سترھویں سالگرہ محفل کی سترھویں سال گرہ

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اور میرے ذہن میں یہ سوال ہے حضرت کہ اسے سترہویں سالگرہ لکھا جائے گا یا سترھویں یا پھر یہ کہ اسے دونوں طرح لکھنا ہی درست ہے۔ آپ سمیت دیگر اہل علم رہنمائی فرمائیں۔
میں تو خود بڑی دیر سے اسی مخمصے میں گرفتار ہوں۔:)
یہ ربط دیکھیں
 
جاسمن

لائبریرین
اتنا زیادہ مخمصے میں پڑنے کی ضرورت ہی نہیں۔ سیدھا سیدھا 17ویں یا 70ویں لکھ دیں۔
پھر بھی ہم "محفلین" کو تو پتہ ہونا چاہیے۔ آخر ہم اتنے بڑے اردو فورم کا حصہ ہیں۔
لوگ اردو سیکھنے کے لیے ہم سے رجوع کر سکتے ہیں۔ :)
 
پھر بھی ہم "محفلین" کو تو پتہ ہونا چاہیے۔ آخر ہم اتنے بڑے اردو فورم کا حصہ ہیں۔
لوگ اردو سیکھنے کے لیے ہم سے رجوع کر سکتے ہیں۔ :)
دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے۔ ہمارے تو بچے ہم سے اب اڑدو نہیں سیکھتے۔ جب ذرا سے نستالیق ہو جائیں تو بچے تو بچے بیغمات بھی نیند کا بہانہ لگانے لگتے ہیں
 
علی وقار

محفلین
پھر بھی ہم "محفلین" کو تو پتہ ہونا چاہیے۔ آخر ہم اتنے بڑے اردو فورم کا حصہ ہیں۔
لوگ اردو سیکھنے کے لیے ہم سے رجوع کر سکتے ہیں۔ :)
ایک لڑی میں یہ ظہیر احمد ظہیر صاحب کے الفاظ ہیں:
///ابھی تک تمہیں ، انہیں ، جنہیں ، تمہارا وغیرہ کو تمھیں ، انھیں ، جنھیں ، تمھارا لکھنا عام نہیں ہوا ہے ۔ اس چلن سے اختلاف مشکل معلوم ہوتا ہے لیکن ہمیں کوشش کرتے رہنا چاہیئے ۔ گنتی کے آخر میں تو ہائے ملفوظی ہی ہے یعنی گیارہ ، بارہ ، تیرہ وغیرہ (اسی بنا پر لوگ بارہویں ، گیارہویں وغیرہ لکھتے چلےآرہے ہیں) ۔ وصفی عدد بناتے وقت اسے ہائے مخلوط سے بدل دینا چاہیئے یعنی گیارھویں ،بارھویں ، تیرھویں تاکہ املا اور تلفظ میں مطابقت پیدا ہوجائے اور املا تلفظ کا آئینہ دار بن جائے ۔///
 
Top