محفل کے چاند تارے ----حصہ ء دوم

لو جی کر لو گل اب عنوان پر بھی اعتراضات اٹھائے جائیں گے
اب اوپر لکھا ہو کہ آتا جاتا کچھ نہیں ہے، اور اندر لوگوں کی تعریفیں ہوں۔
اس سے پہلے بھی کچھ ایسا عنوان آیا تھا۔ غالباً "کوئی تحریر نہیں ہے۔"
انکساری عنوان میں نہ آنے پائے۔ :p
 
اب اوپر لکھا ہو کہ آتا جاتا کچھ نہیں ہے، اور اندر لوگوں کی تعریفیں ہوں۔
اس سے پہلے بھی کچھ ایسا عنوان آیا تھا۔ غالباً "کوئی تحریر نہیں ہے۔"
انکساری عنوان میں نہ آنے پائے۔ :p
اس کا مطلب ہے عنوان پائیدار قسم کا ہونا چاہیے اور تحریر میں کوئی جان نہ ہو تو بھی چلے گا
 
ابتدا میں ہم ان کو ہمہ وقت ہنستے پاتے تھے مگر جانے کیوں آج کل کیوں خاموش ہیں ادب دوست بھیا بھلے چنگے شاعر ہیں اب نا جانے ان کو کیا ہوگیا ہ شاعری چھوڑ دی ہے :) ہم نے ان کو بھلا چنگا شاعر مان لیا تھا مگر جانے ان کو کیا ہوا نقاد بن گئے ہیں :):daydreaming:''ہم تو پا نی ہیں ہمیں تو ہر رنگ چاہتا ہے''اسی وجہ سے ان کی آئی ڈی رنگا رنگی ہوگئی ہے ۔ لو بھیا بتاؤ :chatterbox: اب اس میں سے شفاف پانی کی پہچان کیسے کریں

آج کل کچھ معاملات ہیں جن کی وجہ سے بہت زیادہ فعال نہیں ہو پا رہا ۔ شاعری تو ہو رہی ہے ایک دو دن میں کچھ محفل میں پیش کروں گا۔
آپ کی تحریر بہت اچھی ہے ۔ اسے جاری رکھیں ۔ تھوڑے کو بہت ، اور خط کو تار جانیں۔۔
 
نور وجدان

لائبریرین
اس تحریر میں تو سراسر بے ایمانی کی بو آ رہی ہے۔ جگہ جگہ حقائق کو توڑ مروڑ کر بلکہ خلط ملط کر کے پیش کیا گیا ہے۔ اس پر طرہ یہ کہ پہلے پیراگراف میں انتہائی بے دردی سے ہمارا استعمال کیا گیا ہے۔ اس معاملے پر تو محفل کی عدالت میں باقاعدہ قانونی چارہ جوئی ہونی چاہیے۔ لیکن کیا کریں، تحریر کی روانی کے ہاتھوں مجبور ہیں۔ :) :) :)

سعود بھیا ہم نے پھول پھینکا اور آپ نے پتھر سمجھا۔ آپ تو ایسے نہ تھے :thinking: دور ء جدید ہو یا قدیم ۔۔۔ وکلاء کا وطیرہ ہی حقائق کو غلط کہنا ہے:applause::shameonyou: اس لیے تو پاکستانی عدالتی نظام انقلاب کے بعد بھی جوں کا توں ہے :bringiton:
 
عدالتی نظام سے یاد آیا ابو کی تھوڑی زمین ہے ملتان کے پاس کوئی چوک عظم نام کی جگہ ہے آپ یقین کرو آپی 15 سال ہو گئے ہیں وہ کیس ابھی تک چل رہا ہے
 
نور وجدان

لائبریرین
اوکے آپی اب میں پرانی ہوگئی ہو تو نئے اراکین پر تھوڑا رعب شوب ڈال سکتی ہوں نا آپ کی اجازت سے:)

بچو جی ! اس کام کی جزا کے طور آپ کو محفل کی دادی اماں کا تمغہ سرفراز کیا جاتا ہے ۔ جا بیٹی ! سب پر رعب ڈال
 
نور وجدان

لائبریرین
عدالتی نظام سے یاد آیا ابو کی تھوڑی زمین ہے ملتان کے پاس کوئی چوک عظم نام کی جگہ ہے آپ یقین کرو آپی 15 سال ہو گئے ہیں وہ کیس ابھی تک چل رہا ہے

یہی تورونا ہے کہ ساری زمین مصنف کھالیتے ہیں اور اس پر بے دردی کی انتہا ہے کہ رشوت بھی مانگے جاتے ہیں ;)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
نور سعدیہ شیخ
اتنا کچھ لکھ دیا آپ نے بڑی محبت ہے آپکی۔ :) مگر اب مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ کا شکریہ کن لفظوں میں ادا کروں۔ مگر ایک بات ضرور کہوں گی کہ
جو اچھے ہوتے ہیں انہیں سب اچھے ہی لگتے ہیں۔ :)
اور ہاں مشکل والی شاعری کرنے کی حسرت تو دل میں دفن ہونے کو آئی۔ :-(
بہرحال آپ کی محبتوں پر دل سے مشکور ہوں۔ ہمیشہ خوش رہیں :)
 
