واہ واہ واہ، لاجواب، بہت خوب احمد صاحب
چائے کا ہو گا عجب ذائقہ
بنائے گی اسے جب ملائکہ
لیجے جناب ہماری پیاری "اردو محفل" کے لئے ہماری تُک بندی بھی حاضر ہے۔
حسیں شہرِ سخن آباد ہے، یہ اردو محفل ہے
یہاں ہر شخص کا دل شاد ہے، یہ اردو محفل ہے
محبت، احترامِ باہمی، سب کچھ تو ہے اس میں
شناسا ہے یہاں ہر اجنبی، سب کچھ تو ہے اس میں
یہاں رقصاں ہے خوشیوں کی پری ، سب کچھ تو ہے اس میں
یہاں ہر بات میں ہے زندگی ،سب کچھ تو ہے اس میں
نبیل و زکریا، شمشاد ہیں، یہ اردو محفل ہے
یہاں تحریر میں ہر بات ہے، ہر بات اعلٰی ہے
جسے دیکھا نہیں ، وہ بھی یہاں پر دیکھا بھالا ہے
یہاں باتیں انوکھی ہیں، یہاں ہر ڈھنگ نرالا ہے
کوئی بھیا، کوئی بہنا، کوئی ماموں ہے ، خالہ ہے
وفاؤں کا نگر آباد ہے، یہ اردو محفل ہے
یہاں اعجاز صاحب ہیں، سبھی کو چاہ ہے اُن کی
جنابِ حضرتِ وارث ، دلوں تک راہ ہے اُن کی
سب ہی کو تو ضرورت ہر گھڑی، ہر گاہ ہے اُن کی
یہاں خلقت کی خلقت دیکھئے مداح ہے اُن کی
غرض یہ کہ مرے اُستاد ہیں، یہ اردو محفل ہے
حسیں شہرِ سخن آباد ہے، یہ اردو محفل ہے
یہاں دُنیا مری آباد ہے، یہ اردو محفل ہے
جن کی دہشت بہت اور غصہ غضبناک
بہت اونچی ہے بوچھی باجو کی ناک
ارے بھائی یہی تو ہے جس کی آپ کو تلاش تھی۔