محفل کا محلّہ بیوقوفاں ۔۔

یہ عقلمندوں کا علاقہ نہیں ہے یہاں نظم و نسق کی گالی نہ دیں۔ یہ سب عقلمندوں کے چونچلے ہیں۔ :)
 

مغزل

محفلین
ویسے مغل صاحب بھی کافی جانی مانی ہستی ہیں اس محلے کی
انکی تو کوٹھی ہے پوری بنگلہ نمبر دو کے نام سے :grin:


تعبیر بی بی آپ نے تو میرے خوابوں کی تعبیر پیش کردی ۔۔
غریب آدمی ہوں صرف ایک ڈھابہ (چھپّر ہوٹل) بنایا تھا میں نے
اور وہ بھی مفت دال روٹی والا۔۔۔ آپ نے اسے کوٹھی سے " تعبیر "
کیا ہے ۔۔۔۔ ممکن ہے وہ بھوت بنگلہ ہو۔۔۔بھئی حد ہوگئی دروغ گوئی کی۔۔۔۔
ہونٹوں سے نکلی کوٹھوں چڑھی کے مصداق ۔۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
کے ہرکاروں کو دعوت کیوں دے رہی ہیں۔۔ توبہ کیجئے توبہ۔۔
کیوں میرا بھٹہ گول کرنے پر تلی ہیں۔۔۔
اب اتنا کڑوا منھ بھی مت بنائیے کہ لگے ۔۔۔۔
مرچیں چبا رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:eek:
 

مغزل

محفلین
اور اس کا سارا نظام تعبیر آپی ہی کے پاس ہے کیوں مغل صاحب ٹھیک کہا نا میں نے

میرے خوابوں کی تعبیر تو بھونڈی نکلی ۔۔
اب جو آپ کا جی چاہے حسن کرشمہ ساز کرے۔۔
میں ایک بار ہاں کہہ کے پھنس چکا ہوں مزید ہاں نہیں کرسکتا۔​
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین


میرے خوابوں کی تعبیر تو بھونڈی نکلی ۔۔
اب جو آپ کا جی چاہے حسن کرشمہ ساز کرے۔۔
میں ایک بار ہاں کہہ کے پھنس چکا ہوں مزید ہاں نہیں کرسکتا۔​

ہا ہاہا مغل صاحب آپ کو کم از کم تین بار ہاں کہنا پڑے گی ایک سے کچھ نہیں ہوتا ہے:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
مغل صاحب یہ کیا بات ہوئی، اب جبکہ آپ کو آپ کے خوابوں کی تعبیر مل رہی ہے تو آپ انکاری ہو رہے ہیں۔
 

مغزل

محفلین
جناب ۔۔ یہ سعاد ت تو آپ بھی حاصل کرہی چکے ہونگے۔۔ آٹے دال کا بھائو پتہ چل جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ظلِ الہٰی آپ کا دور بہت اچھا تھا کہ اجناس خورد و نوش کی فراوانی تھی۔ آج کل تو تیل ہے تو آٹا نہیں، چولہا ہے تو گیس نہیں، کیا کیا گنواؤں۔ غریب آدمی کا جینا حرام کر دیا ہے ان حکمرانوں نے۔
 

ایم اے راجا

محفلین
آپ بھی حکمرانوں میں سے ہیں کیا چاند بابو، دیکھیئے گا کہیں لانگ مارچ والے آپ کی ٹانگ نہ کھینچ دیں کیوں انڈے اور ٹماٹر تو اب اتنے مہنگے ہو گئے ہیں لوگوں کہ بس میں یہ بھی نہیں رہا کہ وہ خراب انڈے اور ٹماٹر بھی کسی کو مارنے کیلیئے استعمال کریں، ویسے یہ مہنگائی لگتا ہے حکمرانوں نے کروائی بھی اسی لیئے ہیکہ لوگ صرف منہ سے جو چاہئیں بول لیں کہ اس سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا، انڈے اور ٹماٹر مار کر سرکاری پیسوں اور عوام کے آٹے اور چاول سے کلف کروائی ہوئی کاٹن خراب نہ ہو، منہ سے بول بول کر خود ہی تھک ہار کر چپ ہو بیٹھیں گے۔
 

تیشہ

محفلین
ادھر کے سب بےوقوفوں کو آرام مل گیا ہے لگتا ہے تبھی یہ تھریڈ بے رونقا پڑا ہوا ہے ۔


:lol: چلو میں نے آکر کمی پوری کر ڈالی ،
 
میں بھی ایک لطیفہ سوچ کر چلا آیا۔۔۔

لطیفہ کچھ یوں تھا کہ ایک دفعہ استاد نے شاگردوں سے کہا، جو اپنے آپ کو بے وقوف سمجھتے ہیں، وہ کھڑے ہوجائیں۔ کافی دیر بعد ایک لڑکا کھڑا ہوا۔
استاد نے پوچھا، ہممم۔۔۔ تو تم اپنے آپ کو بے وقوف سمجھتے ہو؟
شاگرد بولا: نہیں سر، دراصل آپ اکیلے کھڑے ہوئے اچھے نہیں لگ رہے تھے اس لیے میں بھی آپ کا ساتھ دینے کو کھڑا ہوگیا۔ :grin:
 

تیشہ

محفلین
اچھا کیا اپیا میں سالگرہ کے موقعے پر اس محلے کی صفائی ستھرائی بھی ضروری تھی۔ :)




zzzbbbbnnnn.gif
 
Top