محفل فورم کی expansion

محفل فورم پر مزید یوزرز لانے کی کوشش کی جانی چاہئے یا یہ خیال ہی فضول ہے؟

  • ہمم جی ہاں

    Votes: 0 0.0%
  • معلوم نہیں

    Votes: 0 0.0%
  • ہمم جی نہیں

    Votes: 0 0.0%
  • ہرگز نہیں

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    144
بی ٹی بھائی : میری معلومات کے مطابق محفل کی آر ایس ایس فیڈ کام نہیں کر رہی ہے ۔ ورنہ ‏میرا ٹوٹوریل بھی برا نہیں ہے ۔ یہ میں نے اس وقت لکھا تھا جب محفل فیڈ کام کیا کرتی تھی ‏۔ ‏

ٹوٹوریل دیکھنے کے لیے نیچے کا ربط استعمال کریں ۔‏
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=2652
 
نبیل

تکنیکی معاون
شمیل، تم نے آخری مرتبہ فورم کی آر ایس ایس کب چیک کی تھی؟ دوسرے بی ٹی بھائی فورم کی آرایس ایس کا نہیں پوچھ رہے، وہ ورڈپریس کے بارے میں دریافت کر رہے ہیں۔
 
زیک

مسافر
بدتمیز: میں نے محفل اور سیارہ کی فیڈ کے 5 تازہ‌ترین تھریڈز اور پوسٹس اپنے بلاگ کی سائیڈبار مین شامل کر لئے ہیں۔ یہ انتہائی آسان کام ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ ورڈپریس میں یہ کیسے کیا جا سکتا ہے۔ پھر ورڈپریس اور پوویبل‌ٹائپ کے لئے ایک ٹٹوریل لکھتا ہوں۔
 
بدتمیز

محفلین
سلام

شمیل: آپکا ٹیوٹوریل اچھا ہے۔ مجھے اس کا علم ہی نہیں تھا۔ یعنی مجھے آپکو بھی کچھ کام دینا پڑے گا۔ آپ تو چھپے رستم نکلے۔ اتنا زبردست کام کیا ہے۔

زکریا: بہت شکریہ، کیا آپ محفل کی فیڈ اردو سیارہ کی سائیڈ بار میں بھی ایڈ کر سکتے ہیں؟ اگر ہاں تو وہاں کم از کم 10 رکھیں کیونکہ وہ پبلک ہے دوسرے اس کی سائیڈ بار میں کافی جگہ ہے۔
 
دوست

محفلین
میں دیکھتا ہوں اگر کوئی پلگ ان مل سکا آر ایس ایس کی فیڈ سائیڈ بار میں شمولیت کے لیے۔
:idea:
 
رضوان

محفلین
بد تمیز آفریں ہو تم پر
تشہیر کے سلسلے میں کافی خیالی پلاؤ میں نے اور محب نے پکائے تھے اور کچھ تعلیمی اداروں سے رجوع بھی کیا تھا مگر اسوقت محفل اتنی رنگین نہیں تھی لوگ یونیکوڈ کو سمجھ ہی نہیں پا رہے تھے (یہ صرف سال بھر پہلے کی بات ہے) اس لیے ہم لوگ تھک ہار کر بیٹھ گئے کیوں کہ سچی بات ہے کہ خود ہمیں بھی آئیڈیا نہیں تھا اور جو خود سے بھولا بھٹکا آجاتا تھا اسی پر سب پِل پڑتے تھے۔
اب تمہاری بات دل کو لگتی ہے اور یہ کافی مفید ثابت ہوگا محفل کے لیے اردو کے لیے اور طلبا کے لیے۔
رہی بات شروع میں محدود رکنیت کی تو اسے میں مفید نہیں سمجھتا کہ پرانے ارکان کوئی چھوئی موئی ہیں کہ ذرا گد گدانے سے موند جائیں گے۔
قدم بڑھاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
بدتمیز

محفلین
مجھ پر آفریں :shock: ہاہاہا میں تو منہ چلا رہا ہوں کام تو باقی سب کر رہے ہیں۔
آپ کا بہت تذکرہ پڑھا ہے۔ ابھی تک محب کی زباندانی کے چرچے سنے ہیں۔ نامعلوم آپ ان سے ابتر ہیں یا افضل۔ پھر بھی آپ کے لئے ایک کام ڈھونڈ ہی مارا ہے۔ ذرا محفل اور اس پر جاری پراجیکٹس پر ایک مفصل مضمون تو لکھ ماریں۔ میں چاہتا ہوں کہ لوگوں کو جہاں ریفر کروں وہاں ایک ہنستا مسکراتا لیکن پر اثر مضمون ان کا منتظر ہو جس کو پڑھ کر ان کی دلچسپی اس سب کو پڑھنے یا دیکھنے، جاننے میں بڑھ جائے۔ کیونکہ ریفر ہونے والے لوگوں‌ میں ہر قسم کے لوگ ہوں گے۔ کچھ کے لئے کوئی مخصوص پراجیکٹ زیادہ دلچسپی والا ہو گا اور کچھ کے لئے دلچسپی کا محور کچھ اور ہو گا۔ کیا آپ یہ کر سکتے ہیں؟
آپ بھی میری اس تجویز کے پیچھے بات کا پتہ نہ چلا سکے۔ خیر میری پر زور گزارش یہی ہے کہ اس پر اتنا کام ضرور کیا جاتا کہ اس پر عمل درآمد کرنا چاہے تو ہو سکے۔
 
الف عین

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:

با تمیز۔ شمیل نے ایسا ایک پیغام بنا رکھا ہے جو یہاں نئے ارکان کے نام پوسٹ کیا جاتا رہا ہے۔ اس میں شمیل سدھار بھی کرتے رہے ہیں۔
 
