تعبیر
محفلین
السلام علیکم
سعود کی دیکھا دیکھی میں نے بھی سوچا کہ کیوں نا اراکین/محفلین پر کچھ لکھا جائے۔ اب یہ سعود کے لکھے جتنا اچھا تو نہیں ہو گا ۔بس گزارا کر لیجیے گا۔
میں سب سیکشنز میں تو نہیں جاتی اس لیے سب اراکین کو نہیں جانتی بلکہ کئی ایک کے ناموں سے بھی شاید ہی واقف ہوں ۔یہاں میں صرف ان راکین کے بارے میں ہی کچھ لکھ رہی ہوں جن سے یا تو میری بات ہوئی ہے محفل پر ہی کسی ٹاپک پر یا میں نے ان راکین کی پوسٹس پڑھ کر اور انکاذکر یہاں کسی سے سن کر کچھ اندازہ لگایا ہے اب میرا یہ خیال/اندازہ غلط بھی ہو سکتا ہے یاپھر تھوڑا بہت صحیح بھی۔اسکا فیصلہ میں اپ پر چھوڑتی ہوں
میں کس قدر صحیح ہوں یا غلط یہ آپ مجھے خود بتائیں گے ،اپنے بارے میں یا کسی اور رکن کے بارے میں بھی جنہیں آپ زیادہ جانتے ہوں
میرا ارادہ کسی کو بھی قطعاً ہرٹ کرنے یا مذاق اڑانے کا نہیں بس تھوڑا شغل لگانے کا ہے اور کچھ کی محنت اور کاردگی کو سراہنا ہے بس۔
ڈاریکٹری میری imigination اس سے سچ مچ کا کوئی کانٹیکٹ نمبر نہیں ہے۔
محفل ڈاریکٹری
جو لال،ہرے،گلابی اور کالے صفحات پر مشتمل ہے۔
محفل ڈاریکٹری کا آغاز لال صفحوں سے ہوتا ہے اور یہ سارےنمبر آپ کو لال صفحوں میں ملیں گے
نبیل
یہ محفل کی میں لائن، یعنی 911 لیکن ڈائل کرنےسے پہلے یہ ضرور یاد رکھیے گا یہ امریکن نہیں بلکہ
پاکستانی 911 ہے یعنی فوراً ملنا یا بات کرنا مشکل ہی ہے۔
زیک
محفل کے google
کسی بھی قسم کی مکمل معلومات یا لنکس کے لیے نکا نمر ڈائل کریں
ابن سعید/سعود
اگر تو آپ خود کو بوڑھا،کمزور سمجھنے لگے ہیں یا پھر attension seeker ہیں یا کسی بھی قسم کی مدد چاہتے ہیں تو ان سے ضرور رابطہ کریں پل بھر میں آپکی عمر خود لے لینگے آپ کو کم عمر بنا دینگے ۔
محفل کے botox اور fevicol کیونکہ اگر آپ ان سے ایک بار جڑ جائیں تو پھر کبھی الگ نہیں ہونگے -پکا پکا جوڑ کیونکہ سعود کا قول ہے کہ(مذاقاً)
میں تمھیں بھول جاؤں یہ ہو نہیں سکتا
اور تم مجھے بھلا دو یہ میں ہونے نہیں دونگا
الفاظ کے جادوگر ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ۔
شمشاد
ہماری یہ لائن ہر خاص و عام ،مرد و عورت ہر ایک کے لیے بلا کسی تفریق کے میسر ہے ۔ویب ڈونیشن،علم و ادب،شاعری،سیاست،گپ شپ سے لیکر انگلش لٹریچر تک ہر موضوع پر آپ بات اور بحث کر سکتے ہیں۔24/7 لائن کھلی ہوئی ہے آپ سب کے لیے
محفل میں نئے ہوں یا پرانے اگر یہاں اجنبیت،جھجک،خاموشی محسوس کر رہے ہیں تو یہ نمبر ضرور ڈائل کریں۔
محفل کے silence breaker
محفل کے دروازے/
وارث
اگر تو شاعری کا شوق رکھتے ہیں یا شاعر بننا چاہتے ہیں یا پھر آپ پٹری سے کھسک گئے ہیں تو یہ آپکو دوبارہ سے تریک پر لانے کے لیے کافی مدد گار ہیں۔آصف۔
یہ لائن کافی عرصے سے ڈیڈ ہی ہے۔