محفل ٹیگ میم

نبیل

تکنیکی معاون
ٹیگ میم ایک طرح کا کھیل ہے جو عام طور پر بلاگرز میں مقبول ہے۔ اس کھیل میں بلاگرز کچھ مخصوص سوالات کے جوابات دیتے ہیں اور اس کے بعد کسی اور ایک یا زیادہ بلاگرز کو ٹیگ کرتے ہیں جو یہی کھیل آگے چلاتے ہیں۔ میں نے سوچا ہے کہ کیوں نہ یہی کھیل محفل فورم پر کھیلا جائے۔ اس کھیل کا مقصد محفل فورم کے پرانے روابط کو بھی سامنے لانا ہے جن میں نئے ارکان محفل بھی دلچسپی لے سکتے ہیں۔ میری گزارش ہے کہ اس دھاگے پر صرف وہی دوست پوسٹ کریں جنہیں ٹیگ کیا جائے۔ اس ٹیگ میم میں ذیل کے سوالات کے جوابات دینے ہوں گے اور اس کے بعد کم از کم ایک اور زیادہ سے زیادہ دو ممبران کو ٹیگ کرنا ہوگا۔

1۔ محفل فورم پر آپ کی پہلی پوسٹ کونسی ہے؟
2۔ اگر فورم پر آپ کا کوئی تعارفی دھاگہ موجود ہے تو اس کا ربط فراہم کریں۔
3۔ آپ کو اپنی کونسی پوسٹ خاص طور پر پسند ہے؟
4۔ آپ کو کسی اور ممبر کی کوئی پوسٹ خاص طور پسند ہو تو اس کا ربط فراہم کریں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
سب سے پہلے میں ان سوالات کے جوابات دیتا ہوں۔

1۔ محفل فورم پر آپ کی پہلی پوسٹ کونسی ہے؟

ذیل میں محفل فورم پر میری پوسٹ کا ربط ہے:

لوگ عدلیہ سے مایوس ہیں
یہ پوسٹ محفل فورم کی بھی پہلی پوسٹ ہے اور یہ میں نے فورم سیٹ اپ کرنے کے بعد تجرباتی طور پر لکھی تھی۔ :)

2۔ اگر فورم پر آپ کا کوئی تعارفی دھاگہ موجود ہے تو اس کا ربط فراہم کریں۔

فورم پر کئی تعارفی سلسلوں میں میں نے بھی اپنا تعارف پیش کیا ہے۔ فی الوقت یہ اور یہ ربط ملے ہیں۔ یہاں دوسرے دوستوں نے میرے بارے میں کچھ تاثرات بیان کیے ہیں۔

3۔ آپ کو اپنی کونسی پوسٹ خاص طور پر پسند ہے؟

محب علوی، ایک مسخائیہ

4۔ آپ کو کسی اور ممبر کی کوئی پوسٹ خاص طور پسند آئی ہو تو اس کا ربط فراہم کریں۔

اردو محفل کے اکیاون ہیرو

اس کے بعد میں شمشاد بھائی اور منصور قیصرانی کو ٹیگ کر رہا ہوں کہ وہ آئیں اور ان سوالات کے جواب دیں اور مزید ممبران کو بھی ٹیگ کریں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
1۔ محفل فورم پر آپ کی پہلی پوسٹ کونسی ہے؟
پہلی پوسٹ تو شاید یہ تھی
2۔ اگر فورم پر آپ کا کوئی تعارفی دھاگہ موجود ہے تو اس کا ربط فراہم کریں۔
انٹرویو ود قیصرانی
3۔ آپ کو اپنی کونسی پوسٹ خاص طور پر پسند ہے؟
اپنی پوسٹ کوئی ایک ہو تو لکھوں۔ اس وقت تو کوئی نہیں مل رہی۔ البتہ ملتے ہی اسے ایڈٹ کر دوں گا
4۔ آپ کو کسی اور ممبر کی کوئی پوسٹ خاص طور پسند ہو تو اس کا ربط فراہم کریں۔

