تعارف محفل میں نیا اضافہ

bilal260

محفلین
آصف بھائی آپ کا بہت شکریہ! مگر ماسٹر تو میں اپنا بھی نہ ہو سکا۔ بس اتنا سیکھا ہے کہ انسان کو اپنا ذہن کھلا رکھنا چاہیے اور ہر وقت کچھ نہ کچھ سیکھتے رہنا چاہیے۔
انسان کو اپنا ذہن زیادہ کھلا بھی نہیں رکھنا چاہیے۔میں آپ کی بات سے متفق ہوں لیکن زیادہ کھلا نہیں کہ اسلامی حدود سے بندہ باہر ہو جائے۔
اسی لئے تو میں کہتا ہوں۔
انجوائے یوئر لائف ان لمٹس آف اسلام۔
(یہ انگلش نہیں لکھا جا رہا ؟)
 

سید ذیشان

محفلین
انسان کو اپنا ذہن زیادہ کھلا بھی نہیں رکھنا چاہیے۔میں آپ کی بات سے متفق ہوں لیکن زیادہ کھلا نہیں کہ اسلامی حدود سے بندہ باہر ہو جائے۔
اسی لئے تو میں کہتا ہوں۔
انجوائے یوئر لائف ان لمٹس آف اسلام۔
(یہ انگلش نہیں لکھا جا رہا ؟)
جی میں آپ کی بات سے متفق ہوں۔ میری گذارش یہ تھی کہ علم حاصل کرنے کے لئیے انسان کو وسیع مطالعہ کرنا پڑتا ہے۔ وگرنا انسان تعصبات سے باہر نہیں نکل پاتا۔
 

متلاشی

محفلین
موسٹ ویلکم ان اردو محفل ۔۔۔! میں بھی آپ کا ہم نام ہوں اور دو تین ذیشان اور بھی یہاں پہلے سے موجود ہیں ۔۔۔ امید ہے آپ کی آمد سے آپ کے نام کے مصداق اس محفل کی شان میں بھی بہت اضافہ ہو گا۔۔۔۔ قلبِ سلیم کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔۔۔! میرا غائبانہ تعارف تو پہلے استاذ گرامی جناب الف عین (اعجاز عبید) صاحب نے کروا دیا ہے ۔۔۔!
 

میر انیس

لائبریرین
خوش آمدید ذیشان صا حب۔ تعارف بہت مختصر ہے براہِ مہربانی اس میں اضافہ کیجئے کم از کم جس شہر میں رہتے ہیں اسکا نام ہی بتادیں
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
جناب ذیشان صاحب خوش آمدید
امید ہے کہ ہمیں آپ کی طرف سے پڑھنے کا خوب موقع ملے گا اور آپ کی آمد سے محفل کی رونق بڑھے گی ان شاء اللہ
 
Top