محفل کی سالگرہ پر سی ڈی کا اجراء

سی ڈی میں مواد کس شکل میں ہو؟


  • Total voters
    46

باسم

محفلین
السلام علیکم
اردو محفل کی آئندہ سالگرہ سے متعلق ایک تجویز ہے کہ یہاں اردو کے متعلق موجود تمام سافٹ ویئر پی ایچ پی وغیرہ اور فونٹ کو سی ڈی کی شکل میں جاری کیا جانا چاہیے
اور ان کے استعمال کے متعلق اسباق کم از کم انسٹال کرنے کے متعلق اردو میں ضرور شامل کیے جائیں
اور جاری کرنے کا طریقہ کار بھی سوچا جائے
باقی دوستوں کی کیا رائے ہے
میرا خیال ہے ایسا کرنا ضروری ہے تاکہ زیادہ لوگوں تک معلومات پہنچ سکیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
باسم، زبردست۔ بہت اچھی تجویز ہے آپ کی۔ اسے جاری کرنے کا ایک طریقہ تو یہ ہو سکتا ہے کہ امانت بھائی کمپیوٹنگ رسالے کے جون یا جولائی کے شمارے کے ساتھ یہ سی ڈی ڈسٹریبیوٹ کر دیں۔ اس وقت تک ہمیں بھی کچھ فلیش ٹیوٹوریل وغیرہ تیار کر لینے چاہییں۔ میں باقی دوستوں سے درخواست کروں گا کہ وہ بھی اس تجویز پر اپنی ان پٹ فراہم کریں۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

انتہائی زبردست تجویز ہے باسم صاحب آپ کی.. اور نبیل بھائی آپ کی تجویز بھی مجھے بہت پسند آئی.. اس طرح نہ صرف اردو ویب اور کمپیوٹنگ کی زبردست تشہیر ہوگی بلکہ اس سے یونیکوڈ اردو کی ترویج میں عملی مدد ملے گی.. لیکن نبیل بھائی اس سلسلے میں آپ کے ذہن میں کیا تجاویز ہیں.. مطلب آپ کس قسم کا مواد پیش کرنے کا سوچ رہے ہیں.. اور کیا اس میں فائلیں وغیرہ بھی شامل ہوں گی یا صرف تحریری مواد ہی ہوگا.. نیز کیا سی ڈی کا کوئی مخصوص فورمیٹ ہونا چاہئیے یا نہیں..

بہر صورت اس کے لئے بہت سخت محنت کی ضرورت ہے.. ویسے اردو ویب کی سالگرہ کب ہے..؟؟؟

واللہ الموفق
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

مکی، میرا آئیڈیا کچھ اس طرح کا ہے کہ سی ڈی کے کور پر باسم کا بنایا ہوا لوگو ہو۔ جبکہ سی ڈی میں اردو ویب پر موجود تمام فری ویر کی ایک browsable کلیکشن ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ میں نے سوچا ہے کہ اردو ویب سرور پر مختلف اردو سوفٹویر جیسے کہ اردو فورم، اردو جملہ، اردو نیوز انجن وغیرہ انسٹال کرکے اسے بھی سی ڈی پر رکھ دیا جائے۔ اس طرح یوزرز کے لیے ان سوفٹویر کو استعمال کرنا بہت آسان ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ ایک الگ فولڈر میں ٹیوٹوریل فراہم کیے جا سکتے ہیں۔ اس میں شعیب سعید شوبی اور عبدالرحمن کے بنائے ہوئے فلیش ٹیوٹوریل رکھے جا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں شارق مستقیم اور اردو ہوم کے پردیسی بھائی سے بھی بات کی جا سکتی ہے۔

اردو ویب کی سالگرہ جون میں ہوتی ہے۔ :) جبکہ محفل فورم کی سالگرہ کی تاریخ تیس جون ہے۔

والسلام
 

باسم

محفلین
شکریہ

تجویز پسند کرنے کا شکریہ میں تو ڈر رہا تھا نہ جانے کیا رد

عمل ہوتا ہے
میرا خیال ہے اس میں وہ تمام پروگرامز بھی ہونے چاہییں جو

یہاں موجود ہیں اور ساتھ ساتھ انکے استعمال اور تنصیب کے

متعلق ایچ ٹی ایم ایل سائٹ کی شکل میں راہنمائی بھی
اسی طرح ونڈوز لینکس وغیرہ میں اردو انسٹال کرنے کا طریقہ

