السلام علیکم،
بہت شکریہ بہنا، میرا خیال تھا کہ میں اس فہرست میں شامل نہیں ہوں گا مگر آپ نے تو کمال یاد رکھا ہے بلکہ بہت خوب لکھا ہے، واقعی میں میرے دوست گپیں ہانکنے کے لیے مجھے فون کرتے ہیں بلکہ کسی پرانے دوست تک پہنچنا ہو تو پہلے مجھ سے ہی رابطہ ہوتا ہے
وعلیکم السلام
ارے آپ کا نام کیوں نہیں ہو ہوتا
آپ اور نوید سیالکوٹیا ہی تو ریگلولر اور ایکٹو ممبرز ہین آجکل
سویٹ سسٹر ،
سعود بھائی کو اس محفل کی طرف سے عزت افزائی ملی ہوئی ہے۔
جب کہ ہمیں کبھی ایسی عزت سے نہیں نوازا گیا
باوجود اس کے کہ کچھ ایسے لوگ نوازیں جاچکے ہیں جو میرا نہیں خیال اہل بھی تھے۔ اب ہمارے ننھے سے دل پر تو ان سب باتوں کی گرد جم چکی ہے وہ کیسے صاف ہو بھلا
چھوٹے مجھے آپ کی اس بات پر اعتراض ہے
عہدہ ملنے سے ہی عزت ہوتی ہے کیا؟؟؟
جبکہ سعود تو ماشاءاللہ سے پہلے بھی سب کے چہیتے تھے بلکہ کافی اراکین جو پہلے ایڈمن،موڈز ،سوپر موڈز نہیں تھے تب بھی وہ پاپولر تھے۔
اراکین بھی کافی اہمیت رکھتے ہیں فورمز پر کیوں کہ فورم کو چلانے والے اور زندہ رکھنے والے تو ہم ہی ہیں۔
کیا کرنا اس عزت افزائی کا خواہ مخواہ کی ٹینشن اور ذمہ داری بڑھانی۔
غضب کی یادداشت ہے بی بی آپ کی ۔ یا پھر ڈھیروں صفحے کنگھالے ہیں ؟ جو بھی ہو ڈائریکٹری خوب بنائی ہے ۔ اب زین کے خیال کے مطابق ایک محفل ترقومی ترانہ بھی لکھ ماریں ۔
اچھاااااااا یادداشت اچھی ہے جبکہ مجھے لگا کہ اب میں بھولتی جا رہی ہوں اب بہت کچھ
ویسے یادداشت اچھی کیسے ہے
اور صفحے کنگھالنے والی کیا بات ہے
ہی ہی ہی قومی ترانہ میرے بس کی بات نہیں کہ شاعری میرا کپ آف ٹی نہیں ہے۔
زین بچے بدتمیز کو کہا تھا کہ لنک دے اس ٹاپک کا جہاں آپ نے بھی کچھ لکھا ہے لیکن سنتا ہی نہیں ہے گندا بچہ
آپ ہی لنک عنایت کر دیں پلیز
لیکن قومی ترانہ آپکی اپنی زبان میں ہونا چاہئیے، یعنی آدھی اردو اور آدھی انگریزی
اگر خالص اردو میں لکھا تو پھر میرے لئیے اسکا ترجمہ بھی کرنا پڑے گا
ہی ہی ہی
سب کام میں ہی کروں یہکیا بات ہوئی بھلا
اس کے لیے کوئی اور آگے بڑھے نا