محفل کا محلّہ بیوقوفاں ۔۔

حجاب

محفلین
کھیل کھیل میں آج ہم ایک نیا کھیل سٹارٹ کر رہے ہیں ، اس کھیل کے آئیڈیا میں ، میں یعنی حجاب ، باجو ، سارہ اور ماوراء شامل ہیں ( ماوراء تم کو شامل کر لیا ہے ، آؤ گی تو بتادوں گی کھیل کیا ہے۔اور شمشاد صاحب کی شمولیت اس لیئے ضروری ہے کہ شمشاد صاحب کے ذمّے یہ کام لگایا جا رہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ نئے ممبرز کو اس تھریڈ میں لکھنے کے لیئے کہیں ۔

اس کھیل کا فی الحال کوئی عنوان نہیں ہے ، اور یہ کھیل محفل کے تمام نئے ممبرز کے لیئے ہے ، پرانے ممبرز اگر اس کھیل میں حصّہ لینا چاہیں تو اپنی مرضی پر ;)
کھیل یہ ہے کہ تمام نئے ممبرز یعنی وہ ممبرز جن کو محفل پر ایک سال ہو گیا ہے وہ بھی یہاں پوسٹ کر سکتے ہیں اور بالکل نئے ممبرز بھی :) آپ سب اس تھریڈ پر ایک ہفتے تک یعنی نیکسٹ منڈے تک جی بھر کے باتیں کریں ، ہر ٹاپک پر ایک دوسرے سے بات کرسکتے ہیں آپ سب مگر کوئی ایسا مذاق یا کوئی ایسی تحریر نہ لکھیں
جس سے دوسرا ممبر برا مان جائے ، تو اب آپ سب سٹارٹ ہو جائیں باتیں کریں یہ بھی سوچ سکتے ہیں کہ کھیل ہے کیا ؟؟؟؟؟؟؟
آپ سب کی باتوں کی روشنی میں نتیجے کا اعلان کیا جائے گا کہ کونسا ممبر کتنا قابل ہے :)ہو سکتا ہے نتیجے میں تعریفی سند کے ساتھ کوئی تمغہ بھی عطا کر دیا جائے;)
میری اس پوسٹ کے بعد کی کئی تمام پوسٹس اس کھیل میں شامل ہونگی :)
اس تھریڈ کا عنوان بھی بعد میں رکھا جائے گا ;):)
 

damsel

معطل
یہ ہائی کمان نے کونسی سازش تیار کی ہے ہمارے خلاف بھلا؟؟ اور اگر تمغہ پر کچھ روشنی ڈالی جاتی تو ہمیں بھی خود کو ہلکان کرنے میں آسانی ہوتی۔:rolleyes:

تو کون کون کھیل رہا ہے بھائی میرے ساتھ؟ یا میں اکیلی ہی بیٹھی آنکھ مچولی کھیل رہی ہوں؟ بتا دینا بھئی لوگو ورنہ مجھے خؤد کو ڈھونڈنے میں بھی کافی وقت لگتا ہے :chalo:
 
کوئی بات نہیں اپیا رانی ہم تو ہر حال میں ساتھ ہیں۔ بلا سوچے سمجھے کہ کیا ہونے جا رہا ہے۔ اور ہاں اس کھیل کی بانی بلکہ بانیات کے ما بین کیا کھچڑی پک رہی ہے اس کا بھی کچھ کچھ اندازہ ہو رہا ہے مجھے۔ پر ابھی اظہار قبل از وقت ہوگا۔ :)
ویسے اشارتاً کہہ دوں کہ اچھا تجربہ ہے۔ :)
اور ہاں آپ چلیں کہاں میں تو یہں ہوں (رکو رکیں متوا) :)
 

بلال

محفلین
کھیل تو کوئی نامعلوم لگتا ہے۔۔۔ لگتا ہے یہ ایک میدان بنا دیا گیا ہے اور سب کو اجازت ہے جو چاہیں کھیلیں لیکن کوئی کسی کی گیند یا کوئی دوسری کھیل کی چیز نہ چرائے۔۔۔ اس کا ایک بڑا سا بورڈ بھی لگا دیا جائے۔۔۔ گیند میدان میں پھینک دی گئی ہے لیکن چند کھلاڑی ہی نظر آ رہے ہیں باقی کہاں ہیں اُن کو بھی پیغام بھیج دیا جائے۔۔۔
 
خوا-3 کے مقابلے مر-2-ں کو آنا ہوگا۔

اگر ان کی تعداد بڑھتی ہے تو یا تو اپنی تعداد بھی بڑھا لیں گے ورنہ آخری صورت میں امداد باہمی کا نعرہ بلند کرکے دوستی کا ہاتھ بڑھا لیں گے۔

(ایسے موقعوں پر ہاتھوں میں دستانے ضروری ہیں کہ غیر محرموں کو چھونا جائز نہیں) :)
 

