یہ شاید نایاب بھائی کے لئےنور نے ایک مضمون لکھا تھا،پھر اپنے لکھے میں کچھ تشنگی محسوس ہوئی تو دوبارہ لکھنے کے ارادے سے حذف کر دیا۔
یعنی اچانک نایاب ہردلعزیز نہیں رہے
بلاشک اللہ بے نیاز ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وجود زن سے ہے کائنات میں رنگ
کائنات میں بکھرے ان تمام رنگوں میں اک رنگ ایسا ہے جو باقی تمام رنگوں کا مجموعہ ہوتا ہے ۔
اس رنگ کا نام " بیٹی " رکھا گیا
شوخی بھری معصومیت کا پیکر یہ " بیٹیاں " بہت سادہ دل ہوتی ہیں ۔
مجھ پر تو میرے رب کا فضل خاص ہے کہ مجھے " بیٹیوں " کی محبت سے بے انتہا نوازا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس گلوبل ولیج میں ہی نہیں عام زندگی میں بھی میری " بٹیائیں " مجھ سے بے انتہا لگاؤ رکھتی ہیں ۔
میرا یہ " ناقص علم " بھی ان " بیٹیوں " کی ہی تربیت پر استوار ہے ۔
جو مجھے بصورت " استانی " ملیں اور مجھے مرغا بناتے مجھ میں موجود ٹیڑھ کو دور کرنے کی کوشش کرتی رہیں ۔
مجھے یقین ہے کہ درج بالا حذف شدہ تحریر بھی محترم سعدیہ نور شیخ بٹیا نے انتہائی خلوص سے لکھی ہوگی ۔
" ہر دل عزیز " ہونا من جانب اللہ کی حکمت سے ہی ممکن ہے ۔ انسان تو عاجز ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ سب کے لیئے بہت دعائیں