محفل فورم کی تنظیم نو

جیسبادی

محفلین
دوسرا یہ کہ ادبی چوپالوں پر بھی تو کاپی چسپاں ہی چل رہا ہے۔ اس لیے "مزہبی" چوپالوں کو محدود کرنا میری رائے میں اچھی سمت میں قدم نہیں لگتا۔

"بی۔بی۔سی" کافی خوبصورت لگ رہا ہے۔ نبیل، مبارکباد قبول کریں۔
 

منہاجین

محفلین
کوڈ باکس اور ملٹی میڈیا فائلیں

نبیل بھائی! یہ نیا کوڈ باکس واقعی بڑا خوبصورت اِضافہ ہے۔ دِل خوش کیا ہے آپ نے۔ عام ویب صارفین کو اِس میں کافی سہولت ملے گی۔ خاص طور پر ملٹی میڈیا فائلوں کو شامل کروانے کا طریقہ خوب ہے۔ اِس سے صارف کا تعامل بڑھے گا اور اُسے دوسری ویب سائٹس پر پڑی نِت نئی چیزیں یہیں ملیں گی۔

ویسے ایک بات ہے، جیسے آپ کے پاس رئیل پلیئر نہیں تھا، اِسی طرح بہت سے صارفین کے پاس رئیل پلیئراور فلیش وغیرہ کے نہ ہونے سے اُنہیں سمجھنے میں دُشواری ہو گی کہ یہ ڈبہ کیا ہے!!

میرے خیال میں اِس کے دو طرح کے حل ہو سکتے ہیں:

یا تو ہر لکھاری خود اپنے پیغام میں ملٹی میڈیا شامل کرتے ہوئے پیغام لکھ چھوڑے کہ یہ فائل اِس نسل کی ہے اور اِسے کھولنے کو فلاں سافٹ ویئر لادنے کی ضرورت ہے۔

دوسری صورت میں آپ کوئی ایسا چکر چلائیں جس سے ایسی فائلوں کو شامل کرنے والے پیغامات میں لکھاری کے دستخط سے پہلے سے طے شدہ دستخط کی ایک لائن آئے جس میں اُس فائل کی نسل اور متعلقہ سافٹ ویئر کا نام لکھا ہو۔

کیا خیال ہے آپ کا بیچ اِس مسئلہ کے؟
 

سیفی

محفلین
السلام علیکم !!

نبیل بھیا ۔۔۔۔
میں آپ سے خفگی کی وجہ سے محفل سے دور نہ تھا بلکہ میں دفتر سے چھٹیوں پر تھا اور گھر میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی نے مجھے آپکی محفل سے دور رہنے پر مجبور کئے رکھا۔۔۔۔۔
وہ کیا ایک بے وزن سا شعر ہے۔۔۔
ع۔۔ محفل میں اس خیال سے پھر آگیا ہوں میں
نکال کے مجھے کچھ کھا نہ رہے ہوں آپ :lol:

بھلا آپ جیسے اچھے اچھے لوگوں سے کوئی روٹھ کر جا سکتا ہے۔۔۔چھٹتی نہیں اب تو یہ کافر لگی ہوئی ۔۔۔۔والا حساب ہے ہمارا

-------------------------------------------------- ٠٠٠٠٠٠-------------
مکرمی اعجاز اختر صاحب:
اعجاز اختر نے کہا:
سیفی۔ اسلام کی اہمیت برقرار، اور تاریخ اسلام کی بھی اہمیت صحیح مگر میں نہیں سمجھتا کہ اس موضوع پر آپ کے علاوہ دوسرے ممبران زیادہ پیغامات ارسال کر سکیں گے۔اردو کی زیادہ تر پاپولر ویب سائٹس اردو ادب کے باعث ہر دل عزیز ہیں، اس لئے دیکھئے یہاں بھی اس ضمن کی پوسٹس زیادہ ہیں اور زیادہ کیٹگریز کرنا ضروری ہوگا۔

جناب ۔۔۔۔۔ میرا ہرگز یہ مقصد نہ تھا کہ آپ کی نظر میں اسلام کی اہمیت کم ہے۔ میرا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ اردو کی ترویج و اشاعت جہاں اردو ادب اور شعر و شاعری سے ہو رہی ہے بعینہ اسلامی ادب بھی یہ کام بطریق احسن کر سکتا ہے اور کرتا رہا ہے۔۔۔۔

