محفل کی روح سے ملاقات

عثمان

محفلین
محفل، موسم، نیوی، سفر، ہندوستان، یونیورسٹی، نظام تعلیم، حلال کھانے، P vs NP...
مزاج میں سدا بہار گرمجوشی اور اور تدبر میں مزید وسعت۔
ملاقات چونکہ اب معمول ہے تو تفصیل غیر ضروری ٹھہری۔
سعود کے توسط سے ایک اور محفلین سے بھی فون پر بہت عمدہ گفتگو رہی۔
 

عثمان

محفلین
کیا ہم امید رکھیں کہ اگلی ملاقاتوں میں آپ دونوں حضرات…

… کا قصہ تمام کر دیں گے؟ :)
باقی تو ٹھیک ہے لیکن اس پر گفتگو کس کانٹیکسٹ میں ہوئی؟
یاد نہیں کہ اس موضوع پر گفتگو کا آغاز کیسے ہوا۔ مجھے ریاضی کے حوالے سے اس مسئلہ کی کچھ واقفیت تھی۔ سعود مختلف زاویوں سے مجھے تفصیل سمجھا رہے تھے۔
 
باقی تو ٹھیک ہے لیکن اس پر گفتگو کس کانٹیکسٹ میں ہوئی؟
ریاضی پر بات ہو رہی تھی پھر ایلگوردمک کامپلیسٹی کا قضیہ چھڑ گیا، وہاں سے ٹریویلنگ سیلس مین پرابلم پر بات ہوئی اور پوسٹل ڈیلیوری کے حوالے سے اس کے ایپلیکیشن پر بات چل نکلی۔ اس دوران ایک یو ٹیوب ویڈیو کا ذکر ہوا جس میں کسی نے ایک کورئیر سروس کے اپنے علاقے کی برانچ کے ساتھ مل کر ایک تجربہ کیا جس میں کمپیوٹر کے بتائے ہوئے راستوں کے بجائے خود سے ڈیلیوری کے روٹ کا تعین کیا۔ بعد میں وقت اور ایندھن پر آئے اضافی خرچ کا حساب لگایا گیا تو معلوم ہوا کہ ملک گیر پیمانے پر ایسا کیا جائے تو یومیہ کئی ملین ڈالر کا نقصان ہوگا۔ :) :) :)
 

سعادت

تکنیکی معاون
اس دوران ایک یو ٹیوب ویڈیو کا ذکر ہوا جس میں کسی نے ایک کورئیر سروس کے اپنے علاقے کی برانچ کے ساتھ مل کر ایک تجربہ کیا جس میں کمپیوٹر کے بتائے ہوئے راستوں کے بجائے خود سے ڈیلیوری کے روٹ کا تعین کیا۔ بعد میں وقت اور ایندھن پر آئے اضافی خرچ کا حساب لگایا گیا تو معلوم ہوا کہ ملک گیر پیمانے پر ایسا کیا جائے تو یومیہ کئی ملین ڈالر کا نقصان ہوگا۔ :) :) :)
دلچسپ۔ اِس ویڈیو کا ربط بھی دیجیے تو ہم جیسوں کا بھلا ہو گا۔ :)
 
Top