سعود بھیا ہم نے پھول پھینکا اور آپ نے پتھر سمجھا۔ آپ تو ایسے نہ تھے :thinking: دور ء جدید ہو یا قدیم ۔۔۔ وکلاء کا وطیرہ ہی حقائق کو غلط کہنا ہے:applause::shameonyou: اس لیے تو پاکستانی عدالتی نظام انقلاب کے بعد بھی جوں کا توں ہے :bringiton:
یہاں تو ہمارے شکوے کو رضواں نے بھی نہ سمجھا۔ :) :) :)
 
نور وجدان

لائبریرین
نور سعدیہ شیخ
اتنا کچھ لکھ دیا آپ نے بڑی محبت ہے آپکی۔ :) مگر اب مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ کا شکریہ کن لفظوں میں ادا کروں۔ مگر ایک بات ضرور کہوں گی کہ
جو اچھے ہوتے ہیں انہیں سب اچھے ہی لگتے ہیں۔ :)
اور ہاں مشکل والی شاعری کرنے کی حسرت تو دل میں دفن ہونے کو آئی۔ :-(
بہرحال آپ کی محبتوں پر دل سے مشکور ہوں۔ ہمیشہ خوش رہیں :)

آپ مشکور ہونے کا حق ادا کرتے محفل میں پھر سے سرگرم ہو جائیں۔۔۔۔۔۔۔ کچھ ماہ پہلے آپ کی جاری کردہ لڑیوں پر نظر پڑی اور سوچا کاش میں کچھ عرصہ پہلے آجاتی ۔۔۔۔۔۔۔ چلیں ایک بات تو طے ہے ہم آپ کو اچھے لگے :) آداب :) پنجابی شاعری کرنا آسان تو نہیں ہے اور اردو میں رواں شعر کہنا ۔۔۔
 
میں تو اس لیے نہیں آتی کہ یہاں فی میل اراکین کا کال پڑ گیا ہے اور چونکہ کچھ عرصے سے فعال نہیں ہوں تو یہ معلوم بھی نہیں ہے کہ کون کون سے اراکین فعال ہیں۔ مگر آپ نے اتنی محبت سے کہا ہے تو ضرور آؤں گی محفل پر فعال نہیں ہوں مگر محفل اور میرا چولی دامن کا ساتھ ہے اسے نہیں بھول سکتی :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
آپ مشکور ہونے کا حق ادا کرتے محفل میں پھر سے سرگرم ہو جائیں۔۔۔۔۔۔۔ کچھ ماہ پہلے آپ کی جاری کردہ لڑیوں پر نظر پڑی اور سوچا کاش میں کچھ عرصہ پہلے آجاتی ۔۔۔۔۔۔۔ چلیں ایک بات تو طے ہے ہم آپ کو اچھے لگے :) آداب :) پنجابی شاعری کرنا آسان تو نہیں ہے اور اردو میں رواں شعر کہنا ۔۔۔
اور رہی شاعری کی بات تو پنجابی میری مادری زبان ہے اور اردو میں شعر میں نے کہے نہیں تھے بس ہو گئے تھے۔ اب تو میں خود بھی پڑھوں تو سوچتی ہوں کہ میں نے لکھے ہیں نا :ڈ
 
آخری تدوین:

رانا

محفلین
بہت ہی خوشگوار اور ہلکی پھلکی بوندا باندی کا مزہ لئے ہوئے تحریر ہے۔تحریر کی روانی کا تو جواب نہیں لیکن محفلین کے بارے میں مشاہدہ بھی خوب ہے۔ اس عمدہ تحریر پر ہماری طرف سے ایک عدد عمدہ سی مبارک باد قبول فرمائیں۔:clap: آپ کی نثر نگاری کے اس نئے رنگ کے تو ہم پہلے ہی مداح ہوگئے تھے۔ محفل پر رہتے ہوئے مختلف قسم کے محفلی دوروں سے واسطہ پڑتا ہے آج کل ریٹنگ کا بٹن دبا کر بھاگ جانے کا دورہ پڑا ہوا ہے، لیکن آپ سب محفلین کا اتنی اپنائیت سے تذکرہ کرتی ہیں کہ بندہ صرف ریٹنگ کا بٹن دبانے کو غیر اخلاقی بلکہ جُرم سمجھ بیٹھتا ہے کہ رسید دئیے بنا چارہ نہیں رہتا۔:) زیک بھائی کے بارے میں یہ جملہ تو لطف دے گیا کہ ’’ان کی لمبی سے لمبی تحریر بھی ایک لائن پر مشتمل ہوتی ہے‘‘:)۔ واقعی کبھی کبھی تو ہم سوچتے ہیں کہ کالج میں اردو کے پرچوں میں پاس کیسے ہوتے ہوں گے کہ وہاں تو غالب و میر پر لمبے چوڑے مضمون لکھنے پڑتے ہیں۔:) عارف کے بارے میں بھی کمال کی ترکیب ایجاد کی ہے آپ نے کہ ایک طرف تیزابی مراسلے دوسری طرف معصوم بھولے بھائی کا خطاب۔:p اب مشورہ ہے کہ بلٹ پروف جیکٹ کا استعمال شروع کردیں کہ بھولے بھالے عارف کے تیزابی مراسلوں سے جلے ہوئے لوگ آپ کا پتہ ڈھونڈتے پھریں گے۔:p
 
Top