مبارکباد محفل کی تاریخ میں پہلا مشاعرہ م م مغل صاحب کے اعزاز میں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم شہزاد! بہت خوب!

میں بھی انشاءاللہ حاضر ہوں گا۔

جی بہت شکریہ امر شہزاد بھائی

بہت خوب خرم شہزاد !

مغل بھائی کے اعزاز میں مشاعرہ ہے تو ہم بھی ضرور شامل ہوں گے۔ لیکن یہ بتایئے کہ شرکت کس طرح ہو گی۔ کیا اپنی تک بندی براہ ِ راست آپ کو زپ کردیں‌ یا اور بھی کچھ کرنا پڑے گا۔

جی بہت شکریہ محمد احمد بھائی جی آپ کے شامل ہونے کی مجھے خوشی ہے بہت شکریہ مجھے زپ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گا کچھ اس طرح 17 تاریخ کو میں مشاعرے کے نام سے ایک دھاگہ شروع کروں گا جس میں مشاعرے کے صدر اور مہمانِ حصوصی اور مہمانِ اعزازی کا اعلان کروں گا اس کے بعد محمد و نعت پیش کروں گا اور اس کے بعد اپنا کلام پیش کروں گا جس طرح مشاعرے کی روایات ہے۔ اس کے بعد پھر ایک ایک کر کے شعراء اکرام کو اپنے کلام پیش کرنے کی دعوت دوں گا یہ دعوت دھاگے میں بھی ارسال کروں گا اور جں حضرت کی باری ہو گی کلام پیش کرنے کی ان کو زپ بھی کر دوں گا اور پھر وہ اپنا کلام پیش کرے گے اگر آپ کے پاس کوئی اس سے بہتر طریقہ ہو تو مجھے بتا دے شکریہ
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم​


محترم/محترمہ ارکینِ محفل جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں ہمارے بہت ہی اچھے رکن جناب م م مغل صاحب نےمحفل کے 2008 کے بہتریں شاعر ہونے کا انعام حاصل کیا ہے اس لے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے اعزاز میں محفل پر ایک مشاعرہ کا اہتمام کیا جائے جس کی صدارت جناب اعجاز عبید صاحب فرمائیں گے۔ مہمانِ خصوصی جناب وارث صاحب اور مہمانِ اعزازی جناب م م مغل صاحب ہونگے۔ آپ سب کو مشاعرے میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

جو شعراء کرام مشاعرے میں اپنا کلام پیش کرنا چاہتے/چاہتی ہیں وہ مجھے زپ کر دیں یا یہاں ہی بتا دیں شکریہ
خرم شہزادخرم

خرم صاحب آپ 'جذبات' کچھ صحیح نہیں لکھ گئے، محترم میں مہمانِ خصوصی تو کیا 'مہمانِ عمومی' بننے کے بھی لائق نہیں ہوں۔ لہذا میری درخواست ہے کہ اس مشاعرے کے مہمانِ خصوصی جناب شاکر القادری صاحب کو بنایا جائے۔

رہی بات کلام پیش کرنے کی، تو حضور پہلے بھی عرض کیا تھا کہ دامن خالی ہے، ہاں ایک بات کا میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ نہ صرف مشاعرے میں آپ کے ساتھ رہونگا بلکہ داد بھی دونگا :)

والسلام
 

مغزل

محفلین
وارث بھائی کسرِ نفسی مت دکھائیں۔۔
خیر یہ معاملہ بھی حل کرتے ہیں۔۔
میری ایک اور تجویز ہے کہ
اس مشاعرے کے دو مہمانِ خصوصی ہوں
وارث صاحب اور شاکر القادری صاحب۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ محمود صاحب، لیکن یہ صریحاً زیادتی ہے، واللہ اس میں کوئی کسرِ نفسی والی بات نہیں، میں اسطرح زیادہ خوش ہونگا۔

والسلام
 

الف عین

لائبریرین
لیکن اس کا کیا نظم ممکن ہے کہ درمیان میں یہاں بھی گپ شپ نہ شروع پو جائے؟ اگر مقفل رکھا جائے تو جس کی باری ہو وہ بھی پوسٹ نہیں کر سکے گا۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم جناب جیسا کے آپ سب کو معلوم ہے کے محمد وارث صاحب اپنی مصروفیات اور کسرِ نفسی کی وجہ سے مہمانِ حصوصی نہیں بن سکتے جس کا مجھے بہت دکھ ہے خیر انھوں نے شاکر صاحب کا کہا تھا میں نے ان سے بات کر لی ہے وہ بھی کسرِ نفسی سے پیش آ رہے تھے لیکن میرے اسرار پر وہ مہمانِ حصوصی کے لے تیار ہو گے ہیں بہت شکریہ
 

