محفل کے جِن بھوت

محمداحمد

لائبریرین
غلطی پر غلطی۔۔۔۔ ایک آلکسی کے دامن پر چستی کا داغ لگانے کا وار۔۔۔۔
میں گزشتہ بار تبصرہ کر کے یہاں سے گیا ہی نہیں تھا۔۔۔ جاتا تو واپس آتا۔۔۔۔ کب سمجھیں گی آپ یہ کاہل رمزیں۔۔۔۔
ہاہاہاہاہاہا

نین بھائی! ابھی ہیں یا چلے گئے؟
 
سیما علی

لائبریرین
ہم بھی جن تھے پر کسی نے لوبان سلگا کے دھونی رما کے ہمیں حاضر ہی نہیں کیا۔مجبوراً خود ہی حاضر ہونا پرا۔
عمار نقوی میاں
کیسے مزاج ہیں !!!!!!
یوں بھی اپنوں سے بے اعتنائی کرتا ہے ۔۔۔
دوست بن کر دوستوں کی بے وفائی دیکھیے
کج ادائی دیکھیے بے اعتنائی دیکھیے
 
جاسمن

لائبریرین
قیس کے سولہ سالوں میں 134 مراسلے
قیس ! حاضر ہوں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔ں۔۔۔ں!
ویسے زیک کے لیے دعاؤں کا پڑھ کے یہ دعائیں دینے آئے بھی ہیں۔ لیکن ہم چاہتے ہیں کہ آتے رہیں۔
 
قیس

محفلین
السلام علیکم جاسمن صاحبہ آپکے حکم پہ بندہ حاضر، کوشش رہے گی کہ اب غیر حاضری نہ ہو، کچھ مصروفیات کی وجہ سے ایک لمبی غری حاضری تھی ، شکر ہے کہ میرا کھاتہ ختم نہیں کیا گیا ورنہ مشکل ہوتی۔ آپ کی یاد آوری کا شکریہ ۔ والسلام
 
جناب قیس
حاضری باقاعدگی سے ضروری ہے ۔۔۔۔۔
ورنہ قیس جنگل میں اکیلا رہ جائے گا 😊
؀
دشت میں قیس نہیں کوہ پہ فرہاد نہیں
ہے وہی عشق کی دنیا مگر آباد نہیں
 
Top