محفل فورم پر آپ کی پہلی پوسٹ کونسی ہے؟
میری پہلی پوسٹ غالباِ
چاچو کی پوسٹ کے جواب میں تھی ۔میں تعارف ہونے کے کافی دن بعد بھی نہیں آئی تو انہوں نے پوچھا کہ "عائشہ خود آئے تو اس سے کچھ پوچھیں؟ " میں نے جواب لکھا تھا (اپیا سے پوچھ کے) کہ "جی پوچھیں بھیا؟"۔ یہ پوسٹ اب مجھے مل نہیں رہی ہے ۔اس لیے اس کے بعد دوسرے نمبر پر جو پوسٹ آتی ہے وہ سعود بھیا کے سوال کے جواب میں تھی۔ جس میں انہوں نے پیپرز کے متعلق پوچھا تھا۔
یہ رہی
اگر فورم پر آپ کا کوئی تعارفی دھاگہ موجود ہے تو اس کا ربط فراہم کریں۔
عائشہ عزیز کا تعارف
آپ کو اپنی کونسی پوسٹ خاص طور پر پسند ہے؟
اپنی تو کوئی خاص نہیں لیکن دوسروں کی بہت پسند ہیں۔ ویسے ابھی جو
آئیں کھیلیں - ذائقہ ہی ذائقہ والے دھاگے میں کی ہے ۔
آپ کو کسی اور ممبر کی کوئی پوسٹ خاص طور پسند ہو تو اس کا ربط فراہم کریں۔
بہت سے دھاگے ہیں جن کو دوبارہ پڑھنے کو دل کرتا ہے ۔ان میں
سعود بھیا کے یہ والے
بے پر کی ، ، چھو منتر اور
شاکر بھیا کا
احباب کا تعارف دوست کی زبانی ،نبیل بھیا کا محفل کے ارکان کے بارے میں اشعار لکھیں/ تک بندی کریں ۔
لیکن مجھے یقین ہے اس کے علاوہ بھی بہت سے اچھے دھاگے ہوں گے جو ابھی میں نے پڑھے نہیں ہیں ۔ ویسے میں سوچ رہی ہوں میں ایک لسٹ بناؤں گی ان دھاگوں کی جو مجھے پسند ہیں ۔ابھی بہت سے دھاگوں کے نام ذہن میں بھی نہیں ہیں ۔