محفل کی سالگرہ کے موقعے پر مشاعرے کے انعقاد کی تجویز

محمداحمد

لائبریرین
بن بلائے چلا آیا یہ پوچھنے کہ مشاعرہ جسمانی ہو گا یا روحانی؟:)

میرا مطلب گیٹ ٹو گیدر کی شکل میں یا نیٹ پر ؟
اگر نیٹ پر تو سمعی شکل میں یا تحریری؟
موضوع کیا ہو گا؟​

مشاعرے کی مثال خلیل الرحمٰن بھائی نے پیش کر دی ہے۔ تحریری شکل میں ہے۔ موضوع کی کوئی قید نہیں ہے۔

آپ بھی کمر کس لیجے کہ آپ کی بھی ایک دو غزلیات محفل میں دیکھنے کو ملیں ہیں۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ بھی اردو محفل کا ہی کمال ہے کہ فوراً ہی تین سامعین میّسر آ گئے ۔ :) ورنہ کچھ مشاعروں میں تو سامعین کے فرائض بھی شعراء کو ہی ادا کرنے پڑتے ہیں۔ :) :)
پهر تو ان سامعین کے لیے خصوصی چائے کا انتظام ہونا چاہئیے.
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین

سید فصیح احمد

لائبریرین
محترم محمد وارث صاحب ، سے بھی تازہ غزل (غزلیات) سُننے کی خواہش ہے۔

اب جو جو محمد وارث صاحب سے تازہ غزل سننے کا متمنی ہے اس پوسٹ پر متفق کی ریٹنگ پاس کرے۔
ایسی بہترین تجویز پر بہت ساری دعائیں احمد بھائی :) :) ۔۔ برادر محترم ہم تو سامعین کی صف میں ہوں گے ،، لیکن بجا ہے کہ محمد وارث صاحب سے غزل سننے کا اشتیاق ہمیں بھی ہے :) :)
 

سید فصیح احمد

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
محترم محمد وارث صاحب ، سے بھی تازہ غزل (غزلیات) سُننے کی خواہش ہے۔

اب جو جو محمد وارث صاحب سے تازہ غزل سننے کا متمنی ہے اس پوسٹ پر متفق کی ریٹنگ پاس کرے۔

یہ تو یونیورسل ٹرتھ ہے۔ شاید ہی کوئی جو متفق نہ ہو۔

حد درجہ متفق اور کئی بار متفق.
ایسی بہترین تجویز پر بہت ساری دعائیں احمد بھائی :) :) ۔۔ برادر محترم ہم تو سامعین کی صف میں ہوں گے ،، لیکن بجا ہے کہ محمد وارث صاحب سے غزل سننے کا اشتیاق ہمیں بھی ہے :) :)

اب تک بشمول محمد وارث صاحب کے کئی لوگ اس تجویز سے متفق ہیں۔ :)

تسلّی ہوئی جب وارث بھائی نے اس پوسٹ پر متفق کی ریٹنگ پاس کی۔ اور مزید تسلّی تب ہوئی جب اس سلسلے میں وارث بھائی نے کچھ تحریر نہیں کیا۔ جس سے ہمیں اندازہ ہو گیا ہے کہ وارث بھائی کے ہاں بھرپور شعری فضا استوار ہو گئی ہے اور نثر لکھ کر وارث بھائی اس فضا کو خراب نہیں کرنا چاہتے۔ آپ سب بھی مطمئن ہو جائیں کہ دو تین غزلیں تو اب آ ہی جائیں گی۔ انشاءاللہ۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب ہے یہ خیال ۔۔۔ ۔! (y)

اگر نیرنگِ خیال فوراً ایک نئی لڑی کھول کر محلفین سے تجاویز طلب کر لیں تو خوب رہے گا۔ :)
اس بارے میں سوچ ہی رہا تھا ، مگر نین بھائی پھر آپ ، محمداحمد اور فلک شیر بھائی سے گزارش ہو گی کہ آپ تینوں مل کر اس کی صورت بھی ترتیب دے ڈالیں !!

اب میں دعوتِ کلام دوں گا حضرتِ نیرنگ خیال اردو محفلی المعروف ہر دلعزیز محفلین کہ وہ آکر اپنے پر لطف کلام سے حاضرین کو لطف اندوز کریں۔ :)
 
Top