السلام علیکم !!
نبیل بھیا ۔۔۔۔
میں آپ سے خفگی کی وجہ سے محفل سے دور نہ تھا بلکہ میں دفتر سے چھٹیوں پر تھا اور گھر میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی نے مجھے آپکی محفل سے دور رہنے پر مجبور کئے رکھا۔۔۔۔۔
وہ کیا ایک بے وزن سا شعر ہے۔۔۔
ع۔۔ محفل میں اس خیال سے پھر آگیا ہوں میں
نکال کے مجھے کچھ کھا نہ رہے ہوں آپ
بھلا آپ جیسے اچھے اچھے لوگوں سے کوئی روٹھ کر جا سکتا ہے۔۔۔چھٹتی نہیں اب تو یہ کافر لگی ہوئی ۔۔۔۔والا حساب ہے ہمارا
-------------------------------------------------- ٠٠٠٠٠٠-------------
مکرمی اعجاز اختر صاحب:
اعجاز اختر نے کہا:
سیفی۔ اسلام کی اہمیت برقرار، اور تاریخ اسلام کی بھی اہمیت صحیح مگر میں نہیں سمجھتا کہ اس موضوع پر آپ کے علاوہ دوسرے ممبران زیادہ پیغامات ارسال کر سکیں گے۔اردو کی زیادہ تر پاپولر ویب سائٹس اردو ادب کے باعث ہر دل عزیز ہیں، اس لئے دیکھئے یہاں بھی اس ضمن کی پوسٹس زیادہ ہیں اور زیادہ کیٹگریز کرنا ضروری ہوگا۔
جناب ۔۔۔۔۔ میرا ہرگز یہ مقصد نہ تھا کہ آپ کی نظر میں اسلام کی اہمیت کم ہے۔ میرا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ اردو کی ترویج و اشاعت جہاں اردو ادب اور شعر و شاعری سے ہو رہی ہے بعینہ اسلامی ادب بھی یہ کام بطریق احسن کر سکتا ہے اور کرتا رہا ہے۔۔۔۔
مزید برآں جو میں نے لکھا تھا کہ اسلام کیلئے زیادہ فورمز مہیا کریں تو اس کا مقصد فقط اتنا تھا کہ اردو کی اشاعت کا یہ روشن پہلو کہیں تشنہ نہ رہ جائے۔۔۔باقی یہ بات تو روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ یہ کوئی مذہبی فورم نہیں ہے اسکے اپنے تقاضے اور حدود ہیں۔۔۔
امید ہے آپ میری بات سمجھ گئے ہوں گے۔۔
----------------------------------٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠---------------
نبیل بھیا !!
اب آپ سے بھی دو دو ہاتھ ہو جائیں نا۔۔۔
ویسے تو ہمارے صدرِ پاکستان کی طرح آپکا دعویٰ ہے کہ:
نبیل نے کہا:
یہ فورم کسی بھی منتظم سے زیادہ آپ کی ہے اور آپ کی آراء ہمارے لیے اہم ہیں۔
لیکن ۔۔۔۔۔ع۔۔۔ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ
جب بات مذہبی فورم کو دوبارہ سیٹ کرنے کی بات چلی تو آپ نے اپنی پارلیمنٹ کے مشوروں کے برعکس اپنا صدارتی فرمان جاری کرتے ہوئے یک قلم سب کچھ تہہ و بالا کر دیا۔۔۔ذیل میں کچھ سفارشات جو آپ کے گوش گزار کی گئیں:::
جیسبادی نے کہا:
اگرچہ میری عمومی رائے یہی رہی ہے کہ فورم لوگوں کا عملی رحجان دیکھ کر ہی بنائے جائیں، مگر چونکہ اب مذہبی موضوعات پر چوپال بن چکے ہیں، اس لئے انہیں یک لخت ختم کرنا مناسب نہیں لگتا۔ اب تک لکھنے والوں کی کل تعداد بیس پچیس سے زیادہ نہیں ہو گی، اس لیے پوسٹ کی تعداد ابھی کوئی معنٰی نہیں رکھتی۔
کاروباری لوگ جانتے ہیں کہ کوئی بھی کام چلنے کیلئے وقت درکار ہوتا ہے۔
منہاجین نے کہا:
سرِدست ناچیز کی رائے میں "قرآن و سنت"، "سیرتِ سرورِ کائنات" اور "اِسلام اور عصرِ حاضر" کو ختم نہ کیا جائے اور اِن کے علاوہ دیگر کیٹیگریز کے اِضافہ کو پیغامات کی کثرت کے ساتھ مشروط قرار دے دیا جائے۔
shoiab safdar نے کہا:
مجھے منہاجین سے اتفاق ہے۔۔۔۔۔۔
جیسبادی نے کہا:
دوسرا یہ کہ ادبی چوپالوں پر بھی تو کاپی چسپاں ہی چل رہا ہے۔ اس لیے "مزہبی" چوپالوں کو محدود کرنا میری رائے میں اچھی سمت میں قدم نہیں لگتا۔
یہ کچھ سفارشات تھیں جو رائیگاں چلی گئیں۔۔۔۔وہ کیا فرما گئے ہیں:
دامن پہ تیرے چھینٹا ہے نہ خنجر پہ کوئی داغ
تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو۔
(اوزان خطا ہوں تو معذرت)
مزید برآں یہ گلہ بھی کیا گیا کہ ان فورمز پر پوسٹ کم ہوتی ہیں جناب ٢٧ دنوں میں ١٠١ پیغامات۔۔۔۔۔۔۔ابھی کونپل پھوٹی بھی نہ تھی کہ مسلی گئی
دوسری بات جو آپ نے کہی ہے:
نبیل نے کہا:
اب میری عرض یہ ہے کہ مذہبی موضوعات پر چوپالوں کی شمولیت سے میرا مقصد کسی مخصوص مذہبی طبقے کو لکھنے کا موقع دینا نہیں تھا۔ کیا ہم لوگ مذہبی نہیں ہیں؟ ایسے کم ہی ہوں گے جو مذہب سے بیزار ہوں گے اور جو ہیں وہ ایسا علی الاعلان نہیں کرتے۔ آپ جیسے سند یافتہ مذہبی لوگوں کی موجودگی میں یہاں کس مذہبی طبقے کی کمی رہ جاتی ہے؟
جناب عالی ! اگر جان کی امان پاوں تو کچھ عرض کروں
ابھی تک سوائے ایک مضمون کے جسے آپ نے مقفل کر دیا تھا کسی رکن نے بھی ایسا کوئی مضمون نہیں بھیجا جو کسی خاص فرقہ کی نمائندگی کرتا ہو اور اس سے فرقہ واریت کی بو آتی ہو۔ میں جب کہیں سے مضمون اٹھاتا بھی تھا تو بنظرِ دقیق اسکا مطالعہ کرتا تھا کہ اس میں کسی مکتبہ فکر کی دل آزاری نہ ہو۔۔۔۔
ہم تو اتنی احتیا ط کریں اور آپ جناب لفٹ ہی نہ کرائیں اقبال مرحوم نے اسی کیفیت پر بے ساختہ کہا تھا۔۔
پھر بھی گلہ ہے کہ ہم وفادار نہیں
ہم وفادار نہیں توُ بھی تو دلدار نہیں
نبیل بھیا !
میری باتوں کا برا مت مانئے گا۔۔۔
ع--- چوٹ پڑتی ہے تو پتھر بھی صدا دیتے ہیں
لیکن یہ بھی تو دیکھیں کہ اپنائیت ہے تو گلہ بھی ہے ورنہ راہ چلتے لوگوں سے کون بھلا گلہ کرتاہے۔