نبیل
تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم
میں اور زکریا فورم کو اب سے تھوڑی دیر میں اپگریڈ کرنے والے ہیں جس کے باعث یہ کچھ دیر تک آف لائن رہے گی۔ اس میں کچھ دیر بھی لگ سکتی ہے کیونکہ یہ کافی بڑا اپگریڈ ہے۔ اس کے بارے میں میں بعد میں تفصیلات عرض کروں گا۔ مجھے کچھ دوستوں کے ذپ موصول ہوئے ہوئے ہیں۔ ان کے جوابات بھی میں فارغ ہو کر دوں گا۔
آپ دعا کریں کہ اپگریڈ کا مرحلہ بخیروعافیت گزر جائے۔ انشاءاللہ آپ کو محفل فورم کا نیا روپ پسند آئے گا۔
والسلام
اپڈیٹ: الحمداللہ فورم کی اپگریڈ مکمل ہو گئی ہے اور بظاہر فورم ٹھیک کام کر رہی ہے۔ اپگریڈ کے بعد آپ کو نمایاں فرق تو اس کی نئی تھیم اور پوسٹ پیج پر ایک مختلف بی بی کوڈ باکس کے ذریعے نظر آیا ہوگا۔ میں وقت ملتے ہی انشاءاللہ باقی تبدیلیوں کے بارے میں بھی تفصیلاً عرض کروں گا۔ آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ فورم کے استعمال کے سلسلے میں آپ کی جو کوئی بھی تجویز یا شکایت ہو اسے یہاں پوسٹ کریں۔ شکریہ۔