مبارکباد محفل کی تاریخ میں پہلا مشاعرہ م م مغل صاحب کے اعزاز میں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم​

محترم/محترمہ ارکینِ محفل جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں ہمارے بہت ہی اچھے رکن جناب م م مغل صاحب نےمحفل کے 2008 کے بہتریں شاعر ہونے کا انعام حاصل کیا ہے اس لے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے اعزاز میں محفل پر ایک مشاعرہ کا اہتمام کیا جائے جس کی صدارت جناب اعجاز عبید صاحب فرمائیں گے۔ مہمانِ خصوصی جناب وارث صاحب اور مہمانِ اعزازی جناب م م مغل صاحب ہونگے۔ آپ سب کو مشاعرے میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

جو شعراء کرام مشاعرے میں اپنا کلام پیش کرنا چاہتے/چاہتی ہیں وہ مجھے زپ کر دیں یا یہاں ہی بتا دیں شکریہ
خرم شہزادخرم
 

ایم اے راجا

محفلین
لیں جی ہم اگر مناسب سمجھیں تو ہمارا نام بھی لکھ لیں، م م مغل صاحب کو کی مہمانداری میں ہونے واکے اس مشاعرہِ خاص میں، گو کہ ہم اس قابل تو نہیں:)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
مشاعرے شروع ہونے میں 2 دن باقی رہے گے ہیں جن جن دوستوں نے ابھی تک یہ پیغام نہیں پڑھا ان کے لیے میں اس کو دوبارہ شروع کے صفحہ پر لے کر آ رہا ہوں سب دوستوں سے درخواست ہے اپنے جانے والے شعراء حضرات کو مشاعرے کی دعوت دے دے انشاءاللہ 17 تاریخ کو مشاعرہ شروع کر دیا جائے گا
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب خرم شہزاد !

مغل بھائی کے اعزاز میں مشاعرہ ہے تو ہم بھی ضرور شامل ہوں گے۔ لیکن یہ بتایئے کہ شرکت کس طرح ہو گی۔ کیا اپنی تک بندی براہ ِ راست آپ کو زپ کردیں‌ یا اور بھی کچھ کرنا پڑے گا۔
 

مغزل

محفلین
میری ایک رائے ہے ۔۔ اگر قابلِ قبول تو کیا کہنے ۔۔
اور وہ یہ کہ شعراء کرام اپنا کلام اپنی آواز میں صوتی فائل (آڈیو فائل) کی صورت پیش کریں ۔
کیا خیال ہے ؟
 

امر شہزاد

محفلین
میری ایک رائے ہے ۔۔ اگر قابلِ قبول تو کیا کہنے ۔۔
اور وہ یہ کہ شعراء کرام اپنا کلام اپنی آواز میں صوتی فائل (آڈیو فائل) کی صورت پیش کریں ۔
کیا خیال ہے ؟

بہت عمدہ!

کیا ایسا سب کے لیے ممکن ہو گا؟

اگر ایسا ہوجائے تو واہ واہ!
 

مغزل

محفلین
ہمممم۔۔ یہ اور بات ہے۔۔۔ خیر فیصلہ تو آپ احباب ہی کیجئے گا۔۔۔ میں نے تو تجویز دی ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میری ایک رائے ہے ۔۔ اگر قابلِ قبول تو کیا کہنے ۔۔
اور وہ یہ کہ شعراء کرام اپنا کلام اپنی آواز میں صوتی فائل (آڈیو فائل) کی صورت پیش کریں ۔
کیا خیال ہے ؟
بہت شکریہ م م مغل صاحب بہت اچھی رائے ہیں آپ کی مجھے بھی بہت پسند آئی ہے پہلے میرا میں نے بھی یہی سوچا تھا کیوں کہ ”اردو لائف ڈاٹ کام “ میں سب شاعروں کا کلام ان کی ہی آواز میں ہے لیکن ہمارے لیے یہ بہت مشکل ہے کیوں کے میرے پاس کوئی ایسا طریقہ نہیں ہے نا تو میں سن سکتا ہوں اور نا ہی صوتی فائل بنا سکتا ہوں اس کا بہترین حل یہ ہوگا جو جو بھائی صوتی فائل بنا کر ارسال کر سکتے ہیں وہ آپی آواز میں کلام ارسال کر دے لیکن تحریری طور پر بھی ارسال کرے تانکہ سب پڑھ بھی سکے اور سننے والے سن بھی سکے بہت شکریہ

مجھے بھی شامل رکھے۔
جی بہت شکریہ راہبر بھائی جی ضرور

خرم کتنی غزلیات کی اجازت ہو گی شعراء کرام کو؟
:grin::grin::grin:

جی جتنی آپ کا دل کرے سنا دے لیکن یاد رکھے سننے والا بور نا ہو :grin:
بہت عمدہ!

کیا ایسا سب کے لیے ممکن ہو گا؟

اگر ایسا ہوجائے تو واہ واہ!
میرے خیال میں سب کے لیے ممکن نہیں ہے کیوں کے میرے لیے ممکن نہیں ہے:grin:
 
Top