زیک

مسافر
دیکھ لیجئے گا کہ بعض بریڈز کی چند مخصوص بیماریاں ہوتی ہیں، وہ نہ ہوں
اس کے علاوہ اگر ممکن ہو تو امریکن کیننل کلب سے منظور شدہ بریڈر ہو
ارادہ تو اچھے بریڈر سے لینے کا ہی ہے۔ گولڈن ڈوڈل چونکہ مکسڈ بریڈ ہے اس لئے بہتر ہو گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میری پسندیدہ ترین بریڈز گولڈن ریٹریور اور اٹالیئن واٹر ڈاگ ہیں لیکن دونوں ہی بہت ساری ایکسرسائز مانگتے ہیں جس کی وجہ سے میں انہیں نہیں لے سکا
یہ میرے سب سے فیورٹ اٹالین واٹر ڈاگ کی تصویر ہے :)
italian-water-dog-personality.jpg
 
زیک

مسافر
ہمارا گولڈن ریٹریور کا ارادہ تھا کہ وہ انٹیلیجنٹ بھی ہے اور بچوں کے ساتھ اچھا بھی مگر شیڈ کافی کرتا ہے اس لئے بیگم نے ویٹو کر دیا۔ گولڈن ڈوڈل آدھا گولڈن ریٹریور اور آدھا پوڈل ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ہمارا گولڈن ریٹریور کا ارادہ تھا کہ وہ انٹیلیجنٹ بھی ہے اور بچوں کے ساتھ اچھا بھی مگر شیڈ کافی کرتا ہے اس لئے بیگم نے ویٹو کر دیا۔ گولڈن ڈوڈل آدھا گولڈن ریٹریور اور آدھا پوڈل ہے۔
اگر روز برش کرتے رہیں تو اتنا مسئلہ نہیں ہوگا :)
 
عندلیب

محفلین
مطلب کہ آپ صرف ہاوس وائف ہیں؟
اس کے جواب میں زیک نے جو کہا اسے میری طرف سے بھی پڑھ لیجیے ۔:)
کوئی جاب وغیرہ نہیں کرتیں؟
پانچ بچوں کی والدہ ہونا اگر آپ کے نزدیک جاب نہیں ہے تو پھر جواب جاننے کے لیے اپنی اسکولی تعلیم کے ختم ہونے کا انتظار کرئیے ۔ :rollingonthefloor:
اور آپ انڈیا سے ہیں؟
میں نے آج تک محفل پر نہیں دیکھا کہ کسی پاکستانی نے اپنی پروفائل میں ہندوستانی پرچم لگایا ہو ۔ :)
 
حسن جاوید

محفلین
اس کے جواب میں زیک نے جو کہا اسے میری طرف سے بھی پڑھ لیجیے ۔:)

پانچ بچوں کی والدہ ہونا اگر آپ کے نزدیک جاب نہیں ہے تو پھر جواب جاننے کے لیے اپنی اسکولی تعلیم کے ختم ہونے کا انتظار کرئیے ۔ :rollingonthefloor:

میں نے آج تک محفل پر نہیں دیکھا کہ کسی پاکستانی نے اپنی پروفائل میں ہندوستانی پرچم لگایا ہو ۔ :)

میں نے لگایا ہوا تھا ناروے کا،ویسے پرچم بدلنے سے پہچان اور پیار کم یا زیادہ نہیں ہوتا، اور یہی تو بات ہے، آپ میری بات کہ سمجھ کر بھی یوں شو کروا رہی ہیں جیسے آپ میری بات کو سمجھی ہی نہیں۔:notworthy: اور جہاں تک رہی بات اسکولی تعلیم کی، وہ کبھی بھی ختم نہیں ہو گی۔۔ :biggrin: :yawn: اصل میں یہاں زیادو تر لوگ جاب وغیرہ کرتے ہیں، اس لئے ایسا سوال پوچھا ہے۔:LOL:
 
عندلیب

محفلین
میں نے لگایا ہوا تھا ناروے کا،ویسے پرچم بدلنے سے پہچان اور پیار کم یا زیادہ نہیں ہوتا، اور یہی تو بات ہے، آپ میری بات کہ سمجھ کر بھی یوں شو کروا رہی ہیں جیسے آپ میری بات کو سمجھی ہی نہیں۔:notworthy:
بھائی جی یہاں ناروے کے پرچم کا نہیں بلکہ ہندوستانی پرچم کا ذکر ہو رہا ہے ۔ ایک پاکستانی ناروے کا پرچم تو لا سکتا ہے لیکن ہندوستانی پرچم نہیں لگاتا (اتنے سال پاکستانیوں کے ساتھ رہتے ہوئے پاکستانی مینٹالیٹی سے واقف ہوگئی ہوں ;))
اگر آپ میری بات کی نفی کرنا چاہتے ہیں تو ہندوستانی پرچم لگا کر دکھائیے اپنے پروفائل میں ۔:D
جہاں تک رہی بات اسکولی تعلیم کی، وہ کبھی بھی ختم نہیں ہو گی۔۔ :biggrin:
ماشاء اللہ جاری رکھیے ۔:)
اصل میں یہاں زیادو تر لوگ جاب وغیرہ کرتے ہیں، اس لئے ایسا سوال پوچھا ہے۔:LOL:
جاب سے مراد آپ کی نظر میں پیسہ کمانا ہے تو بتا دوں کہ ماشاء اللہ ہمارے یہاں مرد اپنی ذمہ داری سے بخوبی واقف ہیں ۔ :)
 
Top