مبارکباد محفل کی تاریخ میں پہلا مشاعرہ م م مغل صاحب کے اعزاز میں

شمشاد

لائبریرین
خرم بھائی بہت ہی اچھا جا رہا ہے مشاعرہ۔

میں بھی ایک مشاعرہ کروانے کا سوچ رہا ہوں لیکن اس میں کلام اپنی اپنی مرضی کے شاعر کا ہو گا۔ آپ نے تو اپنے مشاعرے میں انڈے ٹماٹر اور ہوٹنگ پر پابندی لگا رکھی ہے جبکہ میرے مشاعرے میں ایسی کوئی پابندی نہیں ہو گی۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شمشاد بھائی انڈے ٹماٹر پر پابندی نہیں ہے جو شخص جیسا ہو گا ویسی ہے حرکت کرے گا :grin: اصل میں شمشاد بھائی اس طرح مشاعرے کا دھاگہ بہت لمبا ہو جاتا اس لے اس پرپابندی تو نہیں ہے درخواست کی گی ہے جس پر اللہ کا شکریہ ہے اب تک سب عمل کر رہے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
خرم بھائی آپ نے بہت اچھا کیا۔ اس پابندی سے مشاعرے کا حسن دوبالا ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ اگر ایک اور دھاگہ "تبصرے اور تجاویز" کا کھول لیتے تو سامعین کو وہاں داد و تحسین کا موقع مل جاتا۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جی شمشاد بھائی آپ اسی دھاگے میں تبصرہ کر سکتے ہیں


اور محسن بھائی میں جانتا ہوں آپ کو انڈے اور ٹماٹر کیوں اچھے بنانے آتے ہیں
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
محترمہ زرقا مفتی صاحبہ سے اگر آپ میں سے کسی کا رابطہ ہے تو مہربانی فرما کر ان کو بتا دے کے وہ مشاعرے میں آ کر کلام پیش کریں شکریہ
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آپ نے انہیں ذاتی پیغام تو بھیجا ہی ہو گا۔ اگر نہیں بھیجا تو اب بھیج دیں۔


جی آپ نے ٹھیک فرمایا میں نے ان کو ذاتی پیغام ارسال کر دیا ہے لیکن میں نے یہ بھی دیکھا ہے وہ دو ، تین دن سے محفل پر نہیں آ رہی ہیں اگر ایسا مسئلہ ہے تو پھر دیر ہو جائے گی لیکن پھر بھی ان کا انتظار لازمی ہیں
 

الف عین

لائبریرین
زرقا نے جواب بھی نہیں دیا ہے۔
مشاعرہ جاری رکھتے ہوئے اگلے شاعر/شاعرہ کو دعوت دی جائے، میرا یہی مشورہ ہے۔ اگر زرقا آ گئیں تو ان کو مشاعرے کے بعد ایک خصوصی نشست میں موقع دیا جائے گا۔
 
Top