محفل ڈاریکٹری

زین

لائبریرین
میرا نمبر عدم ادائیگی کی وجہ سے کٹ گیا تھا :)

واہ بھئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:) سعود بھائی اور ظہیر بھائی (طالوت) کا اثر آپ پر بھی پڑ گیا۔۔۔۔۔۔۔ :eek: اگلے مرحلے میں ترانہ لکھنے کا ارادہ تو نہیں :rolleyes:
 

فہیم

لائبریرین
تھینکس سویٹ سسٹر:)
التجا کیونکر کہا آپ نے۔
ہمیں تو آپ کان سے پکڑ کر دھمکی کے ساتھ ساتھ دو تھپڑ بھی دے سکتی ہیں:)

اصل میں وہ کیا ہے آج کل کچھ لوگوں کو سلم اینڈ اسٹائلش فون پسند آتے ہیں اور پرانے فون کی گھنٹی کی آواز نہیں بھاتی انہیں۔
اس لیے ان فونز نے اب بجنا ہی چھوڑ دیا۔
 

تعبیر

محفلین
کیا مصیبت ہے ۔ملٹی کوٹ کیوں نہیں ہو پا رہا :mad:
بس صرف ایک ہی ہوتا ہے اور پھر وہی بار بار کوٹ ہو راہ ہے
اب میں یہیں پر سب کے جوابات دے رہی ہوں


میں خواب کی حالت سے باہر نکلوں تو کچھ کہوں بھی کہ تعبیر نے یہ کیسے اتنا سارا لکھ لیا اور کیسے سبکو یاد رکھا۔

بہت اچھا لکھا ہے سب کے بارے میں۔ اب اس کو روکنا نہیں، جاری رکھنا ہے۔

بہت بہت شکریہ شمشاد بھائی
بس شمشاد بھائی ذہن میں تھا پر لکھتے ہویے ڈر لگ رہا تھا کہ کوئی برا نا مان جائے اور کسی کو پسند بھی آئے گا یا نہیں
سچ تو یہ ہے کہ مجھے محفل کی پرانی رونقیں اور سب دوست بہت یاد آ رہے تھے انکو واپس لانے کی ایک کوشش تھی بس
جاری رکھنے کا تو یہ ہے کہ جب پھر کچھ ایسا ذہن میں آیا تو لکھوں گی ضرور

الف عین جی اور وارث جی
حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ :)

نوید سیالکوٹیا

جب کہ مجھے پتہ ہے کیا سمجھی تھی
مجھے لگا کہ آپ کچھ زمروں یعنی سیکشنز کو نکما کہ رہے ہیں

زین
زین بچے
شکریہ
سعود کا اثر تو پڑا بلاشبہ پر مجھے طالوت کا نہیں پتہ
جلدی سے مجھے لنک دو مٰن بھی تو دیکھوں کہ طالوت کیا اور کیسا سوچتے ہیں سب کے بارے میں

فہیم
ہائے نہیں اتنے بیبے بچے کو کوئی تھپڑ تھوڑی نا مار سکتا ہے۔
ہمممممممم سمتھنگ فشی
کیا ہوا
فہیم مجھے بھی یہ بات کافی دیر بعد سمجھ آئی کہ ہم لوگ دوسروں کی ناراضگیوں کی سزا محفل کو کیوں دیتے ہیں۔محفل تو ہمارے ساتھ برا نہیں کرتی اور ضروری تھوڑی نا ہے کہ ہماری سب کے ساتھ بنے
اچھے اور برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں۔سو دل پر کیا لینا
 
فہیم مجھے بھی یہ بات کافی دیر بعد سمجھ آئی کہ ہم لوگ دوسروں کی ناراضگیوں کی سزا محفل کو کیوں دیتے ہیں۔محفل تو ہمارے ساتھ برا نہیں کرتی اور ضروری تھوڑی نا ہے کہ ہماری سب کے ساتھ بنے
اچھے اور برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں۔سو دل پر کیا لینا

