محفل کی سالگرہ پر سی ڈی کا اجراء

سی ڈی میں مواد کس شکل میں ہو؟


  • Total voters
    46
لگتا ہے یہ بیل اس سال بھی منڈھیر پر نہ چڑھ سکے گی۔

ڈری ڈری سی بیل تھی جو دیوار پہ پوری چڑھی نہیں۔

افسوس صد افسوس اتنا اہم کام نہیں ہو پا رہا۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب، اتنے مایوس بھی نہ ہو، انشاءاللہ تم اس فورم کو بہت ترقی کرتے ہوئے دیکھو گے۔ اور یہ سی ڈی والی تجویز تو اس سال پیش کی گئی ہے۔ اس سال بھی بیل منڈھیر نہیں چڑھے گی سے کیا مراد ہے؟

جب باسم نے سی ڈی کی تجویز پیش کی تھی تو میرے ذہن میں پروموشنل میٹیریل کا ہی آئیڈیا تھا۔ اردو ویب کی پروموشن کی جانب ابھی تک ہم نے سنجیدگی سے کوئی کام نہیں کیا ہے۔ میں فورم کی اپگریڈ سے فارغ ہو کر اس جانب توجہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
 

دوست

محفلین
ورڈپریس اور کبنٹو پر جو کچھ لکھا ہے انشاءاللہ ایک ہفتے کے نوٹس پر پی ڈی ایف میں مہیا کردوں گا۔
 
چلیں صحیح ہے نبیل تم اپگریڈ سے فارغ ہو لو تو پھر تشہیر کا جامع منصوبہ بناتے ہیں انشاءللہ۔

شاکر تمہارا ایک ہفتہ کا نوٹس کتنے دنوں کا ہوگا :wink:
 
دوست : ایسا کریں کہ اپنے کام کو ورڈ ڈاکومنٹ میں ڈھال کر مجھے بھیج دیں میں اس کو خود سے پی ڈی ایف میں تبلیل کر دیتا ہوں ۔ بیشک ایک پی ڈی ایف فائل آپ بھی بنا کر پیش کر دیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ پی ڈی ایف میں کچھ گل کاریاں کروں جیسا میں نے پہلے والی پی ڈی ایف میں کیں تھیں ۔
 

دوست

محفلین
یہ پکی بات ہے۔
بلکہ سمجھ لیں مردانگی کا معاملہ ہے۔
اگرچہ میرے ایک شادی شدہ کلاس فیلو میرے جیسے لفنٹروں کو مرد ہی نہیں گردانتے۔ :wink:
 
محمد شمیل قریشی نے کہا:
دوست : ایسا کریں کہ اپنے کام کو ورڈ ڈاکومنٹ میں ڈھال کر مجھے بھیج دیں میں اس کو خود سے پی ڈی ایف میں تبلیل کر دیتا ہوں ۔ بیشک ایک پی ڈی ایف فائل آپ بھی بنا کر پیش کر دیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ پی ڈی ایف میں کچھ گل کاریاں کروں جیسا میں نے پہلے والی پی ڈی ایف میں کیں تھیں ۔

شمیل اکیلے ہی اکیلے گل کاریاں کرتے رہا کرو کچھ سکھا بھی دیا کرو۔ یہ بتاؤ‌ کہ فلیش سیکھ رہے ہو کہ نہیں یا ایچ ٹی ایم ایل میں تم بھی تو اپنے ٹیوٹوریل اکھٹے کرو نہ اور کچھ اور کو ترتیب دو۔
 

F@rzana

محفلین
““ویسے بھی رابطہ آفیسر اور محکمہ ترغیب و تحریک کا اب واحد رکن رہ گیا ہوں میں““

محب تم نے اب اپنے لئے صحیح عہدہ چن لیا ہے۔۔۔۔مبارک ہو :lol: :lol: :lol:
 

چاند بابو

محفلین
ارے بھائی یہ سی ڈی وغیرہ کا کیا بنا کیا چوری چھپے نکال دی یا ابھی تک بیل منڈھے نہیں چڑھی ہے۔ ویسے محترم احباب یہ خیال بے حد اچھا تھا اگر ممکن ہو تو اس کو عملی جامہ پہنا ہی‌ دیں۔
 

چاند بابو

محفلین
جی مجھے بتائے میں اس کے لئے کیا کر سکتا ہوں جہاں تک بن پڑا میں اپنی تمام تر کاوشیں اس کام کے لئے وقف کر دوں گا۔
 

باسم

محفلین
میں اس موضوع کو دوبارہ چھیڑنے کے بارے میں سوچ ہی رہا تھا
ابھی ہمارے پاس دو ماہ ہیں جن میں ہم یہ کام مکمل کرسکتے ہیں۔
پہلے مرحلے میں یہاں لکھے گئے موضوعات کے مطابق مواد محفل سے جمع کرکے ان کے لنک بنانے ہیں جیسے دوست بھائی نے بنائے ہیں
نئے اردو ویب وکی پیڈیا پر مواد کا تعین
 
Top