اب ٹیگ کیسے کیا جاتا ہے، یہ مجھے معلوم نہیں۔ @ کا طریقہ ناکام ہو رہا ہے :) ٹیگ کرنے کو میں محب علوی کو اور سیدہ شگفتہ صاحبہ کو ٹیگ کرنا چاہوں گا کہ ہمہ جہت شخصیات ہیں
 
فہیم

لائبریرین
نبیل بھائی کے منع کرنے کے باوجود مجھے یہاں پوسٹ کرنی پڑرہی ہے کہ
اتنے مزے کے کھیل کو آپ لوگوں نے روکے رکھا ہے۔
شمشاد بھائی آپ ہی آکر اس کو آگے بڑھائیں۔ اور ایسے بندے / بندیوں کو ٹیگ کریں جو
مزید آگے بڑھا سکیں۔
 
فہیم

لائبریرین
1۔ محفل فورم پر آپ کی پہلی پوسٹ کونسی ہے؟

بات اگر پہلی پوسٹ کی کی جائے تو میری پہلی پوسٹ فورم کی نقل مکانی میں کہیں کھوچکی ہے۔
لیکن اس کے الفاظ ابھی تک دماغ میں ہیں۔
پہلی پوسٹ شاید "ابن صفی" نامے دھاگے میں کی تھی۔
جس میں قیصرانی بھائی کو مخاطب بناتے ہوئے کہا تھا۔
"قیصرانی بھائی آپ نے عمران سیریز کے تو کافی ناول پڑھوادیے لیکن جاسوسی دنیا کا کوئی ناول ابھی تک نہیں پڑھوایا"

ایک بات مزید کہ یہ انٹرنیٹ پر میری کسی بھی فورم پر بھی پہلی پوسٹ تھی۔ اس سے پہلے مجھے فورم نامی شے کا علم نہیں تھا۔
اردو محفل سے ہی مجھے فورمز کا معلوم ہوا تھا :)

2۔ اگر فورم پر آپ کا کوئی تعارفی دھاگہ موجود ہے تو اس کا ربط فراہم کریں۔

ابھی تو یہی دماغ میں آیا۔
اس ہفتے کے مہمان "فہیم"
اب پتہ نہیں یہ تعارفی دھاگہ ہے بھی کہ نہیں۔

3۔ آپ کو اپنی کونسی پوسٹ خاص طور پر پسند ہے؟

پوسٹ تو نہیں البتہ اپنا شروع کیا ہوا یہ دھاگہ مجھے کافی پسند ہے :)
محفل کی شہریت اور شہرت

4۔ آپ کو کسی اور ممبر کی کوئی پوسٹ خاص طور پسند آئی ہو تو اس کا ربط فراہم کریں۔

جس جس میں میری تعریف کی گئی ہے:laughing:

ویسے ظفری بھائی کی تحریریں۔
سعود بھائی کے اکیاون ہیرو (جس کا لنک اوپر موجود ہے)
اور بھی کئی ایک پسند ہیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محفل فورم پر آپ کی پہلی پوسٹ کون سی ہے؟

پہلی پوسٹ کا سراغ نہیں ملا ، بلکہ میری بہت سے پوسٹس اب موجود نہیں ہیں میں کسی روز نبیل بھائی، زیک بھائی اور سعود بھائی سے جھگڑا کرنا ہے اس بارے میں۔ (یہ بات میں گزشتہ دو تین سالوں سے سوچ رہی ہوں۔)
شاکر عزیز ( دوست ) نے اراکین کے تعارف کے سلسلے میں میری شروع کی پوسٹ کا ذکر کیا تھا شاید وہاں موجود ہو ۔

اگر فورم پر آپ کا کوئی تعارفی دھاگہ موجود ہے تو اس کا ربط فراہم کریں۔
انٹر ویو ود سیدہ شگفتہ
اس ہفتے کی مہمان

