محمداحمد

لائبریرین
وعلیکم السلام!
الحمد للہ ہم بالکل بخیر ہیں۔ آپ سنائیں احمد بھائی کیسے مزاج ہیں؟ :) :) :)

ابھی دو تین روز قبل محب علوی بھائی سے بات ہو رہی تھی تو آپ کا ذکر ہوا۔ در اصل ہم نے پائتھون میں کچھ کوڈ لکھے تھے اور سوچ رہے تھے کہ آپ سے ریویو کروا لیں گے۔ :) :) :)

اللہ کا شکر ہے میں بخیریت ہوں۔

جی محب بھائی سے آج کل کچھ سلسلہء گفتگو چل رہا ہے لیکن ایک آدھ دن سے کچھ تعطل آ گیا ہے۔ :)

یہ بات حیرت انگیز ہے کہ آپ پائتھون لکھ رہے ہیں آج کل۔ :)

ویسے آپ تو ہمارے اساتذہ میں سے ہیں آپ کا لکھا کوڈ ہم بھلا کیا ریویو کریں گے۔ :)
 
یہ بات حیرت انگیز ہے کہ آپ پائتھون لکھ رہے ہیں آج کل۔ :)
اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم پائتھون کو پسند کرتے ہیں۔ الٹا پائتھون کو لے کر ہماری بیزاری سوا ہو گئی ہے۔ پائتھون میں اس لیے کوڈ لکھ رہے ہیں کیونکہ وہ کوڈ جن لوگوں میں تقسیم کرنا ہے ان کے لیے پائتھون زیادہ مانوس زبان ہے۔ دوم یہ کہ ہمارے ہماتھ کسی پروگرامنگ زبان میں تنگ نہیں ہونے چاہئیں، خواہ ہم اسے پسند کریں خواہ نہیں۔ :) :) :)
ویسے آپ تو ہمارے اساتذہ میں سے ہیں آپ کا لکھا کوڈ ہم بھلا کیا ریویو کریں گے۔ :)
ایسی تو کوئی بات نہیں اور کئی دفعہ بات استاد اور شاگرد کی ہوتی ہی نہیں، پروگرامنگ میں پیئر ریویو بہت عام بات ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ کوڈ لکھنے والے کو جو غلطیاں نظر نہیں آتی ہیں وہ کسی اور کو پہلی نظر میں ہی دکھ جاتی ہیں۔ نیز یہ کہ آپ پائتھون میں اتنا عرصہ کوڈنگ کرتے رہے ہیں تو آپ کو بہت سارے کاموں کا "پائتھونک وے" معلوم ہے۔ مثلاً فنگشن پیرامیٹرز کی کثیر ترین تعداد، انڈینٹیشن کے قواعد، کوڈ کمنٹنگ، ویرئیبل نیمنگ، کمپریہینشنس وغیرہ۔ :) :) :)
 
Top