چوتھی سالگرہ محفل کی چوتھی سالگرہ کی تیاریوں کا آغاز

ماوراء

محفلین
السلام علیکم،

جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہی ہو گا کہ یکم جولائی کو محفل کی سالگرہ منائی جاتی ہے۔ اس سال ہم محفل کی چوتھی سالگرہ منانے جا رہے ہیں۔ ہمارے پاس تقریباً 40 دن باقی ہیں اس لیے سالگرہ کی تیاریوں کا آغاز ابھی سے کرنا ہو گا۔ اس کے ساتھ یہ بھی بتاتی چلوں کہ محفل کی سالگرہ تمام اراکین مل کر مناتے ہیں۔۔۔کسی ایک پر ذمہ داری نہیں ہوتی کہ یہ سالگرہ کیسے منائی جائے گی۔۔اس لیے محفل کے تمام اراکین سے درخواست ہے کہ محفل کی سالگرہ کا جشن کامیاب بنانے کے لیے سب مل جل کر تیاریوں کا آغاز کریں۔۔اگر آپ کے ذہن کوئی آئیڈیاز ہیں تو ان اس دھاگے پر شئیر کریں۔ پچھلی سالگرہ پر ہم محفل پر کیسے مناتے آئے ہیں۔۔۔یہ جاننے کے لیے "محفل کی سالگرہ" کے زمرے میں موجود مختلف تھریڈز کا جائزہ لیں۔

چلیں۔۔اب میں نے آغاز کر دیا ہے۔۔آپ سب لوگ شروع ہو جائیں، میں انشاءاللہ یکم جون سے آپ سب کو جوائن کروں گی۔۔۔آجکل بہت مصروفیت ہے۔ یکم جون تک سب کچھ ڈیسائڈ ہو چکا ہو۔۔پھر باقاعدہ کام شروع کریں گے۔

جشن کی تیاریوں کا آغاز۔۔۔!!
i554658158229.gif
i554658158229.gif
i554658158229.gif
 
خرم

محفلین
بالکل سب کچھ ڈیسائیڈ ہو چکا ہوگا۔ باجو منگنی کی تیاریوں میں ہیں، آپ کو کام کی مصروفیت ہے، زینب ناراض ہے، تو ڈیسائیڈ کون کرے گا پیاری بہنو؟
ہم لڑکوں اور شمشاد بھائی پر رہے تو ہو چکا ڈیسائیڈ۔ :)
 
عثمان رضا

محفلین
پہلے پرانی تجاویز پڑھ لوں پھر کوشش کرکے کوئی تجویز دونگا ۔۔;)
باقی یہ سالگرہ امید ہے پہلے سے زیادہ دھوم دھام سے منائی جائیگی
 
ماوراء

محفلین
خرم بھائی، محفل کی سالگرہ کے لیے میں کام بھی چھوڑ دیتی ہوں۔۔لیکن اس بار امتحان ہو رہے ہیں، وہ نہیں چھوڑ سکتی۔ :(
تعبیر ، سارہ، فہیم۔۔۔بچہ پارٹی میں ملائکہ، فاطمہ، زین۔۔۔امید ہے کچھ نہ کچھ ہو جائے گا۔ آپ سب بھی کچھ نہ کچھ کریں یا صرف کوئی اچھی سی تجویز دے دیں۔ باقی جون میں آ کر میں سنبھال لوں گی۔
 
ماوراء

محفلین
عثمان اور علی۔۔شاباش ، آپ دیکھیں پچھلی سالگرہ کے تھریڈز۔۔اور جلدی سے کوئی تجویز دے دیں اور کسی ایک یا دو یا مزید کاموں کی ذمہ داری لے لیں۔

خرم، کسی کام کے نہیں ہیں۔۔۔یہی تو پریشانی کی بات ہے۔
 
نایاب

لائبریرین

السلام علیکم
محترمہ ماوراء بہنا
سدا خوش رہیں آمین
بڈھا پاوٹی میں میرا بھی نام لکھ لیں ۔
اور کچھ نہیں تو چوکیداری تو کر ہی لوں گا ۔
ساتھ میں جھنڈیاں بھی بناتا رہوں گا بیٹھے بیٹھے ۔
نایاب
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
عثمان اور علی۔۔شاباش ، آپ دیکھیں پچھلی سالگرہ کے تھریڈز۔۔اور جلدی سے کوئی تجویز دے دیں اور کسی ایک یا دو یا مزید کاموں کی ذمہ داری لے لیں۔

