محمد وارث
لائبریرین
اب تک بشمول محمد وارث صاحب کے کئی لوگ اس تجویز سے متفق ہیں۔
تسلّی ہوئی جب وارث بھائی نے اس پوسٹ پر متفق کی ریٹنگ پاس کی۔ اور مزید تسلّی تب ہوئی جب اس سلسلے میں وارث بھائی نے کچھ تحریر نہیں کیا۔ جس سے ہمیں اندازہ ہو گیا ہے کہ وارث بھائی کے ہاں بھرپور شعری فضا استوار ہو گئی ہے اور نثر لکھ کر وارث بھائی اس فضا کو خراب نہیں کرنا چاہتے۔ آپ سب بھی مطمئن ہو جائیں کہ دو تین غزلیں تو اب آ ہی جائیں گی۔ انشاءاللہ۔
شکریہ احمد صاحب یاد آوری کیلیے، متفق میں ہوا تھا کہ مجھے بھی محمد وارث سے تازہ غزلیات سننی ہیں۔
اور حقیقت یہ ہے کہ پچھلے تین چار برس سے غزلیات تو دُور کی بات ہے ایک غزل بھی نہیں کہہ پایا اور نہ ہی مستقبل قریب میں امید ہے سو پیشگی معذرت