محفل ٹیگ میم

زیک

مسافر
1۔ محفل فورم پر آپ کی پہلی پوسٹ کونسی ہے؟

یہ رہی میری پہلی پوسٹ

2۔ اگر فورم پر آپ کا کوئی تعارفی دھاگہ موجود ہے تو اس کا ربط فراہم کریں۔

تعارف، انٹرویو اور شیطان کی آنت سے لمبا انٹرویو

3۔ آپ کو اپنی کونسی پوسٹ خاص طور پر پسند ہے؟

یہ میری فیورٹ پوسٹ ہے۔

4۔ آپ کو کسی اور ممبر کی کوئی پوسٹ خاص طور پسند ہو تو اس کا ربط فراہم کریں۔

سوچ کر بتاتا ہوں۔

ٹیگ کرنے کا طریقہ سمجھ لوں تو دو ارکان کو ٹیگ بھی کرتا ہوں۔
 
عندلیب

محفلین
1۔ محفل فورم پر آپ کی پہلی پوسٹ کونسی ہے؟
اس نئے فورم میں سرچ کرنا نہیں آتا
2۔ اگر فورم پر آپ کا کوئی تعارفی دھاگہ موجود ہے تو اس کا ربط فراہم کریں۔
ہم غیر مقیم حیدرآبادی
3۔ آپ کو اپنی کونسی پوسٹ خاص طور پر پسند ہے؟
letter from hyderabadi women to her husband
4۔ آپ کو کسی اور ممبر کی کوئی پوسٹ خاص طور پسند ہو تو اس کا ربط فراہم کریں۔
جہیز ایک لعنت ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ محمد امین اور م۔م۔مغل صاحب۔

1۔ محفل فورم پر آپ کی پہلی پوسٹ کونسی ہے؟
یہ 31 مئی 2007ء کا دن تھا جب میں اس محفل کا حصہ بنا۔ یوں تو مجھے لکھنا چاہیے کہ یہ ایک سہانی صبح اور خوشگوار دن تھا لیکن جتنا بھی حسن ظن سے کام لوں اور جتنا بھی جھوٹ بولوں، گرمیوں کے اس دن کو خوشگوار اور سہانا ہر گز نہیں کہہ سکتا گو باوجود اس کے کہ اس دن نے میری صبح و شام سہانے ضرور بنائے ہیں :) محفل کا باقاعدہ رکن بننے سے پہلے کچھ دن تک میں یہاں مہمان کے طور پر آتا رہا لیکن یہاں کا رعب داب اور چال چلن دیکھ کر رکن بننے کی ہمت نہیں ہو رہی تھی۔

خیر خاطر جمع کر کے، قتیلِ غالب کا خول پہن کر، فراز کا ایک مصرع مستعار لیکر، اپنے تعارفی تھریڈ میں پہلی پوسٹ داغ ہی دی۔ یہ رہا اس کا ربط۔

2۔ اگر فورم پر آپ کا کوئی تعارفی دھاگہ موجود ہے تو اس کا ربط فراہم کریں۔

"کہ آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے"
اور تعبیر کا مشہور و معروف سلسلہ: "اس ہفتے کے مہمان"

3۔ آپ کو اپنی کونسی پوسٹ خاص طور پر پسند ہے؟

دنیا کا پہلا فلسفی

4۔ آپ کو کسی اور ممبر کی کوئی پوسٹ خاص طور پسند آئی ہو تو اس کا ربط فراہم کریں۔
کئی ایک ہیں، لیکن خاص طور پر مشہور زمانہ سعود ابنِ سعید صاحب کا اردو محفل کے اکیاون ہیرو، جس کا ربط اوپر گزر چکا ہے۔

اور اب میں ٹیگ کرتا ہوں عمار خاں اور فرحت کیانی کو۔
 
محفل فورم پر آپ کی پہلی پوسٹ کونسی ہے؟

چاچو کے دھاگے گنوم کا ترجمہ: سرائے کا پروجیکٹ میں ہمارا پہلا جواب جو محفل میں ہماری شمولیت کا باعث بنا۔

اگر فورم پر آپ کا کوئی تعارفی دھاگہ موجود ہے تو اس کا ربط فراہم کریں۔

سعود عالم ابن سعید کا تعارف ہمارا واحد تعارفی دھاگہ ہے۔ بقول شاعر ایسا کچھ بھی نہیں:

کچھ بلبلوں کو یاد ہے کچھ قمریوں کو حفظ
عالم میں ٹکڑے ٹکڑے میری داستاں کے ہیں

آپ کو اپنی کونسی پوسٹ خاص طور پر پسند ہے؟

اگر نبیل بھائی پہلے ہی نہ لکھ چکے ہوتے تو ہم اردو محفل کے اکیاون ہیرو کو اپنی پسندیدہ پوسٹ شمار کرتے۔ لہٰذا فی الحال محفل کا ترانہ ملاحظہ فرمائیں۔