خرم، کسی کام کے نہیں ہیں۔۔۔یہی تو پریشانی کی بات ہے۔
ہا ہا ہا چلو آپ کو بھی پتہ چل گیا ویسے اتنا بھی نہیں ہوں ایک کام آتا ہے مجھے فارغ رہنا ہا ہاہا

ان کا یہی کام سو کام پر بھاری ہے کہ یہ کسی کام کے نہیں‌ہیں۔
شکریہ خرم بھائی دیکھا ماوراء آپی میری اصل حقیقت تو خرم بھائی جانتے ہیں
کیوں خرم شہزاد آپ کب سے نکمے ہوئے:)

جب سے ابوظہبی آیا ہوں کسی کام کا نہیں رہا اور سارے کام خود کرتا ہوں
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
شکریہ ماوراء، اس موضوع کا آغاز کرنے کا۔
میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ فورم کی سالگرہ کو پر رونق بنانے کے ساتھ ساتھ اس موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نئے تعمیری سلسلے شروع کرنے کے بارے میں بھی سوچیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ گزشتہ سال محفل فورم کی تیسری سالگرہ کے موقعے پر شروع کیے گئے سلسلوں نے اردو ویب کو ایک نیا تشخص دیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ شروع کیے گئے سلسلوں سے اردو ویب کا یہی علمی اور تحقیقی تشخص اجاگر ہو۔ ہم نے اس سلسلے میں مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، اور ہمیں اس سلسلے میں آپ کی جانب سے بھی مفید اور کارآمد تجاویز کا انتظار رہے گا۔ ابھی تک میرے ذہن میں محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کا پلان یہ ہے کہ اس پر شروع کیے گئے سلسلے تقریبا ایک مہینے تک جاری رہیں گے۔ گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی بہترین شاعر کا انتخاب ایک پینل کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس کی تفصیل محمد وارث پیش کریں گے۔ گزشتہ سال ہی کی طرح پروگرامنگ اور سوفٹویر کے ٹیوٹوریل بھی پیش کیے جائیں گے۔ میں چاہتا ہوں کہ سالگرہ کے موقعے پر پیش کیے گئے مختلف مضامین کو اکٹھا کرکے اس کی ای بک بنائی جائے اور اسے محفل فورم کے سالگرہ نمبر کے طور پر جاری کیا جائے۔ بہرحال اس سب کام کے لیے ہمیں آپ کا تعاون درکار ہوگا۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کے تعاون سے ہم اس مرتبہ بھی محفل فورم کی سالگرہ کو یادگار بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
 
arifkarim

معطل
ایک سال کتنی جلدی گزر گیا اور ہمیں پتا بھی نہیں چلا!:)
انشاءاللہ اس سال محفل کی سالگرہ خوب دُھوم دھام سے منائیں گے۔ اس سلسلے میں کچھ تجاویز پیش کرتا ہوں:
1) پچھلے سالوں کی نسبت کچھ اضافی ایوارڈز کا اجرا کیا جائے
2) محفل کے "سست" پراجیکٹس کی انکوائری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں
3) محفل کو ایک نئی تھیم عطا کی جائے
4) محفل فارم میں نئے اور بہتر فیوچرز کا اجرا کیا جائے
 
نبیل

تکنیکی معاون
ایوارڈ کے بارے میں ابھی طے کرنا باقی ہے کہ کس ضمن میں ایوارڈ دیے جائیں۔ نئی تھیم شامل کرنے کا فی الحال میرے پاس وقت نہیں ہے، البتہ میں ویب ٹو سٹائلز کو اپڈیٹ کرکے واپس لانے پر کام کر رہا ہوں۔ اب فورم کا آپریشن قدرے سٹیبل ہو گیا ہے تو میں کچھ کم استعمال ہونے والی پرانی فیچرز ہٹا کر کچھ نئی اور مفید فیچرز شامل کرتا رہوں گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی بہترین شاعر کا انتخاب ایک پینل کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس کی تفصیل محمد وارث پیش کریں گے۔

