امجد میانداد
محفلین
- محفل کے اعزازی ایوارڈ اور اس کے لئے نامزدگیاں؟ (اگر کوئی اسے کو آرڈینیٹ کرنے کو آگے آئے)
خیر مبارک سعود بھائی، بہت اعلیٰ، میری طرف سے بھی تمام حاضر، غیر حاضر، ناراض، راضی، بلاکڈ، رِسٹریکٹڈ، حالیہ، سابقہ محفلین کو پیشگی سالگرہ مبارک
جہاں تک اقتباس میں شامل پوائنٹ ہے یہاں شاید میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں۔
پوچھنا بس یہ تھا کہ ایوارڈ اعزازی ہونے کے ساتھ ساتھ ورچوئل ہوں گے یا فیزیکل
اگر فیزیکل ہوں گے تو شاید کچھ محفلین کو یاد ہو کہ میں نے ماحول کے تحفظ سے متعلق "عین عمل" نام کی ایک مہم کے لیے یہاں سے خطاطی کے کچھ نمونے مانگے تھے جن میں سے منتخب کو بطور لوگو استعمال ہونا تھا۔
لیکن پھر اسلام آباد سے ہی ایک محترمہ نے ہمیں "عین عمل " کچھ یوں لکھ کر دیا۔ جسے ہم نے دو رنگوں میں ڈھالا۔
پھر اس سال "عین عمل " کی جانب سے پہلے سالانہ ایوارڈز کا سوچا گیا جن کے بارے میں ہمارا آئیڈیا کسی شیلڈ یا مخصوص ڈیزائن کے ایوارڈ کے بجائے اسی خطاطی کو بطور ایوارڈ استعمال کرنے کا تھا۔ تو سب سے پہلے فوٹو شاپ سے ڈیزائن بنا کر دیکھا
پھر اسے ہم نے اخروٹ کی لکڑی سے یوں عملی شکل میں ڈھالا۔
اب ہمیں یہ بتایا دیا جائے اگر کہ کیا یہ ایوارڈ حقیقتاََ دیے جانے ہیں تو شاید یہیں محفلین ہی میں سے ہم کسی سے خطاطی کروا کر اردو محفل کا نام اور اسے ایوارڈ کی شکل میں ڈھال لیں۔
ماضی میں تصویری ایوارڈ کی روایت رہی ہے، لیکن کئی دفعہ ڈیزائنرس بر وقت ایوارڈ ڈیزائن فائنلائز کرنے سے قاصر رہتے تھے اور اس کے پیچھے بہت دوڑ بھاگ کرنی پڑتی تھی، جب تک کچھ بن نہ جائے۔ اس کے بعد یہ ترمیم کی گئی کہ محض ٹائٹل دیے گئے، مثلاً سال کے شاعر محفل، سال کے جدید نئے رکن، محفل کی مسکان وغیرہ۔ پچھلے دو برسوں میں کو آرڈینیشن اور لیڈر شپ کے بحران کے باعث اس بابت ووٹنگ نہیں ہو پا رہی تھی اس لیے یہ اعزازات اور ٹائٹلز کا سلسلہ موقوف ہو گیا تھا۔ اگر احباب سامنے آئیں تو ایسے سلسلوں کو یقیناً جاری رکھا جا سکتا ہے۔ رہا سوال تصویر سے آگے اس کو مٹیریل کی شکل دینا، تو اس کے امکانات ذرا کم ہیں، کیوں کہ بین الاقوامی سرحدوں کو پار کر کے ایسی چیزیں ہر کسی تک پہنچانا مشکل امر ہے اور ہمارے پاس اس کے لیے موزوں وسائل دستیاب نہیں ہیں۔
ہممم
میرا خیال ہے اگر یہ پتہ چل جائے کہ ایوارڈ یافتہ کون قرار پاتے ہیں اور کتنے ہیں تو شاید اس طرح ان کے محلِ وقوع کا پتہ لگ جانے کے باعث آسانی سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ خرچ کیا آ سکتا ہے۔ اگر حقیقی ایوارڈز طے پا جاتے ہیں تو میں ہر ممکن کوشش کرتا ہوں کہ کم از کم ایوارڈز میری جانب سے پیش کیے جا سکیں۔ باقی ڈیلیوری کا مل بیٹھ کر حل نکل سکتا ہے۔
در اصل محفل میں ایوارڈ اور ٹائٹل تفریحی نوعیت کے ہوتے ہیں لہٰذا ایک جیسا ایوارڈ ہر مقصد کے لیے استعمال نہیں ہو پاتا۔ اسی لیے عموماً اسے تصویری ایوارڈ تک محدود رکھا جاتا ہے۔ اولین دنوں میں اسے یوزر پروفائل کے ساتھ منسلک رکھا جاتا تھا۔ لیکن آپ اسے مادی شکل دینا چاہتے ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں بجز اس کے کہ یہ کام غالباً اس سے زیادہ مشکل ثابت ہوگا جتنا آپ سوچ رہے ہیں، گو کہ اخراجات بڑا مسئلہ نہیں ہیں۔ ویسے اس گفتگو کو آگے بڑھانے کے لیے سالگرہ کے زمرے میں علیحدہ لڑی کا آغاز کر سکتے ہیں۔
اور یہ لیں جناب یہ نئی لڑی