اکمل زیدی
محفلین
واہ باز بھائی کیا جامع بات کی ہے ۔ ۔ ۔ مزا آیا ۔ ۔ ۔محترمی و مکرمی وارث بھائی
وعلیکم السلام!
آپ کی حلیم الطبع، بردبار اور میچور شخصیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ اندازہ لگانا کافی آسان ہے کہ آپ کا یہ فیصلہ کسی بات کے فوری ردِعمل میں یقیناً نہیں ہے۔
یقیناً کسی فورم کی نظامت کافی دشوار اور وقت طلب کام ہے۔ اور اس ذمہ داری کی موجودگی میں فورم کی دیگر ایکٹویٹیز میں شرکت کرنا یا اس کا حظ اٹھانا کافی مشکل امر ہے۔
چنانچہ آپ کے اس فیصلے پہ میری جانب سے بھی آپ کے لئے نیک تمنائیں اور خواہشات۔
امید ہے کہ اس ذمہ داری سے عہدہ برا ہونے کے بعد اردو محفل پہ آپ کی ایکٹویٹی میں مزید اضافہ ہو گا۔ اور سب ممبران کو آپ سے کافی کچھ مزید سیکھنے کو ملا کرے گا۔
خوش رہیں