بھی جو سب کی بنیاد ہے
لگے ہاتھوں یہ بات بھی کہ ہمارے ڈاون لوڈ سیکشن میں

پراگرامز کے ساتھ ایک مسل میں معلومات کے عنوان سے اسکی

کچھ تفصیلات بھی ہونی چاہییں عموماً ایسا نہیں ہے

مکی بھائی اردو ویب اور کمپیوٹنگ کے متعلق ایک اور تجویز بھی دی تھی کمپیوٹنگ کے عنوان والے مجمون کے تحت
نبیل بھائی آپکی اردو سرور والی تجویز پر عمل ضروری ہے اور یہاں یہ بتائیے کہ اس میں ورڈ پریس یا جملہ انسٹال کرنے کیلیے کیا کرنا پڑتا ہے؟
یہ آئیڈیا اردو ویب کے بڑے لوگو کو دیکھ کر ہی آیا ہے
سوچا اسی بہانے کام میں کچھ تیزی آئے گی۔
 

الف عین

لائبریرین
اچھا مشورہ ہے باسم۔ اور نبیل کا بھی خیال اچھا ہے۔ ڈاؤن لوڈ کے لیے یہاں بھی یہ مکمل پیکیج فراہم کیا جا سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
باسم، اردو ویب سرور عام اپاچی، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل پر مشتمل پیکج ہے۔ اس پر جملہ یا دوسرے سوفٹویر کی انسٹالیشن کا طریقہ وہی ہے جو عام اپاچی پر انسٹالیشن کا طریقہ ہے۔ ذیل کے ربط پر اس سے متعلق مزید انفارمیشن مل جائے گی:

Install phpBB on Uniform Server

اردو ویب سرور دراصل یونیفارم سرور کی ہی ترمیم شدہ شکل ہے۔

مجوزہ سی ڈی کے لیے میرے ذہن میں ایک اور خیال آیا تھا کہ لینکس کی لائیو سی ڈی بنا کر اس پر سارے سوفٹویر انسٹال کر دیے جائیں۔ لیکن اس بارے میں میری معلومات محدود ہیں۔
 

دوست

محفلین
مجھے اس سے پورا اتفاق ہے۔
اردو ویب سرور والی تجویز بہت ہی بہترین ہے اس پر سارے اردو سافٹویر انسٹال کیے جائیں اور ساتھ ان کی گائیڈ بھی دی جائے۔ فلیش واقعی بہترین رہے گا۔
اگر اردو ورڈپریس کا بھی کچھ کرلیا جائے تو کیسا رہے گا۔ زکریا بھائی لگتا ہے کافی سے بھی زیادہ مصروف ہیں آج کل۔ اگر اور کوئی دوست پو فائل کو اپڈیٹ کردے تو میں ترجمے پر نظر ثانی فرما لوں پھر سے۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
تجویز تو بہت اچھی ہے کہ رسالے کے ساتھ ایک سی ڈی بھی ہوں اور اس میں سیریل وائیز مخصوص پروگرام اور پرابلمز کے بارے میں فنی معلومات ہوں
اور ساتھ ساتھ یہاں پر جو مضامین اور کتابیں ہوں ان کا مختصر تعارف اور لنکس دی جائے۔

السلام علیکم

واجدحسین
 

دوست

محفلین
ساری گائیڈ ایچ ٹی ایم ایل اور اردو میں لکھی جائے۔ ورنہ ونڈوز کے علاوہ یہ سی ڈی نہیں چلے گی اور میرے جیسے لنڈورے ہی رہ جائیں گے۔
اس اس پر کون کونسی چیزیں ہوں وہ فائنل کرلیں لیکن اس کے اجراء کا طریقہ کار کیا ہوگا؟
امانت علی گوہر اگر کچھ رائے دے سکیں کہ وہ کس حد تک اس سلسلے میں تعاون کرسکتے ہیں۔ یہ اچھا بھلا خرچے کا کام ہے۔ شمارے کی ہر کاپی کےساتھ ایک سی ڈی دس ہزار شمارے تو دس ہزار سی ڈیاں۔ بنانے کو تو بن جائے گا اس کی تقسیم کا صحیح اور اصلی والا رپھڑ ہوگا۔ یا پھر اردو ویب کے اراکین اپنے اپنے شہروں میں اس کی ذاتی طور پر تقسیم کرنے بارے کچھ سوچیں۔ یا یہ ہوسکتا ہے کہ کچھ مالی تعاون فرمایا جائے۔
اب یہ تجویز آگئی ہے تو اس پر کام فائنل کیا جائے یہ اردو ویب کی تشہیر کا بہترین موقع ہے۔ :arrow: :arrow:
 