مغزل

محفلین
وارث بھائی بھی ہونگے تو میں بھی آؤں گا وگرنہ ۔۔ میری معذرت قبول کیجئے۔۔
وارث بھائی ۔۔ ایہہ گلاّں چنگیاں تے نئیں۔۔:mad:
 

مغزل

محفلین
لیکن اس کا کیا نظم ممکن ہے کہ درمیان میں یہاں بھی گپ شپ نہ شروع پو جائے؟ اگر مقفل رکھا جائے تو جس کی باری ہو وہ بھی پوسٹ نہیں کر سکے گا۔


ایک طریقہ ہے کہ شعراء اپنا کلام خرم کو ذپ کردیں اور یہ بحیثیت ناظم ۔۔
باری باری یہاں پیش کرتے رہیں۔
آپ کیا کہتے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی بھی ہونگے تو میں بھی آؤں گا وگرنہ ۔۔ میری معذرت قبول کیجئے۔۔
وارث بھائی ۔۔ ایہہ گلاّں چنگیاں تے نئیں۔۔:mad:

ارے مغل صاحب، میں نے کہاں جانا ہے یہیں آپ کے قدموں میں ہوتا ہوں :)

دوسرے مسئلے کا حل یہ ہے کہ 'مشاعرے' کو محفلِ ادب میں شروع کریں، وہاں اگر کوئی غیر ضروری بات مشاعرے میں ہوئی تو میں خود ہی اسے علیحدہ کردونگا :cool:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں چاہتا ہوں مشاعرے میں مشاعرہ پڑھنے والے اپنا کلام پیش کرے اور باقی جو سنے والے ہونگے مطلب جو مشاعرے کو پڑھے گے وہ سرف ”شکریہ کا بٹن“ دبا دے تو بہت بہتر ہو گا اگر پھر بھی کوئی رائے دیتا ہے تو اس کے لیے وارث صاحب ایک الگ سے دھاگہ شروع کر دے تانکہ جو بھی رائے دے وہ اس کو وہاں منتقل کر دے اور اس کا رابطہ مشاعرے والے دھاگے میں ہی دے دے جو کو میں 17 تاریخ کو انشاءاللہ شروع کروں گا کیا خیال ہے وارث صاحب آپ کا
 

مغزل

محفلین
ارے مغل صاحب، میں نے کہاں جانا ہے یہیں آپ کے قدموں میں ہوتا ہوں :)
:cool:

قبلہ ان دنوں میں ایبٹ آباد میں نہیں ہوں۔ جو سطح سمندر سے ہزاروں فٹ بلند ہے
میں کراچی ہی میں ہوں۔۔ جو سطح ِ سمندر سے 6 فٹ نیچے ہے۔۔
اور سیالکوٹ کم از کم کراچی سے 200 فٹ بلندی پر ہے۔

(یہ بات تو خیر میں نے مذاق میں ٹال دی ہے آئندہ اسے حرفِ دشنام گردانوں گا۔
آپ سینئر ہیں تو سینئر ہیں۔۔۔ مجھ ایسے نااہل اور جاہل سے ایسا موازنہ مت کیجئے گا۔
وگرنہ ۔۔۔۔۔ میری خوئے چنگیزی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :mad:
پھر عمر میں بھی مجھ سے بڑے ہیں ۔۔ ایسی کسِر نفسی ۔۔ میرے سامنے کیوں۔۔ )
 

الف عین

لائبریرین
نہیں خاور۔۔ خرم شہزاد چاہے کنوینر ہوں، لیکن میں ابھی سے کرسیِ صدارت پر ’پہلے میں‘ کہہ کر ’جلوہ افروز‘ ہوتے ہوئے فیصلہ کرتا ہوں کہ غزل، نظم، ہائیکو، ماہیے، مرثیہ، مثنوی، اور ہماری اور مغل شہنشاہ کی شان میں قصیدہ، سب روا رکھا جائے گا۔
 
Top