آپ کو اپنی کونسی پوسٹ خاص طور پر پسند ہے؟

اردو محفل فورم مجھے بہت پسند ہے اور اس سے اپنی وابستگی ڈیفائن کرنا میرے لیے مشکل ہے یہاں میری دو پوسٹس ایسی ہیں جنھوں نے میری زندگی پر براہ راست اثر ڈالا ۔ ان میں سے پہلی "وش لسٹ" ہے۔
وش لسٹ وہ پوسٹ ہے جس نے گزشتہ کئی سالوں سے میرے شب و روز بدل دیئے، میری دیگر ترجیحات سب ثانوی ہو گئیں ہیں اور میں اپنی زندگی کے اہم ترین فیصلے کو موخر کر دیا ۔

وش لسٹ کے بعد دوسری پوسٹ جو میرے لیے بہت بڑی تبدیلی لائی وہ مجھے وش لسٹ سے بھی زیادہ پسند ہے۔

آپ کو کسی اور ممبر کی کوئی پوسٹ خاص طور پر پسند آئی ہو تو اس کا ربط فراہم کریں۔

یہ تو ناممکن بات ہے کہ کوئی ایک ہی پوسٹ ، مجھے بہت سے اراکین کا طرز تحریر اور طرز گفتگو بہت پسند ہے ۔ یہ میرے لیے خوش قسمتی کی بات ہے کہ یہاں بہت سے قابل ،محنتی اور مخلص اراکین موجود ہیں جن سے بات ہو سکتی ہے رہنمائی مل سکتی ہے اور ملتی ہے ۔ یہاں بہت سے پیغامات ایسے ہیں جو بار بار پڑھنااچھا لگتا ہے اور جب بھی دل ہو پڑھتی رہتی ہوں ۔ اگر اس دھاگے کے اصولوں سے بغاوت کرنے کی اجازت ہو تو میں ایک سے زائد روابط لکھوں گی ۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اب میں مقدس
اور ناعمہ عزیز کو ٹیگ کرتا ہوں کہ
وہ یہاں تشریف لائیں اور اپنے تاثرات بیان فرمائیں :)

1۔ محفل فورم پر آپ کی پہلی پوسٹ کونسی ہے؟
محفل میں پہلی پوسٹ جہاں تک مجھے یاد پڑتاہے کوئی پانچ منٹ میں لکھی تھی اور شاید ایک چھوٹا سا پیغام تھا جو کے اب ڈھونڈنا مشکل ہی لگتا ہے :) پر اتنا یاد ہے کہ کوئی گپ شپ کا ہی دھاگہ تھا جہاں سب لڑکیوں کی باتیں ہو رہی تھیں جن میں تعبیر اپیا ، بوچھی اپیا ، شگفتہ اپیا، زینب اور سارہ خان شامل تھیں :)
2۔ اگر فورم پر آپ کا کوئی تعارفی دھاگہ موجود ہے تو اس کا ربط فراہم کریں۔
ناعمہ عزیز کا تعارف

ہی ہی ہی یہ رہا ، اور یہ بھی شمشاد لالہ نے اوپن کیا تھا مجھے تب فورم کیا نیٹ بھی ٹھیک سے یوز نہیں کرنا آتا تھا :)

3۔ آپ کو اپنی کونسی پوسٹ خاص طور پر پسند ہے؟

اپنی ایک پوسٹ جو میں نے حال ہی میں محفل میں پوسٹ کی تھی :)
ایک ہزاروں میں میری بہنا ہے :)

4۔ آپ کو کسی اور ممبر کی کوئی پوسٹ خاص طور پسند ہو تو اس کا ربط فراہم کریں۔
محبت کرنے سے بچنا نہیں تو ۔۔۔ ۔۔

زندگی کتنی خوشگوار ہے

اور شمشاد لالہ کی یہ پوسٹ :)
 
محمد امین

لائبریرین
1۔ محفل فورم پر آپ کی پہلی پوسٹ کونسی ہے؟

اپنی پروفائل کے ذریعے قدیم ترین جو پوسٹ مجھے ملی وہ یہ ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/کراچی-سے-محمد-امین۔۔.17711/

2۔ اگر فورم پر آپ کا کوئی تعارفی دھاگہ موجود ہے تو اس کا ربط فراہم کریں۔

میرا تعارفی دھاگہ بھی اوپر والے جواب میں موجود ہے ۔۔ :)

