شمشاد

لائبریرین
اصل میں دماغ میں کچھ وہ اونٹ والا سفر آگیا تھا:ROFLMAO:
اب تو اونٹوں کے مالک اونٹوں پر سفر نہیں کرتے۔ ریاض سے جدہ کی طرف سفر کریں جو کہ تقریباً ایک ہزار کیلومیٹر ہے، تو راستے میں سڑک کے کنارے آپ کو کئی ایک مقامات پر اونٹ نظر آئیں گے جو کہ وہ گوشت کے لیے پالتے ہیں۔
 
فہیم

یعنی اب وہ ریگستانی جہاز کے مزے کا زمانہ ختم۔
ابھی آپ جو سفر کرتے ہیں وہ تو ریگستان کے درمیان بنی سڑک پر ہی کرتے ہونگے۔
یا ریت میں بھی گاڑی چلانی پڑی ہے کبھی :)
 
مقدس

لائبریرین
اور اب انرجی ڈرنک یعنی محفل کا بریک لیا گیا ہے :)
بالکل بھیا۔۔ مجھے سچی میں یہاں سے انرجی ملتی ہے۔۔ اس وقت تھکاوٹ سے اتناا برا حال ہوتا ہے۔۔ صبح چھ بجے جاگتی ہوں۔۔ سارا دن بھاگ دوڑ میں ہی گزرتا ہے اور اس وقت سکون سے بیٹھنا نصیب ہوتا ہے مجھے اور وہ بھی محفل میں آکر سانس لیتی ہوں :)
 
یعنی باقی سارا دن سانس پیٹ میں روکے رکھتی ہو :)
 
شمشاد

لائبریرین
یعنی اب وہ ریگستانی جہاز کے مزے کا زمانہ ختم۔
ابھی آپ جو سفر کرتے ہیں وہ تو ریگستان کے درمیان بنی سڑک پر ہی کرتے ہونگے۔
یا ریت میں بھی گاڑی چلانی پڑی ہے کبھی :)
فہیم بھائی ریت میں گاڑیاں نہیں چلتیں۔ پورے ملک میں سڑکوں کا جال بچھا ہوا ہے اور سڑکیں بھی اچھی اور دو رویہ اور خاصی کھلی سڑکیں ہیں۔

جہاں تک ریت میں گاڑیاں چلانے کا تعلق ہے تو سعودی لوگ فن کے لیے ہر اختتام ہفتہ پر ریگستان میں اور ریت کے ٹیلیوں پر گاڑیاں چڑھاتے اور چلاتے ہیں۔ 4x4 گاڑیاں ہوتی ہیں۔ اور بڑی گاڑیاں ہوتی ہیں۔
 
مقدس

لائبریرین
:)
چلو پھر تم تھوڑا ریلیکس کرو۔
میں اب بھاگنگ ورنہ کہیں کرسی پر ہی نہ سوجاؤں بیٹھے بیٹھے :)

ان شاءاللہ پھر ملتے ہیں ایک بریک کے بعد
اللہ حافظ
شب بخیر :)

اوکے بھیا
اب جا کر سو جائیں۔۔ اپنا خیال رکھیے گا
اللہ حافظ
شب بخیر
 
Top