہے۔ اس کے بعد یہاں کے اراکین سے بات چیت ہوئی تو محسوس ہوا کہ سب ہی ماشاء اللہ پڑھے لکھے اور اچھے مزاج کے حامل ہیں۔ سلجھے ہوئے ہیں۔ ان سے بات چیت کرنے میں لطف آتا تھا۔ اس کے بعد بس یہیں کا ہو کر رہ گیا۔ اور اب تو اس کے بغیر گزارہ مشکل ہے۔ کہ یہاں اچھی گپ شپ ہوتی ہے، اچھی شاعری پڑھنے کو ملتی ہے اور ۔۔۔۔۔ اور۔۔۔۔۔۔ اور بھی بہت کچھ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
سب سے پہلے میں محفل میں مجلسِ ادب سے ہوتے ہوئے آیا تھا لیکن اُن دنوں کچھ وقت کی قلت تھی پھر کافی دنوں آنا نہیں‌ ہو سکا اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ بات ذہن سے محو ہوگئی۔ پھر پچھلے سال مغل بھائی نے ایک ربط ارسال کیا ربط کے تعاقب میں یہاں پہنچا تو یاد آیا کہ میں تو پہلے ہی یہاں رجسٹرڈ ہوں۔ بس پھر کیا تھا۔۔۔ یہیں کہ ہو کر رہ گئے۔

رہی بات اردو محفل سے محبت کی خاص وجہ تو جناب سب سے پہلے اردو سے محبت، پھر اردو شاعری سے محبت اور پھر اردو رسم الخط سے محبت (اب علوی نستعلیق سے محبت) اور سب سے بڑھ کر اُن پیارے پیارے دوستوں سے محبت جو اس محفل کی وساطت سے ہمیں ملے۔

اب ہم کہیں‌نہیں جائیں گے۔:grin: (انشاءاللہ!)
 

ملائکہ

محفلین
میں نے محفل میں اس لئے شامل ہوئی کہ یہ واقعی ایک اردو فورم ہے اور یہاں شاعری بھی بہت اچھی موجود ہے اور یہاں بہت دانشور لوگ موجود ہیں۔ محفل جیسا اور کوئی فورم اس دنیا میں موجود نہیں:hatoff::hatoff:
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے محفل کو اس لئے جوائن کیا تھا کہ یہ واقعی ایک اردو فورم ہے اور یہاں شاعری بھی بہت اچھی پوسٹ ہوتی ہے اور یہاں بہت دانشور لوگ موجود ہیں۔ محفل جیسا اور کوئی فورم اس دنیا میں موجود نہیں:hatoff::hatoff:

بھتیجی اردو فورم ہے تو اردو میں ہی سب کچھ لکھنا تھا ناں، جوائن اور پوسٹ کی بھی اردو لکھو، چلو شاباش۔
 
Top