سوچ رہا ہوں آج تھوڑا سا خوش فہم ہو ہی جاؤں
...کیونکے تواتر سے محفلیں کے چیدہ چیدہ افراد میں ذکر آیا۔۔
ایک نے تو لکھا
(@حمیرا عدنان( : مجھے ککھ نہیں آتا " ..ان کے لئے اس میں بہت کچھ رکھ دیا.. جن کا ذکر کیا ...(مجھے پتا ہے یہاں بڑی عقابی نظریں ہیں یہ "جن" کو موصوف حضرا ت کے زمرے میں ہر پڑھا جائے) .پہلے تو سوچا اسی کے جواب میں یہ لکھ ماروں پھر کچھ مصروفیت کی وجہ سے ایک دو لائن میں اظہار کردیا جس کا ایک مقصد یہ بھی تھا کے تحریر پڑھ لی گئی ہے ...خیر جب
نور سعدیہ شیخ صاحبہ کی تحریر بھی اسی حوالے سے دیکھی تو رہا نہیں گیا اب خود مسمی نور اور ذکر چاند تاروں کا ..واہ ..عمدہ تحریر کی تو موصوفہ حامل ہیں ہی... بلا شک .. ان کی دعوت فکر دیتی ہؤی تحاریر نظر سے گزرتی رہتی ہیں ... خیر تو عرض کر رہا تھا کہ .. دونوں مستورات کی تحریر میں ایک مماثلت دیکھی دونوں کو میں آخر میں یاد آیا اس پر سوچا اس اتفاق پر کچھ کہا جائے۔۔۔ آپ کا اتفاق کرنا ضروی نہیں
اسے خوش فہمی میں شمار کریں پرواہ نہیں ...وہ کچھ یوں ہے کے بندہ جب کچھ سوچتا ہے تو آہستہ آہستہ سوچ میں بالیدگی آتی ہے ...اور اس کی سوچ کی پرواز اوپر کی طرف ہوتی ہے
...جی جی مجھے پتا ہے آپ لوگ بہت سمجھدار ہیں بلکل سمجھ گئے ہونگے کے میں اپنی آخر میں ذکر کہاں لے کر جا رہا ہوں اس پر ایک تک بندانہ شعر ... یعنی ثبوت اوج فکر کر ڈالا --آپ نے بھی جو آخر میں ذکر کر ڈالا
...پھر سوچا بالائی تو اوپر آتی پھر جھٹ یہ کہ کر تسلی دی ...میوے والے شربت میں میوہ نیچے رہ جاتا ہے
..... آپ نے لکھا آتے ہی دل میں جگہ بنا لی تو اتنا تو اندازہ مجھے بھی ہوگیا ہے ...کس نے کیا جگہ دی ہے(مجھے اچھی طرح اندازہ ہے )۔۔ آپ کو تو پتا ہے دل میں بھی خانے ہوتے ہیں ....
آخر میں ایک بات جو میں نے نوٹ کی یہاں ایک محترمہ ہوتی ہیں کافی ایکٹو بھی ہیں سینئر بھی ہیں ان کا کہیں کوئی ذکر نہیں آیا یہ بھی ہضم نہیں ہورہا ہے اتنی نظر رکھنے والوں کی نظر نہ پڑی ہو جی میں محترمہ
سیدہ شگفتہ کی بات کر رہا ہوں....