محفل میں سیاسی نمائندے

بلال

محفلین
ہندی فلم ”تھری ایڈیٹس“ میں بن بلائے عامر خان اینڈ کمپنی ایک شادی میں گھس جاتے ہیں۔ جب پکڑے جاتے ہیں اور پوچھا جاتا ہے کہ آپ کس کی طرف سے مدعو ہیں تو اس پر جواب ہوتا ہے کہ ہم ”سائنس کی طرف سے ہیں“۔ بالکل ایسے ہی ہم بھی یہاں بِن بلائے آ پہنچے ہیں۔ کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں۔ ہم کس کی طرف سے ہیں؟ :-D
 

کاشفی

محفلین
کاشفی بھائی ایم کیو ایم کے۔۔۔۔

ایچ اے خان نون لیگ کے۔۔۔۔
:) محمد امین بھائی میں کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت کا رکن نہیں۔
ایم کیو ایم دل کی گہرائیوں میں رچی بسی ہوئی ہے کراچی کی نمائندہ جماعت ہونے کی وجہ سے۔ ایم کیو ایم میں ہمارے اپنے ہیں اور قائدِ تحریک جناب الطاف حسین ہمارے اپنے ہیں۔
جناب پرویز مشرف صاحب کا بھی درجہ میرے لیئے بہت ہی قابلِ احترام ہے۔ میں جناب ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیئے بھی محبت رکھتا ہوں۔ جناب مرزا اسلم بیگ کے لیئے محبت رکھتا ہوں۔ حالانکہ یہ بہت اُلٹا سیدھا بولتے ہیں پرویز مشرف صاحب اور دوسروں کے لیئے۔۔لیکن یہ سب بڑوں کے معاملے ہیں میں ان کے درمیان بولنے والا نہیں۔
فیصل رضا عابدی اور دیگر کراچی والوں کے لیئے بھی میرے دل میں ہمدردی ہے۔
کراچی اور ایم کیو ایم کا ذکر اس لیئے کرتا رہتا ہوں کیونکہ اس میں میرے شہر کے لوگ ہیں۔ میرے لیئے آپ بھی احترام کے قابل ہیں۔
ایچ اے خان صاحب کہتے تو خود کو کراچی کا ہی ہیں اس لیئے ان کا بھی احترام کرنا پڑتا ہے۔ حالانکہ یہ بہت ہی اول فول بول جاتے ہیں۔:)
 
Top