بارہویں سالگرہ محفل کی سالگرہ کے حوالے سے وال پیپر ڈیزائننگ مقابلہ

یوسف سلطان

محفلین
اس تصویر میں کوئی خاص ڈیزائنگ تو نہیں ہے۔ کیونکہ اس سے پہلے کبھی ڈیزائنگ نہیں کی۔ مگر ہاں اس تصویرکے کلر کو موبائل میں موجود سافٹویر zcamera (جس کا لوگو بھی نظر آ رہا ہے )کی مدد سے کچھ برائٹ کیا ہے۔ اور اس تصویر میں اردو محفل لکھنے کے لئے سپارک اڈوب سے مدد لینا پڑھی ۔ اس تصویر کو منتخب کرنے کی خاص وجہ یہ ہے کہ یہ تصویرایک سفر کے دوران میں نےخود کیھنچی تھی۔

19883687_1319403774824543_987898106_n_zpsw3e76no7.jpg
 
آخری تدوین:
ہاہ۔۔ تو چھٹی کی جلدی تھی آپ کو:eek:۔۔ اسی لیے جلدی جلدی بنا کر پوسٹ کررہے تھے:heehee::eek:
عدنان بھائی میں تو سمجھی آپ سب کو ہرا کو دم لیں گے:ROFLMAO::rollingonthefloor:

ہمارے فن ڈیزائننگ کو کسی کی نظر نہ لگ جائے اس لیے ہم نے جلدی جلدی پوسٹ کردی۔;)
وال پیپرز کی تعداد کے اعتبار سے تو آپ یہ مقابلہ جیت چکے ہیں۔ :laughing:
فاتح بھائی کی طرف سے ہماری جیت کا اعلان بھی ہو چکا ہے۔:p
وہ الگ بات ہے کہ ہمیں جیت ہماری ناقص فونٹ کی تاب نالاتے ہوئے دی گئی ہے:D
 

فاتح

لائبریرین
کیا کوئی تعداد مقرر نہیں کہ ایک ممبر زیادہ سے زیادہ کتنے ڈیزائن پوسٹ کرسکتا ہے؟
پہلے ہی کم تھی قریۂ جاناں میں روشنی
اور اس پہ کچھ چراغ بھی کم کر دیے گئے
میرا مطلب ہے پہلے ہی گنتی کے چار لوگ تو شامل ہوئے ہیں اس مقابلے میں اب تک اور ان پر بھی تعداد کی قید لگا دیں تو کیا بنے گا :laughing:
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ارے بھئی، کہاں گئے محفل کے گرافک ڈیزائنرز؟
اس دوران ایک اور وال پیپر کا نزول ہوا ہے۔۔۔

ہائی ریزولیوشن میں ڈاؤن لوڈ کا ربط

یہ تصویر فاتح ہے ! ڈیزائن اور کلر اسکیم دونوں خوبصورت ہیں ۔ اور فونٹ ان کا ساتھ بہت عمدہ طریقے سے نبھارہا ہے ۔ واہ ! بہت داد!!
 
Top