شکریہ برادرم، انشاءاللہ جلد شاید جون میں اس سلسلے میں اپنی گزارشات پیش کرونگا اس ایوارڈ کے سلسلے میں، اسکے علاوہ محفلِ ادب کے تحت بہترین لکھاری اور پسندیدہ کلام میں بہترین کلام پوسٹ کرنے والا رکن کے ایوارڈز بھی ہونگے جو انشاءاللہ رائے شماری کے ذریعے دیے جائیں گے۔

اسکے علاوہ پچھلے سال کی طرح ہفتۂ شعر و شاعری منانے کا بھی ارادہ ہے، اس سلسلے احباب اپنی تجاویزات دے سکتے ہیں، پچھلے سال اس سلسلے میں میرے ساتھ آپ کے میزبان سخنور (فرخ صاحب) بھی تھے، امید ہے کہ وہ اور دیگر ساتھی اس سال بھی میرا ساتھ دیں گے۔

ایک تجویز ایک طرحی مشاعرہ کروانے کی بھی ہے، فقط ابھی تجویز ہے اگر احباب کو یہ تجویز پسند آئے تو اس پر عمل درآمد بھی ہو سکتا ہے :)

والسلام
 
فرخ منظور

لائبریرین
میرے خیال میں لائبریری پراجیکٹ کی سست روری کو بہتر بنایا جائے۔ پچھلے سال سے اس سال تک ابھی تک کوئی کتاب آن لائن فراہم نہیں کی گئی۔ اس بارے میں بھی احباب سے آرا درکار ہیں کہ لائبریری پراجیکٹ کی رفتار کیسے بہتر کی جائے۔
 
سر طرحی مشاعرہ کی تجویز بہت اچھی ہے ایسا ہونا چاہے ۔ اور آپ کو یاد ہے پچھلی دفعہ بہترین شاعرے ہونے پر م م مغل صاحب کے اعزاز میں بھی مشاعرہ کیا گیا تھا وہ تو چلو ایواڈ ملنے کے بعد ہو گا اس کو بھی کریں گے اگر آپ کی طرف سے اجازت ملی تو اور میرے جیسے نالائق بندے کے پاس بھی ایک تجویز ہے اگر پسند آئے تو ایک سلسلہ شروع کی جائے جس کا نام آواز محفل ہو اور اس پر تمام ممبر جو کر سکتے ہیں اپنی آواز میں ریکاڈ کر کے کوئی بھی پیغام ارسال کریں اور میں چاہوں گا اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو اس سلسلے کو میں شروع کروں

آوازِ محفل کے بارے میں کیا خیال ہے آپ کا
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میرے خیال میں لائبریری پراجیکٹ کی سست روری کو بہتر بنایا جائے۔ پچھلے سال سے اس سال تک ابھی تک کوئی کتاب آن لائن فراہم نہیں کی گئی۔ اس بارے میں بھی احباب سے آرا درکار ہیں کہ لائبریری پراجیکٹ کی رفتار کیسے بہتر کی جائے۔

لائبریری پراجیکٹ میں بہت سُستی ہے میرے خیال ہے ہر لائبریری ممبر کو ایک ہفتے میں کم از کم 2 دن پابند کیا جائے کہ وہ لائبریری کے لیے لازمی کام کرے کچھ ممبر تو مسلسلہ کام کرتے رہتے ہیں اور کچھ میری طرح کہی دنوں تک آتے ہی نہیں ہیں

اور بہت سے ممبر ایسے ہیں جو مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ہمیں کام دیا جائے ہم کام کرنا چاہتے ہیں اور میں ؟؟؟

لائبریری کے لیے میرے پاس ایک تجویز ہے جس طرح ایک دفعہ ٹیمیں بنا کر کام کیا گیا تھا اس طرح پکی پکی ٹیمیں بنائی جائیں اور ان کو کام دیا جائے اور تانکہ وہ سب آپس میں کام تقسیم کر کے جلد سے جلد مکمل کریں
 
Top