3۔ آپ کو اپنی کونسی پوسٹ خاص طور پر پسند ہے؟

کوئی 3700 مراسلات میں سے کوئی پوسٹ اس قابل تو نہیں۔ البتہ کتب میلے کے بارے میں پوسٹ شاید نمائندہ پوسٹ ہونے کے لائق ہوسکتی ہے۔

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/عالمی-کتب-میلہ-2011.49219/

4۔ آپ کو کسی اور ممبر کی کوئی پوسٹ خاص طور پسند ہو تو اس کا ربط فراہم کریں۔

تقریباً سب ہی اچھا اچھا پوسٹ کرتے ہیں :) :) ۔۔۔ موضوعات میں سے کسی ایک کا انتخاب تو ممکن نہیں کہ ایک سے بڑھ کر ایک شاہکار ہیں یہاں تو :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ٹیگ کے کھیل اکثر اسی لیے آگے بڑھنے سے رک جاتے ہیں کہ دوست آگے ٹیگ کی ڈوری پکڑانا بھول جاتے ہیں۔
سیدہ شگفتہ بہن، ناعمہ عزیز بہن اور برادرم محمد امین ، آپ سب پلیز کم از کم دو ممبران کو ٹیگ کیجیے تاکہ یہ کھیل آگے بڑھے۔

محب علوی لالہ اور نیلم :)
یہ لیں نبیل لالہ ہم تو اپنے فرض سے سبکدوش ہوگئے ہیں :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ٹیگ کے کھیل اکثر اسی لیے آگے بڑھنے سے رک جاتے ہیں کہ دوست آگے ٹیگ کی ڈوری پکڑانا بھول جاتے ہیں۔
سیدہ شگفتہ بہن، ناعمہ عزیز بہن اور برادرم محمد امین ، آپ سب پلیز کم از کم دو ممبران کو ٹیگ کیجیے تاکہ یہ کھیل آگے بڑھے۔

معذرت نبیل بھائی ، یہ تو رہ ہی گیا ۔ مجھے دو سے زائد نام ٹیگ کرنا ہیں ان میں سے کچھ ابھی :
زیک
ابن سعید
الف عین
م۔م۔مغل
 
مغزل

محفلین
شکریہ سیّدہ بہن ( سیدہ شگفتہ ) ، میں سراپاسپاس ہوں کہ آپ نے مجھ ناچیز کو یاد رکھا۔
میں کوشش کرتا ہوں مقدور بھر جواب دینے کی ۔۔ حالانکہ کوتاہ قامت ہوں۔
نبیل بھائی کے لیے بھی اظہارِ ممنونیت کہ یہ سلسلہ شروع کیا ، ابتدا میں ، میں اسے ’’ ٹیگ مہم ‘‘ خیال کرتا رہا تھا۔۔:feelingbeatup:

