مزاج بخیر جنّاب؟ :)
سفر بخیر :)
تصاویر اور روداد کا انتظار رہے گا :)
یہ ذرا دفتری نوعیت کا دورہ تھا۔ ہم کچھ کاغذی کاروائیوں کے لیے ہندوستانی سفارتخانے تک گئے تھے اور کام نمٹا کر فوراً ہی گھر کی طرف کوچ کر آئے۔ لہٰذا تصایر تو کوئی بنائیں نہیں اور روداد لکھیں تو ان میں گھنے درختوں میں سے دونوں اطراف سے گھری ہوئی سڑک کے بیان سے زیادہ کچھ نہیں ہوگا۔ واپسی میں ہائی وے پر دو مقامات پر جام لگا تھا، وہ لمحات صبر آزما تھے لہٰذا یوں ہی بریک پر پاؤں دبائے ہوئے ایک عدد تصویر کھینچ لی تھی اور فوراً ہی ایکسلریٹر کی کنپٹی پر پاؤں رکھ دیا تھا کہ سامنے والی گاڑی قدرے سرک کر آگے چلی گئی تھی۔ :) :) :)
خیر سے جائیے، خیر سے آئیے :)
جزاک اللہ خیر بٹیا! :) :) :)
خیریت سے جائیں اور خیریت سے آئیں۔
جزاک اللہ خیر شمشاد بھائی! :) :) :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
کراچی کی بارش بھی بن بلائے مہمان کی طرح اچانک ہی آ دھمکتی ہے۔۔۔۔ :) خوب گرج برس۔۔۔۔جھومتی ہوا کے ساتھ۔۔

ویسے بن بلائے مہمان کہہ کر کچھ نا انصافی لگ رہی ہے بارش کے ساتھ :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
السلام علیکم!

کیسی ہیں عینو پری؟ :) :) :)

ویسے ہمارا پالا بھی آج تھوڑی بہت بارش سے پڑ چکا ہے، دوران سفر! :) :) :)

وعلیکم السلام بھیو :)

اللہ کا شکر بالکل اچھی :)

آپ کیسے ہین۔۔۔۔؟

ہی ہی بھیو آپ کو نہین پتا نا کہ کراچی کی بارش کتنا انتظار کرواتی ہے اور ایک دم سے اچانک بارش کے آنے سے کیسی خوشگوار حیرت کا سامنا ہوتا ہے :) :)
 
الحمد للہ ہم بھی بالکل بخیر ہیں۔ ویسے اب بڑے شہروں کی فضا میں اس قدر آلودگی ہوتی ہے کہ بارش میں نہانے کا تصور بھی ختم ہوتا جا رہا ہے، اگر مجبوراً ایسی نوبت آجائے اور فوراً صاف پانی سے غسل نہ کیا جائے تو جلد پر کیا کچھ نمودار ہو، کہنا مشکل ہے۔ :) :) :)
 
افییی! بھیو بارش مین بھگتے ہوئے مین تو قطعا کسی اصول کو مد نظر نہین رکھتی۔۔۔جتنی دیر یہ سوچنے مین لگے بارش تو یہ جا وہ جا :) ۔۔۔۔ :) ا
 
افییی! بھیو بارش مین بھگتے ہوئے مین تو قطعا کسی اصول کو مد نظر نہین رکھتی۔۔۔جتنی دیر یہ سوچنے مین لگے بارش تو یہ جا وہ جا :) ۔۔۔۔ :) ا
یہ والی بات چپکے سے کان میں بتانے والی تھی، پبلک فورم میں تو اصول پسندی کی انتہاؤں کی بات کرنی چاہیے۔ اب بھلا ہم سب کے سامنے یہ کیسے کہیں کہ بارش ہو تو بھلا اصولوں کی پروا کرنا چہ معنی دارد؟ :) :) :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
یہ والی بات چپکے سے کان میں بتانے والی تھی، پبلک فورم میں تو اصول پسندی کی انتہاؤں کی بات کرنی چاہیے۔ اب بھلا ہم سب کے سامنے یہ کیسے کہیں کہ بارش ہو تو بھلا اصولوں کی پروا کرنا چہ معنی دارد؟ :) :) :)

افیی! بھیو اب کیا ہو؟ :):)
 
Top