دسویں سالگرہ محفل کو ایک عشرہ مکمل ہونے پر مبارکباد

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم انتظامیہ ونئے و پرانے میمبران ۔۔۔

محفل کو دس سال ہو گئے ۔۔ یقین نہیں آتا کہ اتنا وقت ہو گیا ۔۔ 2006 میں محفل میں شمولیت اختیار کی تھی ۔۔ انٹرنیٹ بھی اَس وقت نیا نیا استعمال کرنا شروع کیا تھا۔۔ اور جس طرح شکر خورے کو شکر مل جاتی ہے اسی طرح ہم با ادب یعنی ادب سے شغل رکھنے والے لوگوں کو محفل مل گئی تھی ۔۔۔
اس وقت محفل بھی نئی نئی تھی اور بہت ہی فضول پوسٹس یعنی جیولری اور مہندی کے ڈیزائنز پوسٹ کرنے پر بھی زیک اور نبیل بھائی کے کمینٹس آتے تھے ۔۔:)
مٍحفل پر خواتین کی تعداد بہت کم تھی ۔۔ سیدہ شگفتہ ۔۔ باجو @تشنہ ۔۔ مہوش علی ۔۔ @جویریہ ۔۔ @فرزانہ نیناں ۔ ماوراء حجاب اور میں ۔۔ مرد میمبرز میں ۔۔ شمشاد بھائی۔۔ ظفری ۔۔ رضوان ۔۔ محب علوی اور قیصرانی محفل جمائے رکھتے تھے ۔۔ اور استاد محترم اعجاز عبید صاحب جن کی پوسٹس پڑھنا ہمیشہ اچھا لگا۔۔۔
ایک عرصے تک محفل نے اپنے سحر میں مبتلا رکھا۔۔۔ تفریح کے ساتھ اچھی اچھی باتیں پڑھنے اور سیکھنے کو ملیں ۔۔
بہت سے اچھے لوگوں سے متعارف ہوئے ۔۔ بہت سے اچھے دوست ملے ۔۔
کھیل کے سیکشنز میں شمشاد بھائی ۔۔ عمر سیف ۔۔ فہیم کے ساتھ بہت گیمز کھیلے ۔۔ لڑکیاں وہاں پتا نہیں کیوں کم آتی تھیں ۔۔۔
محمد وارث بھائی ۔۔ فاتح بھائی اور ابن سعید سعودبھیا کو پڑھنا بھی اچھا لگا ہمیشہ ۔۔۔
بہت سی اچھی یادیں ہمیشہ محفل کے ساتھ وابستہ رہیں گی ۔۔
اور دعا ہے کہ ایسے لا تعداد عشروں تک یہ فورم قائم دائم رہے ۔۔ آمین ۔۔
 
آخری تدوین:

سارہ خان

محفلین
اوہو، ہماری سارہ خان بٹیا آئی ہیں۔ کیا خبر اب محفل میں ذہنی ورزش کی کچھ لڑیاں سامنے آ جائیں۔ :) :) :)
اب وہ قصے پرانے ہو گئے بھیا۔۔اتنی ذہنی ورزشوں کے بعد بھی کچھ فرق نہیں پڑا۔۔ وہ ہی کند ذہن ہی رہی ۔۔ :pاس لیئے چھوڑ دیا۔۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
بہت خوب سارہ ۔۔۔ تم نے لنک دیا تو میں بهی حاضر ، بہت مبارک سب کو محفل کی دسویں سالگرہ ۔۔۔
بہت خوب۔ دسویں سالگرہ پہ تو خوب رونقیں ہو رہی ہیں۔ پرانے محفلین سے ملاقات ہو رہی ہے۔ حجاب! آپ بھی آئیں ناں کچھ حصہ لیں کسی کام میں۔۔۔۔۔۔۔۔ہم بھی آپ سے سیکھیں کچھ۔۔۔
 
Top