بدتمیز

محفلین
جوش کے بجائے ہوش سے کام لیں پہلے اس پر خرچ دیکھیں کہ کتنا ہے؟
اس کے لئے کثیر سرمایہ کی ضرورت ہے۔ اس سے بہتر اس سارے پیکج کو بنا کر ڈاؤنلوڈ کے لئے رکھنا ہو گا۔
میرا نہیں خیال کہ اردو ویب کی تشہیر کے لئے اردو ویب تیار ہے۔ سارا ڈیٹا بکھرا پڑا ہے۔ جسے دیکھو کام کی بات جگہ جگہ پوسٹ کر دیتا ہے۔ ایک تھریڈ کر کے اس میں پوسٹ نہیں کیا جاتا۔
ابھی اگر سالگرہ منانا اتنا ہی ضروری ہے تو اس کے لئے اچھے موٹے پیپر پر بروشر یا پوسٹر چھپوا لیں اور یہ پیکج ڈاؤنلوڈ کے لئے رکھ دیں۔ پوسٹر میں اردو ویب کا جامع تعارف دے دیں اور اس پیکج کا تعارف اور لنک ورنہ میرے خیال سے ابھی سی ڈی کا اجرا ضیاع ہو گا۔
 

دوست

محفلین
جی ابھی تو بات ہوگی جناب۔
اس کے تمام پہلو دیکھ کر ہی فیصلہ ہوسکے گا کہ کیا بن سکتا ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
میرا ووٹ بی ٹی کی طرف ہے، سی ڈی کا ڈیٹا تو چلو ممبران محنت کر کے اکٹھا کر لیں گے مگر اصل مسئلہ وہی جس کے بارے میں بی ٹی نے کہا ہے کہ سرمایہ کہاں سے آئے گا۔

اس کا ایک آسان سا حل یہ ہے کہ ممبران سے (چندہ) مدد طلب کی جائے پاکستان میں کسی دوست کا ایڈریس دے دیا جائے، سبھی ممبران اپنی حیثیت کی مطابق اس ایڈریس پر منی آڈر بھیج دیں، باہر والے دوست بھی اسی طرح کا کچھ انتظام کر لیں تو تب ہی کوئی صورت نکل سکتی ہے ۔۔۔۔ ورنہ تو یہ سب خیالی پلاؤ ہیں یہ اور بات ہے کوئی اچھے اور نمکین بنا لیتا ہے اور کوئی گزارے لائق :wink:
 

دوست

محفلین
جی مجھے بھی یہی لگ رہا ہے۔ لیکن اردو ویب کی ہوسٹنگ فیس بھی آرہی ہے دوبارہ تسلی سے سوچنا پڑے گا اس بارے میں۔ :roll:
 
جی ، میں اس خیال سے مکمل متفق ہوں ۔ یہ ایک بہترین کام ہو گا ۔ میں چاہتا ہوں کہ اس پروجیکٹ کو تیار کرنے کے بعد اس کی ایک ایمیج فائل تیار کی جائے اور پھر اس امیج فائل کو ایک سی ڈی کی شکل میں ہر محفل کے رکن کی جانب بھیج دیا جائے ۔ جہاں پر موجود محفل رکن اپنے سی ڈی رائٹر سے سستی یعنی 15 روپے کی سی ڈی میں یہ پروجیکٹ برن کر کے اپنے احباب میں تحفے کے طور پر دے ۔ سی ڈی رائٹر اب کوڑیوں کے بھاو بک رہا ہے اور یہی حال رائٹ ائبل سی ڈیز کا بھی ہے ۔ پروجیکٹ فائٹل کا امیج سرور پر بھی محفوظ رکھا جائے جسے براڈ بینڈ کے حامل ممبران آسانی سے اتار پائیں اور اپنے دوستوں کو اور ایسے ممبران کو جن سے اب ان کی خاصی جان پہچان ہو گئی ہو بھیج سکیں ۔
 

پاکستانی

محفلین
خوب شمیل بھیا، میں آپ سے متفق ہوں آپ نے کم خرچ بالا نشیں والی بات کی ہے، اس پر میرے خیال سے آسانی سے عمل کیا جا سکتا ہے، باقی دوستوں کا کیا خیال ہے۔
 

دوست

محفلین
میرے ذہن میں بھی کچھ ایسی ہی تجویز تھی شمیل۔
خیر دیکھے لیتے ہیں رسالے کے ساتھ تقسیم سے یہ فائدہ ہوگا نا کہ سی ڈی وہاں تک بھی پہنچ جائے گی جہاں تک عام حالات میں نہیں پہنچ سکتی۔
 

پاکستانی

محفلین
اس سے بھی سی ڈی بہت ‘دور‘ تک پہنچ سکتی ہے بشرطیکہ ہر ایکٹیو ممبر اپنی حیثیت کے مطابق 10، 20 یا 50 سی ڈی اپنے ذمے لے لے اور اسے اپنے تعلق داروں اور دوستوں کو بطور ہدیہ دے دے تو میرے خیال سے یہ بہت آسان حل ہے اردو ویب کی ‘مشہوری‘ کا :wink:
 
Top