سو بات کی اک بات مگر بات ہے پیاری۔ :)
 

mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم،
بہت شکریہ بہنا، میرا خیال تھا کہ میں اس فہرست میں شامل نہیں ہوں گا مگر آپ نے تو کمال یاد رکھا ہے بلکہ بہت خوب لکھا ہے، واقعی میں میرے دوست گپیں ہانکنے کے لیے مجھے فون کرتے ہیں بلکہ کسی پرانے دوست تک پہنچنا ہو تو پہلے مجھ سے ہی رابطہ ہوتا ہے
 

میم نون

محفلین
نوید سیالکوٹیا

جب کہ مجھے پتہ ہے کیا سمجھی تھی
مجھے لگا کہ آپ کچھ زمروں یعنی سیکشنز کو نکما کہ رہے ہیں

اوہو، ایسا تو ہم نے سوچا بھی نہیں تھا، محفل کے تمام تر زمرے اپنی الگ افادیت رکھتے ہیں، ہاں ہمیں اپنی ترجیحات کی بنا پر انمیں سے چند ایک کو ہی چننا پڑتا ہے (اور ویسے بھی اتنے سارے زمرے ہیں کہ صرف شمشاد بھائی ہی ساری محفل کا چکر لگا سکتے ہیں :eek:)
 

فہیم

لائبریرین
کیا ہوافہیم مجھے بھی یہ بات کافی دیر بعد سمجھ آئی کہ ہم لوگ دوسروں کی ناراضگیوں کی سزا محفل کو کیوں دیتے ہیں۔محفل تو ہمارے ساتھ برا نہیں کرتی اور ضروری تھوڑی نا ہے کہ ہماری سب کے ساتھ بنے
اچھے اور برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں۔سو دل پر کیا لینا

سو بات کی اک بات مگر بات ہے پیاری۔ :)

سویٹ سسٹر ،
سعود بھائی کو اس محفل کی طرف سے عزت افزائی ملی ہوئی ہے۔
جب کہ ہمیں کبھی ایسی عزت سے نہیں نوازا گیا:)

باوجود اس کے کہ کچھ ایسے لوگ نوازیں جاچکے ہیں جو میرا نہیں خیال اہل بھی تھے۔ اب ہمارے ننھے سے دل پر تو ان سب باتوں کی گرد جم چکی ہے وہ کیسے صاف ہو بھلا:)
 

شمشاد

لائبریرین
سویٹ سسٹر ،باوجود اس کے کہ کچھ ایسے لوگ نوازیں جاچکے ہیں جو میرا نہیں خیال اہل بھی تھے۔ اب ہمارے ننھے سے دل پر تو ان سب باتوں کی گرد جم چکی ہے وہ کیسے صاف ہو بھلا:)

ایسی باتوں کو دل پر نہیں لیا کرتے۔ ویسے بھی گرد تو اچھی ہوتی ہے ناں اور وہ کیا کہتے ہیں صرف ایکسل نہیں ہے کیا؟
 

میم نون

محفلین
جبکہ ہمارا خیال ہے کہ ہم تو محفل کے کونوں کدروں تک کی خبر رکھتے تھے:)

فہیم بھائی، میں محفل کا ہے تو ایک پرانا رکن ہوں لیکن کافی عرصہ غیر حاضر رہا، اس عرصے کے دوران کیا ہوا اسکا کچھ علم نہیں، ہاں اب آپ آتے رہیں تو انشاء اللہ آپ سے بھی جان پہچان ہو جائے گی اور یقیناً آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا :)
 

طالوت

محفلین
غضب کی یادداشت ہے بی بی آپ کی ۔ یا پھر ڈھیروں صفحے کنگھالے ہیں ؟ جو بھی ہو ڈائریکٹری خوب بنائی ہے ۔ اب زین کے خیال کے مطابق ایک محفل ترقومی ترانہ بھی لکھ ماریں ۔
 

میم نون

محفلین
لیکن قومی ترانہ آپکی اپنی زبان میں ہونا چاہئیے، یعنی آدھی اردو اور آدھی انگریزی :grin:

اگر خالص اردو میں لکھا تو پھر میرے لئیے اسکا ترجمہ بھی کرنا پڑے گا :laugh:
 

میم نون

محفلین
جناب محفل کا ترانہ لکھنا ہے تو سب کو سمجھ میں آنا چاہئیے، پشتو میں ہوا تو پھر تو واقعی ہی بقول درویش بھائی کہ دھن پر ہی گزارا کرنا پڑے گا :grin:
 

شاکرالقادری

لائبریرین


ان سے بات کرنے اور جاننے کے بعد جو عظیم شخصیت ذہن میں آتی ہے وہ ہیں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
سعود ان ہی طرح بردبار،بیک وقت رحم دل اور سخت۔سادگی پسند،
اصولوں کے پابند اور عادل اور ان ہی طرح ذہین بھی(لو یو بھائی)
اگر آپ کی پسندیدہ شخصیت حضرت عمر ہے تو ان کا نمبر ضرور ڈائل کریں۔

تعبیر اگر چہ آپ نے یہ سب کچھ نیک نیتی اور خلوص دل سے لکھا ہے لیکن کچھ بھی لکھنے سے پہلے احتیاط کا دامن ضرور تھام لینا چاہیئے، اور الفاظ کا استعمال اس انداز سے ہونا چاہیئے کہ پڑھنے والی پر بھی وہی تاثر قائم ہو جو آپ چاہتی ہیں، اگر کوئی ایسا تاثر پیدا ہوگیا جو آپ کا مقصد نہیں تھا تو پھر جان لیجئے کہ آپ نے اپنی تحریر میں ابلاغ کے مطلوبہ معیار کو قائم نہیں رکھا اور احتیاط کے تقاضوں کا خیال نہیں کیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شخصیت جس بلند و بالا مقام پر فائز ہے اس کا تقاضا ہے کہ آج کے دور کے کسی انسان سے ( چاہے وہ اپنے اخلاق کردار میں کتنا ہی ارفع اعلی نہ ہو) ان کا تقابل، موازنہ نہ کیا جائے یا تشبیہ نہ دی جائے۔
اگر آپ یہ بات اسطرح کہتیں:
" ابن سعید کی شخصیت کا مطالعہ کرتے ہوئے میں نے محسوس کیا ہے کہ وہ بہت سے معاملات و عادات میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پیروکار ہیں اور اپنے کردار و معمولات کی راہیں متعین کرنے کے لیے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی سیرت سے روشنی حاصل کرتے ہیں"

تو یقین جانیئے اپ اپنی بات کو زیادہ بہتر اور احسن انداز میں دوسروں تک پنچا دیتیں، خود ابن سعید نے بھی اس بات کا اظہار کیا ہے کہ انکا موازنہ ایک ایسی شخصیت سے کر دیا گیا ہے جس پر وہ شرمسار ہیں،
آپ کی تحریر کا سب سے غیر محتاط حصہ یہ ہے:
اگر آپ کی پسندیدہ شخصیت حضرت عمر ہے تو ان کا نمبر ضرور ڈائل کریں۔
یعنی اگر آپ حضرت عمر سے کو پسند کرتے ہیں تو ابن سعید سے ملیے۔ ۔ ۔ ۔ آپ کو ان کی شخصیت میں حضرت عمر نظر آئیں گے ۔۔۔ یا ان کی شخصیت ایک ایسا آئینہ ہے جو حضرت عمر کی شخصیت کے تمام پہلووں کو منعکس کرتا ہے، یا ابن سعید کے حوالے سے حضرت عمر کی معرفت حاصل کی جا سکتی ہے، یہ وہ مختلف مفاہیم ہیں جو آپ کی تحریر سے اخذ ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔کم از کم مجھ پر اسکا کوئی اچھا تاثر قائم نہیں ہوا۔ ۔ مجھے امید ہے آپ میری کسی بات کا برا نہیں منائیں گی، میں نے محض نیک نیتی سے اس بات کی نشاندہی کی ہے، اللہ آپ کو خوش رکھے
اراکین محفل کے تعارف کا یہ انداز اچھوتا ہے، جاری رکھیے​
 

شہزاد وحید

محفلین
بلکل ٹھیک کہا آپ نے سر شاکرالقادری، انتخاب الفاظ بھی ایک کٹھن مرحلہ ہے۔ کیونکہ دلوں اور نیتوں کا معاملہ تو اللہ جانتا ہے لیکن دنیا صرف الفاظ اور اعمال سے بنائی گئی تصویر کو پہچانتی ہے۔
 
Top