1۔ محفل فورم پر آپ کی پہلی پوسٹ کونسی ہے؟
پہلی مراسلت اپنے تعارفی اشعار کے حوالے سے رہی تھی۔۔ و ہ مری سالگرہ کا مہینہ تھا۔
مجھے یاد پڑتا ہے سب سے پہلے شمشاد بھائی نے جوابی مراسلہ لکھا تھا اور خیر مقدم کیا تھا۔۔
عنوان یاد پڑتا ہے لیجے تلاش کر کے شامل کیے دیتا ہوں ’’ چند شعر دوستوں کی نذر ‘‘۔۔
2۔ اگر فورم پر آپ کا کوئی تعارفی دھاگہ موجود ہے تو اس کا ربط فراہم کریں۔
جی موجود ہے تلاش کر کے شامل کرتا ہوں مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ بالترتیب :
سب سے پہلے قیصرانی بھائی ، نبیل بھائی اور جیہ بہن نے خوش آمدید کہا تھا۔۔
یہ رہا ربط ’’ مجھے م۔م۔مغل کہتے ہیں ‘‘ کے عنوان سے ۔۔
3۔ آپ کو اپنی کونسی پوسٹ خاص طور پر پسند ہے؟
ویسے یہ سوال جمع کے صیغے میں ہونا چاہیے تھا :angel: ۔۔۔ میں عرض کرتا ہوں:
اوّل (اس کا ذکر میرے اظہاریہ ناطقہ پر بھی ہے ) : یہ مراسلہ : بر ’’ الوداعی بوسہ ‘‘ دوم: ’’خلجان سپردِ قرطاس ‘“ (میری ڈائری کا ورق)
سوم : یہ مکمل لڑی ’’لعنت مجھ پر ‘‘ چہارم: ایک سلسلہ شروع کیا تھا ’’میری اصلاح کریں ‘‘ کی طرح کا اس کا ربط تلاش میں نہیں مل رہا۔۔
4۔ آپ کو کسی اور ممبر کی کوئی پوسٹ خاص طور پسند ہو تو اس کا ربط فراہم کریں۔
اس سوال کی مد میں معذرت خواہ ہوں ۔ کہ احباب کی حوصلہ شکنی مقصود نہیں ۔ مجھے ابتدا میں ہی اپنی بہنا جیہ کی گفتگو اور مراسلت نے اسیر
کر لیا تھا۔ جوں جوں احباب سے شناسائی ہوتی گئی تو دل میں زرِ کثیر خزانے کی صورت یکجا ہونے لگا ۔ سو کسی ایک یا دو ایک دوستوں کے مراسلوں
کا ذکر کر کے گہنگارِ دل شکنی نہیں ہونا چاہتا ۔ کچھ آسان کیے دیتا ہوں کہ ادبی لڑیوں میں ہی وہ خزینہ جمع ہے جس نے اسیر کررکھا ہے ۔۔

میں لڑی کے نفس کے مطابق دو مزید دوستوں کو منسلک کیے دیتا ہوں:
(مراسلہ ارسال کرنے کے عرصے میں محمد امین نے وارث صاحب کو منسلک کردیا ہے سو)
اوّل محمد وارث صاحب دوم جناب فاتح کے ساتھ ساتھ میں فرخ منظور بھائی کو منسلک کرتا ہوں۔
 
محمد امین

لائبریرین
1۔ محفل فورم پر آپ کی پہلی پوسٹ کونسی ہے؟

اپنی پروفائل کے ذریعے قدیم ترین جو پوسٹ مجھے ملی وہ یہ ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/کراچی-سے-محمد-امین۔۔.17711/

2۔ اگر فورم پر آپ کا کوئی تعارفی دھاگہ موجود ہے تو اس کا ربط فراہم کریں۔

میرا تعارفی دھاگہ بھی اوپر والے جواب میں موجود ہے ۔۔ :)

3۔ آپ کو اپنی کونسی پوسٹ خاص طور پر پسند ہے؟

کوئی 3700 مراسلات میں سے کوئی پوسٹ اس قابل تو نہیں۔ البتہ کتب میلے کے بارے میں پوسٹ شاید نمائندہ پوسٹ ہونے کے لائق ہوسکتی ہے۔

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/عالمی-کتب-میلہ-2011.49219/

4۔ آپ کو کسی اور ممبر کی کوئی پوسٹ خاص طور پسند ہو تو اس کا ربط فراہم کریں۔

تقریباً سب ہی اچھا اچھا پوسٹ کرتے ہیں :) :) ۔۔۔ موضوعات میں سے کسی ایک کا انتخاب تو ممکن نہیں کہ ایک سے بڑھ کر ایک شاہکار ہیں یہاں تو :)

ویسے مجھے ابھی یاد آیا۔۔۔۔۔۔ میری نازنین ناز بہن سے گفتگو ہوئی تھی املا کے حوالے سے۔۔۔ وہ بھی اچھی گفتگو تھی۔ اپنا مراسلہ مجھے پسند ہے اور انکا بھی۔۔ :)

نازنین ناز کا مراسلہ: http://www.urduweb.org/mehfil/threa...پنی-املاء-درست-کریں۔.12939/page-5#post-813734

میرا جواب: http://www.urduweb.org/mehfil/threa...پنی-املاء-درست-کریں۔.12939/page-5#post-813809
 
Top