محفل کا نیا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
یہ اسکول تو آپ کے ہی دم سے آباد ہے شمشاد بھائی ۔۔ بس آج کے بعد آپ کو کوئی چھٹی نہیں ملنے والی یہاں سے ۔۔:(ہمارا اسکول ویران ہو جاتا ہے ۔۔:rolleyes:
 

سارہ خان

محفلین
گڈ ۔۔ ۔۔ اب ایک کام کریں ۔۔ آپ کی غیر موجودگی کی وجہ سے جو جو اسکول سے غائب ہوئے ہیں ان سب کو واپس لائیے جلدی سے ۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی کچھ دن تو مصروف ہوں کہ ایک ماہ کا کام دیکھنا ہے، بس ادھر سے فارغ ہوتے ہی ادھر توجہ دوں گا۔ بلکہ نئے طالبعلم بھی لانے ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


" محبت پانے والا کبھی اس بات پر مطمئن نہیں ہوتا کہ اسے ایک دن کے لئے مکمل محبت حاصل ہوئی تھی۔ محبّت تو ہر دن کے ساتھ اعادہ چاہتی ہے۔ روز سورج نہ چڑھے تو دن نہیں ہوتا ، جس روز محبت کا آفتاب طلوع نہ ہو ، رات رہتی ہے۔"



خیال : بانو قدسیہ



 

سارہ خان

محفلین
چلو ایک شاگرد تو واپس آ گئیں ۔۔ وہ بھی ہماری سب سے ہونہار شاگرد ۔۔ ہمیشہ کی طرح بہت اچھی بات کے ساتھ ۔۔:)

آپ کی حاضری ہو گئی شگفتہ ۔۔ اب غیر حاضر نہیں ہونا پھر سے ۔۔:)
 

سارہ خان

محفلین
شکریہ سارہ :)

لیکن مس جی میں تو چھٹیوں میں بھی آئی ادھر لیکن حاضری ہی نہیں لگائی کسی نے :(

ہمارے پرنسپل صاحب کے چھٹیوں پر جانے کی وجہ سے ذرا ہم بھی چھٹیوں کے مزے لے رہے تھے نہ ۔۔;) کوئی پوچھنے والا جو نہیں تھا ۔۔;)
ویسے اس وقت رجسٹر پرانی مس کے پاس تھا ۔۔ جو اب پیا دیس سدھار چکی ہیں ۔۔:)۔۔ اور جاتے وقت حاضری کا چارج ایک بار پھر میرے حوالے کر گئیں ہیں ۔۔:)
 

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم

کیا ایک بھگوڑے کی حاضری لگ سکتی ہے؟:)

وعلیکم السلام ۔۔ جیہ بھگوڑؤں کی حاضری تو ہم ضرور لگاتے ہیں ۔۔:)۔۔ بڑی خوشی ہوتی ہے دیکھ کر کہ کوئی بھاگا ہوا واپس آ گیا ہے ۔۔;)
ویسے آپ کا شمار بھگوڑوں میں ہر گز نہیں ہوتا ۔۔ آپ کو ہم نے خود دھوم دھام سے رخصت کیا ہے ۔۔:p :)

آپ کی حاضری لگ گئی اس شرط کے ساتھ کہ دوبارہ حاضری میں وقفہ لمبا نہیں ہونا چاہیے۔۔۔ :p :)
 

شمشاد

لائبریرین
باقی طالبعلموں کا کیا حال ہے؟

خاصے بھاگ چکے ہیں۔ اب ایک ایک کو پکڑ کر لانا پڑے گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہمارے پرنسپل صاحب کے چھٹیوں پر جانے کی وجہ سے ذرا ہم بھی چھٹیوں کے مزے لے رہے تھے نہ ۔۔;) کوئی پوچھنے والا جو نہیں تھا ۔۔;)
ویسے اس وقت رجسٹر پرانی مس کے پاس تھا ۔۔ جو اب پیا دیس سدھار چکی ہیں ۔۔:)۔۔ اور جاتے وقت رجسٹر حاضری کا چارگ ایک بار پھر میرے حوالے کر گئیں ہیں ۔۔:)

:) :) :grin:

مس آپ کو مبارک ہو !

:grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top