نبیل جلد ہی محفل پر ایک عدد ماڈ کا حسب وعدہ اضافہ کر کے اس کو آسان کر دیں گے
مگر جب تک ماڈ نصب نہیں ہوتا کئی اراکین سے تصاویر ارسال نہیں ہو رہی ہیں، ان کی آسانی کے لئے ایک عدد چھوٹا سا ٹوٹوریل لکھا جا رہا ہے امید ہے کہ اس سے اراکین بشمول ڈاکٹر افتخار صاحب تصاویر ارسال کرنا سیکھ جائیں گے۔۔
تصاویر ارسال کرتے وقت جس چیز کی سب سے پہلے ضرورت پیش آئے گی وہ ہے ایک عدد تصویر، مگر جو تصویر آپ ارسال کرنا چاہتے ہیں اس میں تکنیکی طور پر دو اقسام ہو سکتی ہیں۔
1- جو تصویر آپکے کمپیوٹر پر ہے۔
2- جو تصویر ویب پر ہے اور آپ اسے محفل میں لگانا چاہتے ہیں۔
دونوں طرح کی تصاویر ارسال کرنے کا طریقہ تو ایک ہی ہے، مگر اگر آپ اپنے کمپیوٹر سے تصویر ارسال کرنا چاہتے ہیں تو پہلے آپ کو اسے ویب پر منتقل یا اپ لوڈ کرنا پڑے گا جس کے لئے مختلف ویب سائٹ موجود ہیں جہاں آپ مفت تصاویر اپلوڈ کر سکتے ہیں زیادہ مشہور ویب سائٹ مندرجہ ذیل ہیں۔
1-
http://www.photobucket.com
2-http://
www.imageshack.us
پہلی ویب سائٹ پر تصویر اپ لوڈ کرنے کے لئے آپ کو ایک عدد اکاؤنٹ بنانا پڑے گا جبکہ دوسری ویب سائٹ پر بغیر اکاؤنٹ بنائے آپ تصویر اپلوڈ کر سکتے ہیں۔
اب اگر آپ ویب سے تصویر ارسال کر رہے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آیا وہ ویب ڈائریکٹ لنکنگ کی اجازت دیتی ہے؟ اگر ہاں تو آپ تصویر کو براہ راست یہاں ارسال کر سکتے ہیں اور اگر نہیں تو اس کو پہلے اپنے کمپیوٹر پر محفوظ کر لیں اسکے بعد اس طریقہ کا استعمال کریں۔ میں imageshack سے تصاویر کو پوسٹ کروں گا مگر سب سائٹ سے ایک ہی طریقہ کار ہے۔۔
سب سے پہلے آپ
http://www.imageshack.us کو اپنے کمپیوٹر پر کھولیں اور اسکے بعد اس میں اپنی تصویر کو منتخب کریں۔
اس کے بعد متعلقہ تصویر کو host کا بٹن دبا کر اسکا URL حاصل کرليں۔
اب اس ربط کو کاپی کرلیں، اور اسکے بعد محفل میں تشریف لے آئیں۔ جب آپ محفل میں اس تصویر کو ارسال کرنے لگیں تو جہاں پیغام کا متن لکھا ہوا ہے اس کے بالکل سامنے چند ڈبے آپ کو نظر آتے ہیں جو ذیل میں دیے گئے ہیں۔۔
یہاں آپ سرخ دائرے والے ڈبے کو کلک کریں گے تو عبارت کے متن میں ایک کوڈ آجائے گا۔ وہاں اس کوڈ کے بعد آپ کاپی کیا ہوا ربط چپکا دیں۔۔
کوڈ یوں ہو گا ان دونوں کے بیچ میں آپ کو ربط پیسٹ کرنا ہے۔۔
امید ہے کہ اس سے اراکین جن کو دشواری کا سامنا تھا کی مشکل آسان ہو گئی ھو گی۔