نیرنگ خیال

لائبریرین
چلیں آپ کا کام نیرنگ بھائی نے آسان کر دیا۔ بے تاج بادشاہ کے بعد اب بے تاج شہنشاہ بھی دریافت ہو گیا ہے۔ :D

تین لوگ ہوگئے۔۔۔ لگتا ہے باقی خود ہی ڈھونڈنا پڑیں گے :)

کوچہ آلکساں کے پہلے مراسلے ہی میں بے مثال پوستیوں کا ذکر ہے۔ اپنی جان پر ظلم کر کے لکھ رہا ہوں۔
 
عثمان

محفلین
ایک کیٹیگری کوچہ آلکساں والوں کی بھی ہونی چاہیے۔ ہمارا بھی تو کچھ حق بنتا ہے محفل پر، اگرچہ اس میں بھی سعادت بھائی بے تاج بادشاہ کی حیثیت رکھتے ہیں، لیکن کیا معلوم کوئی اور انمول ہیرا بھی دریافت ہو جائے۔ :LOL:
ہم تو اس قدر کاہل ثابت ہوئے ہیں کہ کبھی اس کوچے کا رخ بھی نہ کیا، یہ سوچ کر کہ کون جائے۔۔۔ لیکن کیا کیا جائے کہ محفل اسٹاف کا رکن ہونے کے ناطے ہم تو ہر ایوارڈ سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔۔ ہائے افسوس، صد افسوس! ویسے بھی ایوارڈ دینے کو بلایا جاتے تو مارے کاہلی کے سوچتے، چھوڑو کون جائے ایوارڈ لینے۔ :) :) :)
 
فہیم

لائبریرین
آپ ٹنشن نہ لیں میں کهینچ لاوں گی کسی نہ کسی طرح آپ جلیبیاں ڈالنا شروع کریں بس :)
ایسا لگنگ جیسے آپ کسی مجرم کو کھینچ کر لا رہی ہیں اور مجھے بس ہتھکڑیاں تھامنے تیار رہنا ہے
جیسے ہی آپ کھینچ لائیں میں ہتھکڑیاں ڈال دوں:skull:
 
ماہی احمد

تو سمجھا کریں نا بھیا!!!;):sneaky:
لیکن یہ وہ والی ہتکڑیاں ہوں گی کہ جس نے ایک بار پہن لیں بس پھر سمجھو ہوگیا ان کا:LOL:
پھر پنڈال میں سب سے زیادہ رش آپ کے سٹال پر ہو گا :ROFLMAO:
 
کچھ اور نہ پہنا دیں۔۔۔
جیسے چوڑیاں:rolleyes:
پھر میری پیاری والی بہنا لوگوں کو کھینچ لائے گی
اور میرے اسٹال پر رش لگوائے گی:p
 
سعادت

تکنیکی معاون
ایک کیٹیگری کوچہ آلکساں والوں کی بھی ہونی چاہیے۔ ہمارا بھی تو کچھ حق بنتا ہے محفل پر، اگرچہ اس میں بھی سعادت بھائی بے تاج بادشاہ کی حیثیت رکھتے ہیں، لیکن کیا معلوم کوئی اور انمول ہیرا بھی دریافت ہو جائے۔ :LOL:

ایک اور انمول ہیرا بھی ہے۔ اس کا ذکر کوچہ آلکساں میں کیا تھا میں نے۔ اگلے صفحات پر کہیں۔ وہ سعادت بھائی سے بھی کوئی دو سو ہاتھ آگے ہے۔۔۔ :p

سعادت کو تو نامزد کر دیا ہے۔ باقی ناموں کے لئے بہت جتن کرنے پڑیں گے، اس کو اگلے سال تک موقوف رکھتے ہیں۔ ابھی پوسٹ-افطاری-سستی چھائی ہوئی ہے۔ :ROFLMAO:

اصولاً تو اب مجھے ’آپ دوستوں کی محبت اور ذرہ نوازی اور من آنم کہ من دانم اور وغیرہ وغیرہ‘ قسم کی ایک تقریر کرنی چاہیے، لیکن جس ایوارڈ کے لیے نامزدگی ہوئی ہے، اُس کا بھرم رکھنا بھی ضروری ہے، لہٰذا :sleep: ۔

ویسے اس نامزدگی کی خوشی میں مَیں نے اپنا موڈ بھی اپڈیٹ کر دیا ہے، جس کو عرصہ پہلے سیٹ کرنے کے بعد آج گھاس ڈالی ہے۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ ایسا کرتے ہوئے اپنی قوتِ ارادی کا آخری اونس تک استعمال کرنا پڑا ہے… :dazed:
 
سید ذیشان

ہاہاہا

مجھے بھی کوئی جواب لکھنا چاہیے لیکن ابھی پری-افطاری-سستی چھائی ہوئی ہے۔ :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اصولاً تو اب مجھے ’آپ دوستوں کی محبت اور ذرہ نوازی اور من آنم کہ من دانم اور وغیرہ وغیرہ‘ قسم کی ایک تقریر کرنی چاہیے، لیکن جس ایوارڈ کے لیے نامزدگی ہوئی ہے، اُس کا بھرم رکھنا بھی ضروری ہے، لہٰذا :sleep: ۔

ویسے اس نامزدگی کی خوشی میں مَیں نے اپنا موڈ بھی اپڈیٹ کر دیا ہے، جس کو عرصہ پہلے سیٹ کرنے کے بعد آج گھاس ڈالی ہے۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ ایسا کرتے ہوئے اپنی قوتِ ارادی کا آخری اونس تک استعمال کرنا پڑا ہے… :dazed:
بیک وقت تین مراسلوں کا اقتباس، موڈ بھی تبدیل، اور ریٹنگز پر بھی کلک رنجہ۔۔۔۔ :disappointed: کیا آلکسی کو تیاگنے کا ارادہ ہے۔
 
Top