مبارکباد محفل کی ہردلعزیز پری مقدس بٹیا رانی کو محفل میں خوش آمدید بار دوم

مہ جبین

محفلین
پیاری چندا بیٹی مقدس کو محفل میں بخیر واپسی مبارک ہو :bighug:
دیدہ و دل فرشِ راہ :inlove:
یہ محفل "ہی ہی ہی " کے بغیر سونی ہوگئی تھی :heehee: شکر ہے کہ رونق لوٹ آئی ۔۔۔۔ سدا خوش اور آباد رہو بیٹا
 

مقدس

لائبریرین
چار ماہ بیس دن کا عرصہ کچھ کم تو نہیں ہوتا، اور تب تو یقیناً کم نہیں ہوتا جب بات محفل کی مسکان، شوخ، چنچل اور ہر دلعزیز پری مقدس بٹیا رانی کی غیر حاضری کی ہو۔ یکم جون 2013 کو محفل میں ان کا یہ کیفیت نامہ ہم پر بجلی کی طرح گرا تھا:

پھر کچھ ذاتی نوعیت کے اسباب کے باعث محفل اور بالعموم دیگر تمام آن لائن روابط سے ناطہ توڑ لیا۔ اس کے بعد تین جون کو مقدس بٹیا رانی نے آخری دفعہ لاگ ان ہو کر محفل کو جھانکا تھا۔ بعد کی خبر یہ ہے کہ بطور مہمان بھی محفل آنے سے گریزاں رہیں، مبادا ان کی قسم ٹوٹ جائے۔ ہم نے بلا ناغہ خیریت دریافت کرنے کی کوشش جاری رکھی اور پچیس دنوں کے بعد ایک مختصر سا جواب موصول ہوا تو جان میں جان آئی۔ پھر ہفتے دو ہفتے میں ایک مختصر سا پیغام مل جاتا تو خیریت جان کر قدرے سکون مل جاتا۔ محفل سے غیاب کے چار ماہ بعد ایک ای میل میں فرمائش کی کہ بھیا آپ کسی طرح ہماری جانب سے ایک لڑی کھول دیں، فہیم بھائی کی شادی کے حوالے سے۔ نتیجتاً یہ لڑی وجود میں آئی جس کے پیچھے ہمارا خادمانہ کردار کام آیا۔ کل ایک خوشگوار شام تھی جب ہم ایک دعوت سے لوٹے تو ایک مانوس سی نمائندہ تصویر کے ساتھ یہ کیفیت نامہ محفل کی سرورق کی زینت بنا ہوا تھا:

ہم ماضی کا گوشوارہ کھولیں تو اس دوران کافی کچھ ہو گیا۔ اردو محفل کی آٹھویں اور اردو لائبری سائٹ کی پہلی سالگرہیں محفل کی چہکار کے بغیر اتنی پر رونق نہ رہیں جتنی ہو سکتی تھیں۔ محفل کے انتظامی امور میں کئی تبدیلیاں آئیں۔ لیکن ایک بات تو طے ہے کہ اس تمام عرصے میں سبھی فعال محفلین نے مقدس پری کو اور مقدس پری نے محفل اور محفلین کو بہت بہت یاد کیا۔ :) :) :)

دلاری مقدس بٹیا رانی، ذرا کان ادھر لائیں۔۔۔ (سرگوشی: ہم سبھی آپ سے بے حد پیار کرتے ہیں۔ محفل میں اپنے وجود سے رونق قائم رکھیے گا۔۔۔ ہمیشہ! آپ کے لیے ڈھیر ساری نیک تمنائیں اور بہت ڈھیر سارا دلار اور پیار۔۔۔ ) :) :) :)

ان ساری باتوں کا شکریہ ادا نہیں کرنا مجھے۔۔۔ :)
ویسے سچی میں۔۔۔۔۔ میں ویلکم کی توقع نہیں کر رہی تھی۔۔۔ بھلا اپنے گھر میں ہی واپس آنے پر کیا ویلکم کرنا۔۔۔ لیکن اس ویلکم کو پڑھ کو میں بہت خوش ہوئی۔۔۔ اچھا ہے ناں ایکسٹرا میں اتنی تعریف کروا لی اپنی
ہی ہی ہی ہی ہی
 

عثمان

محفلین
تیار ہو جائیں پنگے باز بھیا۔۔ اب پنگے اسٹارٹ:rollingonthefloor:
نہ بابا نہ۔۔۔ پنگے تو چھوڑنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ کل کو میری بیگم صاحبہ محفل میں رجسرڈ ہوگئیں تو ان کی نظر میں تو شریف دکھائی دوں نا۔۔:p
سوچتا ہوں کہ ابن سعید بھائی سے درخواست کر کے اپنے پچھلے پنگے مٹا ڈالوں۔ :oops:
 
Top