طالوت
محفلین
یہی تو اصل معاملہ ہے ۔ بلکہ مجھے یاد پڑتا ہے کہ کسی ٹی وی چینل پر اس حوالے سے پروگرام بھی آیا تھا جس میں بتایا گیا کہ بہت سے مرد حضرات خواتین کی جانب سے جسمانی تشدد تک کا سامنا کرتے ہیں (اگرچہ یہ تعداد عورتوں کی نسبت کافی کم ہے) مگر اسے بیان کرتے ہوئے مردانگی آڑے آتی ہے ۔ اور ذہنی تشدد کی تو بات ہی نہ کریں ، وہ تو میرا خیال ہے ہر دوسرا مرد اس کا شکار ہے ۔ محسوس و غیر محسوس دونوں طریقوں سے۔
ویسے یہ صنف نازک والی بات بھی درست نہیں ۔ خواتین بھی جسمانی طور پر مردوں سے ایسی گئی گزری بھی نہیں ہوتیں ، شاید مرد حضرات جسمانی طاقت کا مظاہرہ زیادہ کرتے ہیں اور آہستہ آہستہ وہ اس میں غیر معمولی صلاحیت حاصل کر لیتے ہیں ۔ مثلا بھٹوں پر کام کرنے والی خواتین و مرد ، کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین و مردوں وغیرہ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین مردوں کے برابر کام کرتی ہیں بلکہ بعض اوقات بڑھ کر بھی ۔ تاہم ان کے دوسرے فرائض ان صلاحیت پر ضرور اثر ڈالتے ہیں ۔
ویسے “صنف نازک“ لیلٰی علی کے بارے میں کیا خیال ہے ؟
وسلام