بلال

محفلین
بات تو آپ لوگوں کی ٹھیک ہے لیکن اب کیا کیا جا سکتا ہے مقابلہ تو کرنا ہی ہو گا۔۔۔ ویسے تو اردو محفل پر سب دوست ہیں لیکن کھیل تو کھیل ہوتا ہے اس لئے مقابلہ جم کر کرنا ہوگا۔۔۔ اور آخری دم تک ہمت نہیں ہارنی۔۔۔ لیکن ایک بات یاد رکھیئے مخالف ٹیم نے پلاننگ بہت مضبوط کی ہے اسلئے ہمیں بھی احتیاط سے کھیلنا ہو گا۔۔۔
 
انہیں صبر کرنا ہوگا! :)

لہٰذا زیادہ بہتر ہوگا کہ یہاں شرکت کر کے ہی صبر کرتے رہیں۔ ورنہ کسی کو علم بھی نہیں ہوگا کہ صبر کیا ہے۔ :)
 
کٹ کٹ کٹ کٹ!!!

یہ احباب نے تو اسے مرد و زن کی جنگ کا رنگ دے دیا ہے۔ یہ نہیں چلے گا۔ ہم مل کر کوئی کھیل کھیلیں گے۔ بلا تفریق۔۔۔۔۔۔۔۔
 

بلال

محفلین
جی ابن سعید بھائی ہم تو کھیلنے آئے تھے تو آپ سے ہی پتہ چلا کہ یہاں مقابلہ سخت ہے تو ہم نے اچھا کھیلنے کی ٹھان لی۔۔۔ معذرت چاہتے ہیں۔۔۔ میچ فکس کر دیتے ہیں۔۔۔
 

بلال

محفلین
اور میں نے آپ کی بات کے تسلسل میں اور یوں یہ تسلسل بڑھنے والا تھا کہ آپ نے روک لیا۔۔۔
 

بلال

محفلین
ابن سعید بھائی میں اب چلتا ہوں کیونکہ کافی رات ہو گئی ہے اور سونا بھی ہے۔۔۔ نہیں تو کھیلیں گے کیسے اگر ہو سکے تو آپ کھیل جاری رکھیں اور ہاں جاتے ہوئے یہ لائٹس آف کر دینا جو پاکستان والی ہیں کیونکہ یہاں آج کل بجلی کا بہت مسئلہ بنا ہوا ہے۔۔۔
 
جی یہ بجلی والی بات آپ نے خوب یاد لائی۔

پر ہمارے یہاں کا عالم تو یہ ہے کہ بجلی بچا بھی لیں تو محکمہ کھا جائے گا اور کٹوتی بدستور۔ لہٰذا ایسی غلطی ہی نہیں کرتے۔ :)
 

ہمسفر

محفلین
اسلام و علیکم!
کیا قصہِ یزدانی میرے ساتھ پیش آیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر افسوس میں‌کچھ کہہ نہ پایا
تبرکا استادوں کے ہاتھ چومنے اور ننگے پائوں بجلی کی تاروں کو ہاتھ لگانے میں فرق بیان کر دیجیے
اگر ہو سکے تو یہ بھی بتا دیں کہ لاہور سے گوجرانوالہ کا سفر 65 کلو میٹر ہے میری عمر شریف کا اندازہ کون صاحب کر پائیں گے

اوپر الٹی سیدھی باتیں‌لکھنے کا ہر گرز مطلب یہ نہیں کہ لکھنے والا کھسکا ہوا ہے ۔
دراصل عقل و سلیم کی باتیں ہمیشہ پاگلوں کی حرکتوں سے اخذ کی جاتی ہیں ۔
کسی نے حکیم لقمان سے پوچھا کہ آپ اتنے دانا ہیں آپ نے یہ سب کچھ کہاں سے سیکھا
تو انہوں نے فرمایا میں پاگلوں کی حرکتوں سے نتیجہ اخذ کرتا ہوں اور انہیں‌نہیں‌دہراتا

امید ہے یہ عجیب زبان خیزی اور لکھاری پن پسند شریف پر بھاری ہو گا مگر افسوس!
 
گومگو سی کیفیت ہے۔۔۔۔ ہمارے خیال میں تو۔۔۔
مطلب کہ بس لکھے جانا ہے تو لکھے جانا ہے۔۔۔۔؟ سر پیر ہو یا نہ ہو یا کہ آزادی اس قدر نہیں ہے؟ کچھ سمجھ نہیں آتا اور ایسے معمے کافی دلچسپ یوں ثابت ہوتے ہیں کہ کچھ پلے پڑے یا نہیں، بس لکھے چلے جاتے ہیں۔۔۔۔۔!
 
ایسی بات نہیں ہے!

بلکہ اسے کوئی سمت کوئی موضوع کوئی عنوان دینا ہے۔ اجتماعی کوششوں سے۔

ورنہ یوں ہی بے مقصد لکھنے کے لئے میرا شروع کردہ دھاگہ بے پر کی ہے نا!!
 
Top