نبیل تمہاری باتیں بالکل درست ہیں اور تمہاری بات تو ویسے بھی حدیثِ محفل ہے جس پر سر تسلیم خم کرنا ہی پڑتا ہے
یہ تم نے واقعی ایک بڑی خوشخبری سنائی ہے کہ ایک بڑی اپگریڈ سالگرہ تک مکمل ہو جائے ، یقینا ایک تحفہ ہوگا۔
نبیل میں شاید اپنی بات سمجھا نہیں سکا درست طریقہ سے، میرے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ اگر تم اس میں ذاتی دلچسپی لو اور کام شروع کرنے کا کہہ دو تو کم از کم کام شروع ہو جائے بھلے ایک دو ماہ لگیں۔ تمہارے کہے کی اہمیت کا شاید تمہیں خود اندازہ نہیں مگر اہل محفل جانتے ہیں ، ان کے لیے تم ایک پیشوا کی طرح ہو سب جانتے ہیں کہ محفل کا ناخدا کون ہے اور اگر تم کسی چیز کے لیے کہہ رہے ہو تو وہ کتنی اہم ہوگی۔ میں نے تو مقدور بھر کوشش کی مگر کسی نے معمولی دھیان بھی نہ دیا ، یہ فرق ہے جس کی طرف میں تمہاری توجہ مبذول کروانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
دوسرا محفل کی سالگرہ میرے ، ماورا اور شگفتہ کے مطابق کم سے کم دو ہفتہ اور مکمن ہو تو ایک ماہ جاری رہنی چاہیے اور ممبران کی طرف سے بھرپور مقالے اور تجزیے ، تجاویز اور آئیندہ کا لائحہ عمل سامنے آنا چاہیے۔
تم ایک بار رضامندی کا اشارہ دے دو پھر جیسے تم پہلے مجھے آگے کر دیتے تھے کام کروانے کے لیے وہی کر دینا
ویسے بھی رابطہ آفیسر اور محکمہ ترغیب و تحریک کا اب واحد رکن رہ گیا ہوں میں۔