نامزد امیدوار : راسخ
تفصیلات:
نام: طلحہ بٹ
تخلص: راسخ
محفل کی رکنیت: 3 اگست 2006ء
راسخ کی پروفائل دیکھیئے
تعارف:
راسخ کے تعارفی تھریڈ سے ملنے والی معلومات کے مطابق آپ مدینہ، سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ محفل کے پرانے اراکین میں سے ہیں۔ راسخ کا تعارفی تھریڈ دیکھیئے۔
محفل پر مجھے انکی صرف دو غزلیں مل سکی ہیں اور وہ بھی 2006ء میں پوسٹ کی گئی تھیں۔
نمونۂ کلام
دل کی ہر ہر تمنا دھواں ہوگئی
بات تیری جفا کی بیاں ہوگئی
ہم چھپاتے رہے چاہتوں کو مگر
یہ حقیقت نظر سے عیاں ہوگئی
جرمِ الفت جو سرزد ہوا ہم سے یار
ہمری عزت سپردِ جہاں ہوگئی
-----------
اچھا موقع تو مت ٹال
نیکی کر دریا میں ڈال
جوڑو ناطہ رب سے دوست
ضائع مت کر ماہ وسال
راسخ تیرا، ناصح تیرا
اسکی باتیں تو مت ٹال
-------
راسخ کی محفل پر شاعری
غزل
غزل
وارث بھائی ووٹنگ کا طریقہ کار کیا رکھا ہے؟
السلام علیکم،
میرے خیال میں تمام ایوارڈز ایک ہی طریقے سے نہیں دیے جا سکتے۔ کچھ ایوارڈ جیسے کہ پسندیدہ ممبران وغیرہ کے لیے ووٹنگ کروانا ٹھیک ہے جبکہ بہترین شاعری، بہترین مضمون وغیرہ کے لیے صرف ماہروں کی رائے لی جانی چاہیے۔ اسی لیے بہترین شاعر کے سلسلے میں جو فیصلہ محمد وارث کا ہوگا، وہی ہمارا فیصلہ ہوگا۔
وارث صاحب کی رائے درست ہے۔ اتنا بھاری بوجھ ان کے ناتواں کندھوں پر نہ ڈالا جائے بلکہ چند افراد مل کر اٹھا لیں تو زیادہ بہتر ہے۔
شکریہ اعجاز صاحب، میرے خیال میں پینل کے تمام اراکین اس محفل کے انتہائی معزز اور غیر متنازعہ شخصیات ہیں اور میں نہیں سمجھتا کہ کسی کو بھی اس پینل پر اعتراض ہوگا، اگر ہے تو میں نے عرض کیا ہے کہ مطلع کر دیا جائے۔
فرخ صاحب (سخنور) اور خرم شہزاد خرم صاحب اس وجہ سے پینل میں نہیں ہیں کہ وہ خود امیدوار ہیں
میں نے اپنا نام رکھا ہے لسٹ میں، اگر آپ اور باقی احباب کو اعتراض نہ ہو تو، پینل کے اراکین طاق ہی ہیں یعنی پانچ، میں نام پھر لکھ دیتا ہوں:
- اعجاز عبید صاحب
- شاکر القادری صاحب
- فاتح الدین بشیر صاحب
- سیدہ شگفتہ صاحبہ
- محمد وارث
فیصلہ خفیہ اور اکثریتی ہوگا، برابر ووٹس کی صورت میں، برابر ووٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کے بارے میں پینل اسی طریقے پر مشاورت اور ووٹنگ کرتا رہے گا تاوقتیکہ کہ اکثریتی فیصلہ نہ ہو جائے۔