مزید برآں جو میں نے لکھا تھا کہ اسلام کیلئے زیادہ فورمز مہیا کریں تو اس کا مقصد فقط اتنا تھا کہ اردو کی اشاعت کا یہ روشن پہلو کہیں تشنہ نہ رہ جائے۔۔۔باقی یہ بات تو روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ یہ کوئی مذہبی فورم نہیں ہے اسکے اپنے تقاضے اور حدود ہیں۔۔۔
امید ہے آپ میری بات سمجھ گئے ہوں گے۔۔

----------------------------------٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠---------------
نبیل بھیا !!
اب آپ سے بھی دو دو ہاتھ ہو جائیں نا۔۔۔ :p

ویسے تو ہمارے صدرِ پاکستان کی طرح آپکا دعویٰ ہے کہ:
نبیل نے کہا:
یہ فورم کسی بھی منتظم سے زیادہ آپ کی ہے اور آپ کی آراء ہمارے لیے اہم ہیں۔

لیکن ۔۔۔۔۔ع۔۔۔ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ

جب بات مذہبی فورم کو دوبارہ سیٹ کرنے کی بات چلی تو آپ نے اپنی پارلیمنٹ کے مشوروں کے برعکس اپنا صدارتی فرمان جاری کرتے ہوئے یک قلم سب کچھ تہہ و بالا کر دیا۔۔۔ذیل میں کچھ سفارشات جو آپ کے گوش گزار کی گئیں:::

جیسبادی نے کہا:
اگرچہ میری عمومی رائے یہی رہی ہے کہ فورم لوگوں کا عملی رحجان دیکھ کر ہی بنائے جائیں، مگر چونکہ اب مذہبی موضوعات پر چوپال بن چکے ہیں، اس لئے انہیں یک لخت ختم کرنا مناسب نہیں لگتا۔ اب تک لکھنے والوں کی کل تعداد بیس پچیس سے زیادہ نہیں ہو گی، اس لیے پوسٹ کی تعداد ابھی کوئی معنٰی نہیں رکھتی۔

کاروباری لوگ جانتے ہیں کہ کوئی بھی کام چلنے کیلئے وقت درکار ہوتا ہے۔

منہاجین نے کہا:
سرِدست ناچیز کی رائے میں "قرآن و سنت"، "سیرتِ سرورِ کائنات" اور "اِسلام اور عصرِ حاضر" کو ختم نہ کیا جائے اور اِن کے علاوہ دیگر کیٹیگریز کے اِضافہ کو پیغامات کی کثرت کے ساتھ مشروط قرار دے دیا جائے۔

shoiab safdar نے کہا:
مجھے منہاجین سے اتفاق ہے۔۔۔۔۔۔

جیسبادی نے کہا:
دوسرا یہ کہ ادبی چوپالوں پر بھی تو کاپی چسپاں ہی چل رہا ہے۔ اس لیے "مزہبی" چوپالوں کو محدود کرنا میری رائے میں اچھی سمت میں قدم نہیں لگتا۔

یہ کچھ سفارشات تھیں جو رائیگاں چلی گئیں۔۔۔۔وہ کیا فرما گئے ہیں:

دامن پہ تیرے چھینٹا ہے نہ خنجر پہ کوئی داغ
تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو۔


(اوزان خطا ہوں تو معذرت)

مزید برآں یہ گلہ بھی کیا گیا کہ ان فورمز پر پوسٹ کم ہوتی ہیں جناب ٢٧ دنوں میں ١٠١ پیغامات۔۔۔۔۔۔۔ابھی کونپل پھوٹی بھی نہ تھی کہ مسلی گئی

دوسری بات جو آپ نے کہی ہے:

نبیل نے کہا:
اب میری عرض یہ ہے کہ مذہبی موضوعات پر چوپالوں کی شمولیت سے میرا مقصد کسی مخصوص مذہبی طبقے کو لکھنے کا موقع دینا نہیں تھا۔ کیا ہم لوگ مذہبی نہیں ہیں؟ ایسے کم ہی ہوں گے جو مذہب سے بیزار ہوں گے اور جو ہیں وہ ایسا علی الاعلان نہیں کرتے۔ آپ جیسے سند یافتہ مذہبی لوگوں کی موجودگی میں یہاں کس مذہبی طبقے کی کمی رہ جاتی ہے؟

