محفل فورم کے لیے نئے سٹائل!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اکثر دوست پرانی محفل فورم کو اس کے خوبصورت سٹائلز کی وجہ سے یاد کیا کرتے تھے۔ میں نے کوشش کی ہے کہ آپ کو کچھ بہتر سٹائل مہیا کر سکوں۔ دو نئے سٹائل جو میں نے شامل کیے ہیں وہ Web 2.0 Blue اور Web 2.0 Red ہیں۔ Web 2.0 Blue کو میں نے فورم کا ڈیفالٹ سٹائل مقرر کیا ہے۔ یہ سٹائل آج کل کے رواج کے مطابق ویب ٹو تھیم کے ہیں۔ اگر آپ کو ابھی تک یہ سٹائل نظر نہیں آ رہا ہے تو آپ فورم کے کسی پیج کے نیچے دائیں جانب ڈراپ ڈاؤن لسٹ باکس میں سے اس سٹائل کو منتخب کر سکتے ہیں۔ میں نے ان سٹائلز کے لیےاردو بٹن بنا کر بھی فراہم کر دیے ہیں۔ علاوہ ازیں میں نے وی بلیٹن کے ڈیفالٹ سٹائل کے دو variants شامل کیے ہیں۔ یہ بھی آپ کو سٹائلز کے ڈراپ ڈاؤن لسٹ باکس میں نظر آ جائیں گے۔ DefaultNafeesWebNaskh سٹائل میں نفیس ویب نسخ فونٹ کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ DefaultPakNastaleeq سٹائل میں پاک نستعلیق کا استعمال کیا گیا ہے۔ DefaultPakNastaleeq سٹائل انٹرنیٹ ایکسپلورر پر ایک پرابلم دے رہا ہے۔ اس میں انٹرنیٹ ایکسپلورر پر سنگل لائن ایڈٹ باکس صحیح نظر نہیں آ رہا ہے جبکہ فائرفاکس پر یہ ٹھیک چل رہا ہے۔

میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو یہ نئے سٹائل پسند آئیں گے۔

والسلام
 
یہ سٹائل واقعی خوبصورت ہے اور کچھ اور تبدیلیوں سے کافی خوبصورت ہو جائے گا۔

بہت اچھی تبدیلی ہے یہ اور یقینا اب محفل رنگین اور جاندار ہو گئی ہے۔
 

خاور بلال

محفلین
آج صبح جوں ہی محفل پر آیا تو یک دم خوشگوار حیرت کا احساس ہوا۔ واقعی یہ تبدیلی بہت اچھی لگ رہی ہے۔
 
نبیل بھائی جزاک اللہ خیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت اچھا لگ رہا ہے خصوصاً نیلا رنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ عزوجل آپ کو حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے۔ (امین)

 

طمیم

محفلین
محفل کا نیا سٹائل


آج محفل پر آیا تو یک دم خوشگوار حیرت کا احساس ہوا۔ نیلا سٹائل تو بہت ہی خوبصورت ہے ۔ آپ نے بہت اچھا کیا جو اسے ڈیفالٹ کے طور پر منتخب کیا۔ جزاکم اللہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فورم کے پیج پر نیچے اور بائیں جانب آپ کو سٹائلز کا ڈراپ ڈاؤن لسٹ باکس مل جائے گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ نبیل واقعی اچھی تبدیلی ہے، اور چائس دینے کیلیے تو اور بھی شکریہ کہ مجھے ریڈ زیادہ پسند آیا ہے۔
 

زبیر حسین

محفلین
السلام علیکم!
وقت کی کمی کی بدولت میں اردو محفل پر پوسٹ تو نہیں‌کر پاتا لیکن اردو محفل کو وزٹ کرتا رہتا ہوں۔انٹر نیٹ پر اردو کی ترویج کے لیے آپ لوگوں کی محنت ضرور رنگ لائے گی۔اللہ آپ سب کو خوش رکھے ،
خصوصا نبیل بھائی کے لیے تو دل سے بہت دعائیں نکلتی ہیں۔
والسلام
 
Top