آپ کو کسی اور ممبر کی کوئی پوسٹ خاص طور پسند ہو تو اس کا ربط فراہم کریں۔

بے پرکی اور بے پردگی کو ہم نے کئی دفعہ پڑھا ہے۔ اس کے علاوہ امن ایمان بٹیا رانی کی اردو محفل جشن سالگرہ لائیو کوریج، ظفری بھائی کا چند حسینوں کے خطوط چند تصویر بتاں اور اردو محفل کی چھٹی سالگرہ کے علاوہ کئی ایک ایسے شاہکار مراسلے محفل کے خزانوں میں مدفون ہیں جن کو پڑھ کر لطف آ جاتا ہے۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک اپڈیٹ بھی ہو جائے تاکہ اراکین کو ٹیگ کرنے میں سہولت ہو ۔ اب تک جو اراکین ٹیگ کیے جا چکے ہیں ان کی فہرست درج ذیل ہے :

الف عین
ابن سعید
جہانزیب
زیک
سیدہ شگفتہ
شمشاد
ظفری
عمار خاں
عندلیب
فرحت کیانی
فہیم
قیصرانی
محمد امین
محمد وارث
محب علوی
م۔م۔مغل
مقدس
ناعمہ عزیز
نبیل
نیلم
 
ایک اپڈیٹ بھی ہو جائے تاکہ اراکین کو ٹیگ کرنے میں سہولت ہو ۔ اب تک جو اراکین ٹیگ کیے جا چکے ہیں ان کی فہرست درج ذیل ہے :

بہت خوب بٹیا رانی۔ آپ چاہیں تو ان لوگوں کے نام اسٹرائک تھرو کر دیں جو ٹیگ کا جواب دے چکے ہیں۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ٹیگ کرنے کے لئے محمد امین اور محمد وارث آپ دونوں کا بہت شکریہ۔ جواب میں تاخیر اس لئے ہوئی کہ مجھے لگ رہا تھا کہ ان میں سے پہلے تین سوالوں کے جواب میں لکھنے کو کچھ خاص نہیں ہے۔ ابھی بھی پورا دن لگا کر اپنی پہلی پوسٹ تلاش کر سکی۔ خیر

1۔ محفل فورم پر آپ کی پہلی پوسٹ کونسی ہے؟
مجھے اردو محفل پر تیشہ (بوچھی) نے بلایا تھا۔ انہی کے دھاگے میں پوسٹ کی تھی شاید۔

2۔ اگر فورم پر آپ کا کوئی تعارفی دھاگہ موجود ہے تو اس کا ربط فراہم کریں۔
تعارفی تو نہیں بس بوچھی نے ویلکم والا دھاگہ کھولا تھا۔ جس کا پہلے سوال کے جواب میں لنک دیا ہے۔

3۔ آپ کو اپنی کونسی پوسٹ خاص طور پر پسند ہے؟
مجھے لائبریری اور پسندیدہ کلام میں موجود اپنی تمام پوسٹس ہی پسند ہیں تقریبا۔ ماہِ اردو لائبریری میں پوسٹ کرتے بہت اچھا لگا تھا جب سیدہ شگفتہ ، ماوراء اور میں مل کر کام کیا کرتے تھے۔ ویسے مجھے اپنی گنی چنی گفتگو والی پوسٹس میں اس دھاگے والی پوسٹس بھی یاد آتی ہے۔

4۔ آپ کو کسی اور ممبر کی کوئی پوسٹ خاص طور پسند ہو تو اس کا ربط فراہم کریں۔
مجھے محفل کے اکثر ممبرز کی پوسٹس بہت پسند ہیں۔ نبیل کی اور ایک رکن سیفی کی محفل کے ابتدائی دنوں کی پوسٹس پڑھنے کا موقع ملا اور بہت مزہ آیا۔ زیک کی تصویریں شیئر کرنے والی پوسٹس اچھی لگتی تھیں۔ اور محفل سخن میں محمد وارث ، فرخ منظور اور فاتح کی پوسٹس شوق سے پڑھتی ہوں۔ سیدہ شگفتہ کا بریکنگ نیوز والا دھاگہ بھی بہت اچھا لگتا تھا خصوصا جب شگفتہ بریکنگ نیوز کی سلائیڈ چلا کر خود ایک طویل عرصے کے لئے غائب ہو جاتی تھیں :openmouthed:۔
لنک مجھے مل نہیں رہے۔ ایک اس دھاگے کی پہلی پوسٹ سے چھاپہ مار کر یہاں دے رہی ہوں۔ باقی جب بھی کامیابی ہوئی ضرور پوسٹ کروں گی انشاءاللہ۔
 
:happy: :happy: :happy:
مجھے بریکنگ نیوز یاد دلا رہی ہیں فرحت ، یاد نہ ہی دلائیں ۔ اگر پھر سے لکھنا شروع کر دیا میں تو شاید لوگ ناراض ہو جائیں گے ، پہلے ہی بڑی مشکل سے میں اس ہفتہ خود کو روکا ہے بریکنگ نیوز میں لکھنے سے :happy:
 
:smile2: پلیز لکھ دیں۔ نہ روکیں خود کو۔
 
Top