جناب عالی ! اگر جان کی امان پاوں تو کچھ عرض کروں

ابھی تک سوائے ایک مضمون کے جسے آپ نے مقفل کر دیا تھا کسی رکن نے بھی ایسا کوئی مضمون نہیں بھیجا جو کسی خاص فرقہ کی نمائندگی کرتا ہو اور اس سے فرقہ واریت کی بو آتی ہو۔ میں جب کہیں سے مضمون اٹھاتا بھی تھا تو بنظرِ دقیق اسکا مطالعہ کرتا تھا کہ اس میں کسی مکتبہ فکر کی دل آزاری نہ ہو۔۔۔۔

ہم تو اتنی احتیا ط کریں اور آپ جناب لفٹ ہی نہ کرائیں اقبال مرحوم نے اسی کیفیت پر بے ساختہ کہا تھا۔۔

پھر بھی گلہ ہے کہ ہم وفادار نہیں
ہم وفادار نہیں توُ بھی تو دلدار نہیں

نبیل بھیا !
میری باتوں کا برا مت مانئے گا۔۔۔
ع--- چوٹ پڑتی ہے تو پتھر بھی صدا دیتے ہیں


لیکن یہ بھی تو دیکھیں کہ اپنائیت ہے تو گلہ بھی ہے ورنہ راہ چلتے لوگوں سے کون بھلا گلہ کرتاہے۔ 8)
 
خبر نامہ

باقی تو سب ٹھیک ہے مگر ایک فورم یا چوپال خبرنامہ کا بھی ہونا چائیے جس میں احباب اپنی مقامی خاص خبرں کو (اخباری نہیں) جنکو وہ دوسروں کے ساتھ شئیر کرنا چاہتے ہیں لکھ سکیں

باقی یہ کہ بہت سا کام ہوچکا ہے اور جو رہ گیا ہے بہتر ہے کہ اسکو وقت کے ساتھ ساتھ اور عمومی رجحانات دیکھ کر ہی پایاّ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ڈاکٹر صاحب، ویسے اپنا اپنا دیس چوپال کے پس منظر خیال یہی تھا کہ آپ اپنی مقامی خبروں اور واقعات کے متعلق لکھیں۔ اسے چیک کریں۔ اگر آپ کو اس کے تعارفی ٹیکسٹ میں کوئی بہتری کی گنجائش نظر آتی ہے تو ضرور بتائیں۔ میں یہاں مزید کئی فورمز شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، فی الحال اس فورم کو اپگریڈ کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہوں۔ اس کام میں مجھے دو ہفتے کے قریب وقت لگ سکتا ہے۔ دو ہفتے اس لیے کیونکہ میں یہ کام اپنے فارغ وقت میں کرتا ہوں جو کہ نہ ہونے کے برابر ہی ہوتا ہے۔
 
ضرور

جی ضرور میں دیکھتا ہوں ایک نظر اسے ۔ بلکل کیجئے آپ اپنے کام یہاں پر تبدیلیاں بس دیکھ بھال کر ریں اور ایک تسلسل سے کریں یعنی ایک کے بعد ایک۔ کیا خیال ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
ضرور

افتخار راجہ نے کہا:
جی ضرور میں دیکھتا ہوں ایک نظر اسے ۔ بلکل کیجئے آپ اپنے کام یہاں پر تبدیلیاں بس دیکھ بھال کر ریں اور ایک تسلسل سے کریں یعنی ایک کے بعد ایک۔ کیا خیال ہے؟

جی راجہ صاحب پھر دیکھ چکے آپ ایک نظر کہ ابھی بھی فرصت نہیں ملی۔ :wink:
 

باسم

محفلین
عام معاشرے میں پائی جانے والی خرابیوں پر نشاندہی اور اس پر بحث کیلیے کونسا زمرہ استعمال کیا جائے گا
کیونکہ حال ہی میں جو بحثیں ہوئی ہیں وہ حالات حاضرہ اور سیاست کے زمرہ میں ہوئی ہیں
اس کیلیے الگ زمرہ کھولنے پر بھی بات ہوجائے
 
Top