اردو محفل جگمگاتے ستاروں کا مسکن ، انہی جگمگاتے لوگوں میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو صرف روشنیاں بکھیرنے آتے ہیں جو ستائش یا ریٹنگ سے ماورا صرف میعارپر چلتے ہیں یہ لوگ خاموشی سے آتے ہیں علم بانٹتے ہیں اور چلے جاتے ہیں یہ دھاگہ انہی خوبصورت جگمگاتے لوگوں کے نام ہے اور انہی لوگوں میں شامل ہیں
حسان خان
طارق شاہ
نایاب بھائی
حسان خان
23 سالہ نوجوان جن کا ادبی قد بہت بڑا ہے ان کی معلوماتی پوسٹس کی بدولت بہت سی قوموں کے ثقافتی اور مذہبی رویوں اور رسومات سے تعارف حاصل ہوا ۔حسان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ ہر طرح کے تعصب سے بالاتر ہیں ۔ شاعری اور فارسی پر بھی عبور حاصل ہے
ان کے کُل مراسلات کی تعداد 4،919 ہے اور شائد ہی کوئی مراسلہ ایسا ہو جو معلوماتی نہ ہو
طارق شاہ
شاہ صاحب کے کُل مراسلات کی تعداد 6،611 ہے اور کم و بیش تمام مراسلات پسندیدہ کلام کے زمرے میں ہیں شاہ صاحب خاموشی سے آتے ہیں اپنا حصہ ڈالتے ہیں اور چلے جاتے ہیں کبھی کبھار غائب ہونے کی ناکام کوشش بھی کریں تو وہ ناکام بنا دی جاتی ہے غیر میعاری شاعری کے واسطے دے دے کر واپس بُلانا پڑتا ہے شکریہ شاہ صاحب اپنے علم کو بانٹنے اور پسندیدہ کلام میں شریک کرنے کا ۔
نایاب بھائی
خواہ کیسا بھی مراسلہ ہو خواہ کیسا بھی مراسلہ نگار ہو نایاب بھائی کے متوازن دُعائیہ کلمات کبھی بھی خلوص اور محبت سے خالی نظر نہیں آتے گو کہ آپ خود اتنی پوسٹس نہیں کرتے مگر جہاں بھی جب بھی کچھ کہا علم ہی بانٹا سلامت رہیے اور یوں ہی خوشیاں بانٹتے رہیے ۔
آپ سب لوگ محفل کا قیمتی سرمایہ ہیں سلام ہے آپ کی خاموش کاوشوں کو