بدتمیز

محفلین
اس میں بہت سی کام کی چیزیں تھیں لیکن معذرت کے ساتھ وہ شمیل کا ذاتی پیغام تھا۔ محفل اور اس کے لئے میں‌ کسی پروفیشنل مضمون کی تلاش میں ہوں اس کے لئے شمیل کے مضمون کو بیس بنایا جا سکتا ہے۔
 
بدتمیز نے کہا:
مجھ پر آفریں :shock: ہاہاہا میں تو منہ چلا رہا ہوں کام تو باقی سب کر رہے ہیں۔
آپ کا بہت تذکرہ پڑھا ہے۔ ابھی تک محب کی زباندانی کے چرچے سنے ہیں۔ نامعلوم آپ ان سے ابتر ہیں یا افضل۔ پھر بھی آپ کے لئے ایک کام ڈھونڈ ہی مارا ہے۔ ذرا محفل اور اس پر جاری پراجیکٹس پر ایک مفصل مضمون تو لکھ ماریں۔ میں چاہتا ہوں کہ لوگوں کو جہاں ریفر کروں وہاں ایک ہنستا مسکراتا لیکن پر اثر مضمون ان کا منتظر ہو جس کو پڑھ کر ان کی دلچسپی اس سب کو پڑھنے یا دیکھنے، جاننے میں بڑھ جائے۔ کیونکہ ریفر ہونے والے لوگوں‌ میں ہر قسم کے لوگ ہوں گے۔ کچھ کے لئے کوئی مخصوص پراجیکٹ زیادہ دلچسپی والا ہو گا اور کچھ کے لئے دلچسپی کا محور کچھ اور ہو گا۔ کیا آپ یہ کر سکتے ہیں؟
آپ بھی میری اس تجویز کے پیچھے بات کا پتہ نہ چلا سکے۔ خیر میری پر زور گزارش یہی ہے کہ اس پر اتنا کام ضرور کیا جاتا کہ اس پر عمل درآمد کرنا چاہے تو ہو سکے۔

رضوان کے نپے تلے وار گاہے گاہے نظر آتے رہیں گے اور ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اپنے ساتھ مجھے بھی ضرور شریک گناہ کر لیتے ہیں اور کبھی کبھی تو سارا قصور میرا نکال کر خود معصوم بھی بن جاتے ہیں ۔

ویسے اچھی کاوش ہے اور میرا خیال ہے کہ ہم پھر سے اس پر کام کر سکتے ہیں۔
 
بدتمیز

محفلین
محب علوی نے کہا:

محب، رضوان کے ساتھ یہ والا حساب نہیں ہے کہ ادھر ڈوبے تو ادھر نکلے۔ یہ تو جہاں ڈوبے بس ڈوبے ہی ڈوبے۔ جو درخواست میں نے رضوان سے کی تھی اب آپ سے ہے اگر یہ تعارفی مضمون لکھ سکیں تو مہربانی۔
وسلام
 
بدتمیز

محفلین
دوست نے کہا:
لو جی ہمیں تو ورڈپریس کا یہ پلگ ان ملا ہے سادہ سے ہے لیکن کام ٹھیک کررہا ہے۔
زکریا بھائی شاید اس میں کچھ بہتری لاسکیں۔
:!:

شاکر آپ کے بلاگ پر اور دئے گئے لنک پر دونوں جگہ یہ سادہ سا پلگ ان کام کرتا نظر نہیں آیا۔ کیا آپ نے اس کو ہٹا دیا ہے؟
 
بدتمیز

محفلین
یہ پی ایچ پی پیج ہے۔ کیا اس کے علاوہ بھی کوئی ایڈریس ہے؟ خاص طور پر وہ کوڈنگ کی صورت میں‌جو نظر آتا ہے وہ پیج؟
 
دوست

محفلین
بدتمیز نے کہا:
دوست نے کہا:
لو جی ہمیں تو ورڈپریس کا یہ پلگ ان ملا ہے سادہ سے ہے لیکن کام ٹھیک کررہا ہے۔
زکریا بھائی شاید اس میں کچھ بہتری لاسکیں۔
:!:

شاکر آپ کے بلاگ پر اور دئے گئے لنک پر دونوں جگہ یہ سادہ سا پلگ ان کام کرتا نظر نہیں آیا۔ کیا آپ نے اس کو ہٹا دیا ہے؟
بدتمیز یہ سائیڈ بار میں ہے دائیں جانب۔ میرے بلاگ کے تبصروں کی آر ایس ایس فیڈ شامل کی گئی ہے اس میں مجھے تو یہ ٹھیک لگ رہا ہے اب بھی۔
 
بدتمیز نے کہا:
محب علوی نے کہا:
رضوان کے نپے تلے وار گاہے گاہے نظر آتے رہیں گے اور ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اپنے ساتھ مجھے بھی ضرور شریک گناہ کر لیتے ہیں اور کبھی کبھی تو سارا قصور میرا نکال کر خود معصوم بھی بن جاتے ہیں ۔

ویسے اچھی کاوش ہے اور میرا خیال ہے کہ ہم پھر سے اس پر کام کر سکتے ہیں۔

محب، رضوان کے ساتھ یہ والا حساب نہیں ہے کہ ادھر ڈوبے تو ادھر نکلے۔ یہ تو جہاں ڈوبے بس ڈوبے ہی ڈوبے۔ جو درخواست میں نے رضوان سے کی تھی اب آپ سے ہے اگر یہ تعارفی مضمون لکھ سکیں تو مہربانی۔
وسلام

بی ٹی مضمون کا خاکہ بنا دو باقی میں لکھ لیتا ہوں۔ :)

کم از کم چند نکات تو بتا ہی دو نہ :wink:
 
Top