نیرنگ خیال
لائبریرین
ایسے ہی بیٹھے بیٹھے خیال آیا کہ محفل پر مجھے بارہ برس ہوگئے ہیں۔ کچھ کو مجھ سے زیادہ اور کئی ایک کو ذرا کم عرصہ ہوا ہوگا رکنیت لیے۔۔۔۔ تو کیوں نہ محفل پر اپنی رکنیت کے سال اور اب کے برس کی تصویر لگائی جائے۔۔۔۔ کئی ایک تو بچے تھے بالکل۔۔۔انتظامیہ کے علاوہ محمداحمد فرخ تو محفل کے پہلے برس سے ہی رکن ہیں۔ محب علوی بھائی ہیں یا پھر فہیم ۔۔۔۔۔ ظہیراحمدظہیر بھائی۔۔۔ سید عمران محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی۔۔۔۔۔@علی وقار اور عبدالروف اعوان
لڑکیوں کو کہا نہیں ہے۔۔۔۔ لیکن ان کو بھی حصہ لینا چاہیے۔۔۔
جو بھی اس لڑی میں اپنی تصاویر لگائے۔۔۔ مجھے اپنی تصویر کے مراسلے میں ٹیگ کر دے۔۔۔۔ بہت شکریہ۔
صاحب لڑی ہونے کے حوالے سے میں اپنی تصاویرپیش بھی کر رہا ہوں۔۔۔ ۔خبردار جو کسی نے میرے گھر والوں والے تبصرے کیے۔۔۔۔ کیوں کہ ان کے خیالات کی میں نے فیس بک پر ایک بار ان الفاظ میں مذمت بھی کی تھی۔۔۔

سچ بات تو یہ ہے کہ بوقت ولادت ہماری شکل و صورت کا جو نقشہ گھر کے افراد کھینچتے ہیں، اگر وہ من و عن تسلیم کیا جائے تو ہماری موجودہ صورت کا انسانی ہونا کسی معجزے سے کم نہیں۔ یوں تو ہم خود کو مجسم معجزہ نہ بھی سمجھیں، معجز آثار کہنے کا حق بہرحال رکھتے ہیں۔ یہ اور بات کہ جوابی مباحث کے طول کا ڈر ہمیں اس سے باز رکھے ہے۔
2011 میں ایسے تھے جب محفل کی رکنیت لی۔
اور 2023 میں ۔۔۔
اور 2023 میں ۔۔۔
آخری تدوین: